ہندوستان کے بعد اب پاکستان میں سوائن فلو کا خطرہ

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏مارچ 1, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ہندوستان میں سوائن فلو کی وبا اب تک سینکڑوں افراد کی جان لے چکی ہے۔ اب اس وبا کا رخ پاکستان کی جانب ہے۔
    پتہ نہیں اب ہم لوگوں کے پاس ان قدرتی آفات پر غور کرنے کا وقت بھی ہے یا نہیں۔ ہر وقت فون، ٹی وی،کمپیوٹر، ٹیبلٹ، یا اور کسی سکرین سے چپکے رہنے کا یہ نتیجہ نکلا ہے کہ پیرس کے واقعات پر تبصرہ ہوتا ہے اپنے ملک میں آنے والے زلزلے ، سیلاب، وباؤں کا علم ہی نہیں ہو پاتا۔ میڈیا ان وباؤں کا ذکر کر بھی دے تو خوف پھیلاتا ہے لوگوں کو اللہ کی طرف رجوع کرنے کی ترغیب کم ہی دیتا ہے۔پرانے لوگ اچھے تھے استغفار اور توبہ کی اہمیت سے واقف بھی تھے اور ان کے پاس اپنی ذات کے لیے وقت ہوتا تھا۔ کاش کہ ہم سوچیں یہ پے در پے امتحان ہمیں کیا یاد دلانے کو آتے ہیں؟ کاش ہم آج سے اپنی ہر نماز آخری نماز جیسے خشوع سے پڑھیں، جھوٹ، خیانت، بزدلی سے توبہ کر لیں، جو حق ہم نے دبا رکھے ہیں جلد ادا کر دیں کہ نجانے کب ہم کفن اوڑھنے کے لیے بھی انہی کے محتاج ہوں جن کے حق کھاتے رہے۔زندگی بہت بے وفا ہے اتنی کہ بظاہر انتہائی تن درست آدمی چند روزہ بخار اور زکام سے ختم ہو جاتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں