اتحاد امت : شفا انٹر سکولیسٹک ٹورنامنٹ 2015 ۔۔۔۔ SIST 2015: United We Bow

عائشہ نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏فروری 6, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اس سال سسٹ کا موضوع ہے اتحاد امت، جس کی موجودہ حالات میں سب سے زیادہ ضرورت تھی۔
    8 فروری کو کنونشن سنٹر میں ہونے والے خطبات کا جدول

    مقررین: مفتی اسماعیل مینک، پروفیسر خلیل الرحمن چشتی، ڈاکٹر فضل الہی، وائل ابراھیم، شیخ حسین یی، ڈاکٹر بلال فلپس

    [​IMG]

    [​IMG]

    آپ اپنے علاقے میں ہونے والے ایونٹس کی تفصیل اور اپنے تاثرات بھی شئیر کر سکتے ہیں۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    السلام علیکم ، یہ شجاع الدین شیخ، کون ہیں ؟ ، ان کے تعارف پر کوئی مضمون مل جائے تو بہتر ہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    پتہ نہیں مجھے ان کا زیادہ علم نہیں سوائے اس کے کہ تنظیم اسلامی ٹی وی پر ان کے درس آتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    مقررین میں چار علمائے کرام شیخ ناصرالدین الالبانی کے شاگرد ہیں: مفتی اسماعیل مینک، ڈاکٹر فضل الہی، شیخ حسین یی اور ڈاکٹر بلال فلپس۔ الحمدللہ اچھی بات ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان مستند علماء کو سننے آ رہے ہیں۔ اللہ کرے کہ آئندہ بھی یہ تعلق مضبوط تر ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    مقرر ڈاکٹرفضل الہی حفظ اللہ کا وقت ختم ہوا ۔ سنجیدہ لوگوں کے لئے ہمیشہ کی طرح سبق آموز ،بارک اللہ فیہ ، اور ان کے جاتے ہی اللہ ھو کا ورد ، (افضل الذکر لا الہ الا اللہ )۔اب نوجوانوں کے پسندیدہ مقررین کا وقت شروع ہونے والا ہے ۔ اللہ سب کی کوششوں کا قبو ل فرمائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    آمین
    جزاکم اللہ خیرا
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جھلکیاں

    -مفتی اسماعیل مینک حفظہ اللہ کی وڈیو تکنیکی گڑ بڑ کی وجہ سے نہ چل سکی۔ بعد میں ملے گی۔

    - پروفیسر خلیل الرحمن چشتی حفظہ اللہ نے مختلف مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی کے امکان پر بات کرتے ہوئے فرقوں کا تاریخی پس منظر بیان کیا، ان کے نیک وبد اثرات بتائے، تشیع، خروج، اعتزال وغیرہ کے متعلق اہل السنت واجماعت کا موقف بیان کیا پھر تقلید کی بات ہوئی، مذاہب فقہ کا ذکر کیا اور کہا کہ قرآن وسنت سے قریب ترین کو لے لیں ، اپنی رائے پر ضرور جمے رہیں، لیکن دوسروں اصلاح کی کوشش کریں نفرت اور تفرقے کی نہیں۔

    - ڈاکٹر فضل الہی حفظہ اللہ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی زندگی سے مثالیں دے کر ثابت کیا کہ وہ اختلاف کی صورت میں قرآن وسنت کو دیکھتے جس کی بات درست لگتی اس کو قبول کر لیتے۔

    - ان کی تقریر سے قبل اعلان ہوا کہ تصاویر نہ لیں، اس کی برکت سے مووی کیمروں نے بھی کچھ دیرسانس لیا، تیز روشنیوں سے تھکی آنکھوں نے کلمہ شکر پڑھا اور کیمروں کے پیچھے بے چین انسان بھی کچھ دیر سکون سے بیٹھے رہے۔بعض لوگ لیکچر سننے کی بجائے اٹھ کر، لیٹ کر، بیٹھ کر، تصویر کے لیے زاویے منتخب کرتے رہتے ہیں۔ ترس آنے لگتا ہے۔ یہ علمی مجلس کے آداب کے خلاف ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ڈاکٹر وائل ابراھیم کے خطاب : "دا مین وی آل لو" کے دوران شرکاء کی اکثریت نم آنکھیں پونچھتی نظر آئی ۔ اللہم صل علی عبدک و نبیک و رسولک افضلا الصلوۃ والتسلیم کئی جملوں نے جھنجھوڑا۔
    " میں آپ سے نہیں کہہ رہا کہ آپ ان کے لیے جان کی قربانی دیں، مال کی قربانی دیں، آپ ان کی سنت کو اپنا لیں۔ آپ کم از کم اپنا وقت اپنی صلاحیتیں ہی ان کی خاطر خرچ کر دیں۔ "

    شیخ حسین یی حفظہ اللہ نے امت مسلمہ کو نوجوان امت قرار دیا اور کہا کہ گھبرائیں نہیں، ہمت سے چیلنجز سے نمٹیں، آج ہمارے چیلنجز کیا ان پہلے پہلے صحابہ سے زیادہ ہیں جو اللہ کی زمین پر صرف چند ایمان والے تھے اور ساری دنیا کافر تھی؟
     
    Last edited: ‏فروری 8, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ڈاکٹر بلال نے کیا کہا؟
     
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    راجہ ضیاء الحق نے کہا کہ مسلمانوں میں مسلمان عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں ان کو الگ نہ کریں۔مذہبی حلقوں اور مسجدوں میں عورتوں اور بچوں کے شوق عبادت سے جو سلوک ہوتا ہے اس پر بہت دردمندانہ انداز میں توجہ دلائی۔
    ڈاکٹر بلال فلپس حفظہ اللہ نے انتہائی روانی سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام جدت پسندوں اور روایت پسندوں کی کھڑی کی ہوئی ہر مشکل کا حل ہے۔
    اسلام ان مسائل کا سادہ سا حل پیش کرتا ہے جن کو جدید معاشروں کے اعلی دماغوں نے پیچیدہ بنا دیا ہے مثلا جمہوری طرز حکمرانی، سودی مالیاتی نظام، اور انسان کے بنائے بے کار قوانین۔
    انہوں نے کہا اسلام ہی روایتی لوگوں کے پیدا کردہ مسائل کا حل ہے مثلا تقلید، غلو، تعصب، فرقہ پسندی۔
    ہر مسئلے کے لیے مثال دیتے ہوئے انہوں نے اصل اسلامی حکم بتایا۔
    تقلید کا زوردار رد کرتے ہوئے کہا امام شافعی شافعی نہیں تھے امام ابوحنیفہ حنفی نہیں تھے لیکن ان کے بعد لوگوں نے شافعی اور حنفی مذہب بنالیا، اتنی نفرت پھیلائی کہ حنفی کی شادی شافعی سے نہیں ہو سکتی، حنفی کی نماز شافعی امام کے پیچھے نہیں ہوسکتی، حرم میں الگ الگ جماعت ہوا کرتی ۔
    دین میں غلو کی بہترین مثال پاکستانی لوگوں کے ذہن میں "پاک" کے تصور سے دی۔ ان کا سوال تھا کہ کیا پاک کامطلب ہے کہ نماز کی جگہ پر گرد کا ایک ذرہ نہ ہو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارش سے گیلی زمین پر سجدہ کیا ہے لیکن فیصل مسجد کے صحن میں جوتے لے جانے کی اجازت نہیں اس وجہ سے لمبا بارش سے بھیگا ہوا طویل صحن ننگے پاؤں پار کرتے انہیں سردی لگ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جوتے میں نماز پڑھتے تھے آپ قالین پر جوتے نہ لے جانے دیں صحن میں تو لے جانے دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  12. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مزہ آ گیا۔ ڈاکٹر بلال کی یہی باتیں مجھے پسند ہیں۔ سپاٹ چہرے سے میٹھی میٹھی بے عزتی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    شیخ اسماعیل مینک کا خطاب
    وہ تبدیلی بنیے جس کی امت کو ضرورت ہے۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں