پاکستانی قوم حالت جنگ میں !!

اعجاز علی شاہ نے 'گپ شپ' میں ‏فروری 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اسلام اور کفر کی جنگ جاری ہے ! پاکستانی مجاہدین بلوں کے ساتھ بھارتی دشمنوں کے سامنے ثابت قدمی کے ساتھ ہیلمیٹ پہنے سیسہ پھیلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
    پوری پاکستانی قوم دعا گو ہے کہ وہ اس گنجے کپ کو کافروں کے شکنجے سے چھڑا کر لے آئے جس کو فتح کرنے کیلئے محمد بن قاسم نے کئی بار حملے کیے لیکن وہ گنجا کپ ہمیشہ کافروں کے ظلم و ستم کا نشانہ بنتا رہا۔
     
    Last edited: ‏فروری 15, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 7
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کوئی بات نہیں بے ضرر تفریح ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    یہاں آس پاس کے گھروں سے شور کی آواز آتی ہے تو پتہ چلتا ہے جنگ جاری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    مسئلہ یہ ہے کہ جب پاکستان ہارتا ہے تو لوگ اللہ سے مایوس ہونے لگتے ہیں۔ میں نے کسی سے سنا کہ اللہ ہماری مدد نہیں کرتا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    واہ محنت خود نہیں کرنی اور شکوہ اللہ سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میچ کے بعد کی حالت پر بھی کچھ تبصرہ فرما دیجیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    ہار جیت تو کھیل کا حصہ ہے.کھیل کو پاک بھارت جنگ بنا دینے میں میڈیا اور نوجوانوں نے کئ کسر نہیں چھوڑی.....ویسے اب کافی آرام ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ایک جگہ پوسٹر دیکھا پاکستانی کرکٹ ٹیم کے گیارہ کمانڈو اوپر اور ایک پٹی میں یہ آیت شریفہ لکھی تھی:
    نَصْر مِنْ اللَّه وَفَتْح قَرِيب
    عجیب لوگ ہیں۔
    پہلے زمانے میں میں مائیں مجاہدوں کو جہاد پر بھیجتی اور دعائیں دیتی کہ یا اللہ میرے بیٹے کو کافروں کا قلعہ فتح کرنے کی توفیق دے۔
    اب کچھ اور زمانہ ہے:
    اب مائیں بلے اور بال کے ساتھ کھلاڑیوں کو رخصت کرکے دعائیں دیتی ہیں: یا اللہ میرے بیٹے کو درمیان والی وکٹ گرانے کی توفیق عطا فرما۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میرے خیال میں یہ آیت صرف کرکٹ میچ کے لیے نہیں پرھی جاتی نہ ہی اس خیال سے کہ یہ جہاد ہے بلکہ یہ ایک دعا کی طرح پڑھی جاتی ہے، بچپن میں ہم سکول کی ٹیم میں مقابلوں کے لیے جاتے تھے تو ہماری ٹیچرز اس کا ورد کر رہی ہوتی تھیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ایک زمانے میں ہاکی میچ بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ پاکستان کا قومی کھیل آج بھی ہاکی ہے...جسے کوئ اہمیت نہیں دی جاتی.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    کھیل کی اہمیت تو واقعی نہیں رہی۔ لیکن ہاکی کی اہمیت برقرار ہے۔ اکثر چل جاتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں