میں تو بس ایک مسافر ہوں

بنت امجد نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏جنوری 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. بنت امجد

    بنت امجد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 6, 2013
    پیغامات:
    1,568
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    میں تو بس ایک مسافر ہوں

    ایک مرتبہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر سو گئے، سو کر اٹھے تو جسم مبارک پر چٹائی کی بناوٹ کے نشان پڑ گئے تھے، حضرے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ حکم فرمائیں تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اچھا بچھونا بچھا دیا کریں اور اچھی اچھی چیزیں حاصل کر کے آپ کے لیے لایا کریں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر فرمایا مجھ کو دنیا سے کیا تعلق؟

    میرا دنیا سے بس ایک ہی واسطہ ہے جیسے کوئی مسافر درخت کے نیچے سایہ لینے کے لیے بیٹھ گیا اور پھر اسے چھوڑ کر چل دیا۔ [ مشکوۃ شریف]

    سبحان اللہ ! یہ تھی شان ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اور ہمیں بھی سبق دے دیا کہ اللہ خوش ہے تو دنیا کے نہ ہونے سے کچھ فرق نہیں پڑتا۔

    خدا کی یاد میں بیٹھے جو سب سے بے غرض ہو کر

    تو اپنا بوریہ بھی پھر ہمیں تخت سلیماں تھا​


    سنہری کرنیں

    عبد المالک مجاہد​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں