کترنیں

ام اقصمہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏مئی 5, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عقرب

    عقرب Guest

    ہم سے منگائی مہندی، بیاہ اس سے کر لیا
    اس شوخ نے دکھائے ہیں‌شادی رچا کے ہاتھ

    پامسٹری کی مسٹری تو جوں‌کی توں رہی
    وہ فیس لے چل دئے ہم کو دکھا کے ہاتھ​
     
  2. عقرب

    عقرب Guest

    سفر اب بڑا پر خطر ہو رہا ہے
    کراچی کی بس میں سفر ہو رہا ہے​
     
  3. عقرب

    عقرب Guest

    دنیا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے
    ابا سے کیا کہیں گے نتیجے کے باب میں
    دنیا و دین دونوں ہی برباد ہو گئے
    بارہ ہیں دینیات میں تیرہ حساب میں ​
     
  4. عقرب

    عقرب Guest

    پیش لاکٹ کیا تو فرمایا
    یہ تو مجھ سے بھی خوبصورت ہے
    جب دیا دل تو بولیں رہنے دو
    اس تکلف کی کیا ضرورت ہے​
    :00002:
     
  5. عقرب

    عقرب Guest

    ستم ایجاد کہتے ھیں یہ کیوں معشوق کو شاعر
    ستم بھی کیا کوئی کل ھےجسے ایجاد کرتے ھیں

    بگولہ ھیں کوئی معشوق،آندھی ھیں کہ جھکڑ ھیں
    جو چل کر عاشقوں کی خاک کو برباد کرتے ھیں
    ​
     
  6. عقرب

    عقرب Guest

    خواہش ہو اگر تیری کہ ہو کام فٹا فٹ
    اے دوست مری میز پہ رکھ دام فٹا فٹ
    دولت بھی عجب چیز ہے اس دور میں بھیا
    محبوب بھی آتا ہے لب بام فٹا فٹ
    ​
     
  7. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    ہم نے آئسکریم خریدی
    جو کھارہا تھا آفریدی

    آفریدی نے منائی عید
    اس کی خوشیوں میں شامل تھا سعید

    سعید نے لگائی آواز
    نیا ریکارڈ بناو اعجاز

    اعجاز کھا رہا تھا آم
    ساتھ دے رہا تھا انضمام
    ​
     
  8. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]
    نظر سے اس نے مجھے جو کرنٹ مارا ہے
    بہت بلنٹ، بہت انٹ شنٹ مارا ہے
    سمجھئے بس ایسے جیسے دل کے رکشے کو
    ٹرک نے پورے کا پورا فرنٹ مارا ہے

    [​IMG]​

    انعام الحق جاوید
     
  9. ام اقصمہ

    ام اقصمہ -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 7, 2007
    پیغامات:
    3,892
    [​IMG]
    بولے گی جھوٹ کیسے اب کے وہ برتھ ڈے پر
    مشکل یہ آپڑی ہے عورت کی زندگی میں
    جو بیسویں صدی میں تھی بیس کی مسلسل
    اکیس کی تو ہوگی اکیسویں صدی میں‌

    [​IMG]


    سرفراز شاہد​
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں