آب حیات ، پیرکامل کا دوسرا حصہ

dani نے 'نقد و نظر' میں ‏مارچ 4, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    پیرِ کامل صلی اللہ علیہ وسلم لکھ کرقادیانی مسئلے کو اردو ادب میں زندہ کرنے والی عمیرہ احمد دس سال بعد اس ناول کا دوسرا حصہ لکھ رہی ہیں جس کا نام ہے آبِ حیات۔
    اس ناول کی یہ خوبی سب پر بھاری ہے کہ قادیانیت کو بے نقاب کر کے اس طبقے تک حقائق پہنچائے گئے ہیں جس نے شاید ہی کبھی قادیانی فتنے کا نام سنا ہو اور جو احمدیوں کو مسلمان سمجھتا تھا۔
    دوسری طرف یہ ناول تقلید کے حامیوں پر بھی بڑا شاق گزرتا ہے کہ ناول کے کردار صرف اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا پیغام دیتے ہیں نہ کہ فرقوں اور مسلکوں کا۔
    پیرکامل قادیانی گھروں کے ان بچوں اور بچیوں کی کہانی ہے جنہیں اسلام قبول کرنے کی جرات کرنے پر پاکستان میں انتہائی بااثر قادیانی جماعت کی طرف سے ہر طرح کی سزا دی گئی لیکن ان کے دل سے اسلام نہ نکالا جا سکا۔ ناول کی ایک نومسلم خاتون کردار دراصل قادیانی مبلغ کی بیٹی ہے جو قادیانی جماعت کا عہدیدار ہے، جماعت کا چندہ جمع کرتا ہے اور اسلام آباد کے پوش ترین علاقے میں عیش کی زندگی بسر کر رہا ہے، اس کی بیٹی نعت رسول سن کر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے لگتی ہے، دینی کتابوں کا مطالعہ کر کے اسے قادیانیت اور اسلام کا فرق پتہ چلتا ہے تو وہ اسلام قبول کر لیتی ہے۔ یہاں اس کا با اثر باپ اس کی زندگی اجیرن کر دیتا ہے، اس کی مسلمان سہیلی اور اس کا خاندان بھی قادیانی شخص کے اثرورسوخ سے گھبرا کر نومسلم لڑکی کی مدد سے باز آ جاتے ہیں، نومسلم لڑکی ہمت کر کے روپوش ہو جاتی ہے گو کہ ناول کا یہ حصہ انتہائی غیر حقیقی ہے لیکن وہ آخر کار ایک مذہبی عالم خاندان کی پناہ میں رہ کر تعلیم مکمل کرتی ہے۔آخر میں پھر بہت غیر حقیقی طریقے سے اس کی شادی اپنے پرانے پڑوسی سے ہو جاتی ہے جو پیدائشی مسلمان تھا اور گناہوں سے توبہ کر کے دین دار ہو چکا ہے۔
    آب حیات اس جوڑے کی شادی کے بعد کی آزمائش پر مبنی ہے۔ نومسلم لڑکی تنہا اور خوف زدہ زندگی گزارنے کے بعد نفسیاتی مسائل کا شکار ہے دوسری طرف خود کو شوہر سے بہتر مسلمان سمجھتی ہے ، وہ اپنے شوہر کے داغ دار ماضی سے اچھی طرح واقف ہے لیکن توبہ کے بعد کی زندگی سے نہیں۔ اس لیے ہر وقت خدشات کا شکار رہتی ہے۔ اس کا شوہر خاموشی سے دین کی راہ پر چل رہا ہے اور انسانوں کی خدمت پر اپنی کمائی کا بڑا حصہ خیرات کر رہا ہے لیکن امیر طبقے میں زندگی گزارنے کی وجہ سے اس کا ماحول کچھ خاص اسلامی نہیں۔
    کہنے کو مصنفہ بھی ایک ڈراما اور ناول نگار ہے لیکن یہ ان لوگوں سے بدرجہا بہتر ہیں جو اردو ادب میں انگریزی فلسفے پھیلاتے ہیں۔یہ خالص پاکستانی معاشرے کا عکاس ناول ہے۔
    پاکستان میں ایک طبقہ قادیانیت کے کفر کی نشان دہی کرنے کو شدت پسندی کہتا ہے ایسے میں عمیرہ کے اس ناول پر کبھی ڈرامہ بن سکے گا؟ پاکستانی عوام کو سوچنا پڑے گا کہ اس ملک میں پارلیمنٹ کی جانب سے قادیانیت اور احمدی لاہوری فرقے کو کفر قراردیا گیا لیکن پیرکامل کی مصنفہ کو اسی کفر کے خلاف ناول لکھنے پر دھمکیاں ملتی ہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    کہا جاتا ہے کہ عبدالحلیم شرر کے ناول اگر کوئلے کا ڈھیر ہیں تو ہیرا اس میں ایک ہی ہے، یعنی فردوس بریں

    اسی طرح عمیرہ احمد کے ناولز یا ڈراموں میں ہیرا ایک ہی ہے۔ پیر کامل ۔ اب دیکھتے ہیں کہ دوسرا ہیرا پیدا ہوتا ہے یا نہیں؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    اچھی بات ہے لیکن یہ باقاعدہ ادب میں شمار نہیں ہوتا۔ دوسری طرف قادیانی، ملحد، اور باطنی شیعہ باقاعدہ ادب میں کامیابی سے اپنے افکار پھیلا رہے ہیں۔ مقابلہ ٹکر کا نہیں۔اور اگرکوئی صاف گوئی سے چڑ نہ جائے تو عرض ہے کہ اہل حق سوئے پڑے ہیں۔مستزاد ناولوں کی افیون!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    میں اس بات سے کم از کم متفق نہیں۔ اس بات پر پہلے بھی کہیں گفتگو ہوئی تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    "عمیرہ احمد کےناول'' پیر کامل'' پر قادیانیوں کا واویلا
    بشکریہ ختم نبوت فورم http://www.khatmenbuwat.org/threads/پیر-کامل-کی-مصنفہ-عمیرہ-احمد-کا-مختصر-تعارف.2603/
     
  6. dani

    dani نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 16, 2009
    پیغامات:
    4,329
    قادیانی جماعت کا ماتم
    بے چارے بھڑاس نکال رہے ہیں

    https://khokhar976.wordpress.com/tag/پیر-کامل-ناول،-عمیرہ-احمد،-قادیانی،-اح/
    خود یہ پاکستانی پارلیمنٹ کو گالیاں دیں وہ جائز ہے، ناول لکھنے اور چھاپنے والے کےلیے جی بھر کے بدتمیزی کریں اور ان کےمذہب کی حقیقت پر کوئی نہ بولے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اب کون ڈائجسٹ کی قسطوں کا انتظار کرے! ایک ہی بار جب چھپ آئے گا تو پڑھیں گے ان شاء اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں