قرآن پاک میں رموز اوقاف لگانے کا درست طریقہ کیا ہے؟

arifkarim نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏مارچ 6, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    السلام علیکم!
    القلم قرآن پبلشر فانٹ کے اپڈیٹ پر کام کے دوران ایک عجیب مشکل سے گزر رہا ہوں۔ کافی نیٹ گردی کے باوجود حل نہ ملنے پر یہاں حاضر ہوا ہوں کہ شاید کوئی اللہ کا بندہ ا ہماری مدد فرمائے۔
    عرض یہ ہے کہ اسوقت برصغیرپاک و ہند رسم الخط میں قرآن پاک کیلئے تین عدد معیاری یونیکوڈفانٹس دستیاب ہیں۔ لیکن ان سب میں مسئلہ یہ ہے کہ ان میں شامل رموز اوقاف کا سرے سے کوئی اسٹینڈرڈ ہی موجود نہیں! مطلب ہر فانٹ ڈویلپر نے اپنی مدد آپ کے تحت ان رموز اوقاف کو ٹائپ کرنے کا نظام رکھا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے متن تبدیل کرتے وقت یونیکوڈ اسٹینڈرڈائزیشن میں سخت مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ گو کہ حال ہی میں یونیکوڈ والوں نے ان رموز اوقاف کی سرکاری ویلیوز شائع کر دی ہیں لیکن انہیں ابھی تک یونیکوڈ اسٹینڈرڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔خیر یہ مسئلہ تو بعد میں حل ہوتا رہے گا۔ اسوقت یہ پریشانی لاحق ہے کہ مندرجہ ذیل طرائق میں سے کونسا طریقہ رموز اوقاف لگانے کیلئے بہترین ہے یا موذوں ہے جسے آئندہ اور گزشتہ یونیکوڈ قرآنی فانٹس کیلئے اسٹینڈرڈ بننا چاہئے؟
    [​IMG]
    جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں ان تینوں فانٹس نے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے مختلف انداز سے ان رموز اوقاف کوقرآنی متن میں ٹائپ کیا ہوا ہے۔ اگر یونیکوڈ ویلیوز کی یکسانیت سے ہٹ کر دیکھا جائے تب بھی یہ ایک سنگین مسئلہ ہے اور آئندہ آنے والے وقتوں میں مزید بڑھے گا اگر وقت پر اسےمعیاری نہ بنایا گیا! میری ماہر ٹائپوگرافرز اور قرآنی علوم جاننے والوں سے عاجزانہ درخواست ہے کہ براہ کرم اس مسئلہ پر روشنی ڈالیں تاکہ آئندہ کوئی ابہام باقی نہ رہے۔ جزاک اللہ!
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    جزاک اللہ خیرا
    عارف بھائی القلم قرآن فانٹس کہاں پر دستیاب ہیں ؟
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  3. arifkarim

    arifkarim محسن

    شمولیت:
    ‏جولائی 17, 2007
    پیغامات:
    256
    http://www.mediafire.com/?u82lmvtl14ilee4
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    ماشاء اللہ لا قوۃ الا باللہ
    ان خطوط کو کئی سالوں سے ڈھونڈنے کی کوشش میں تھا لیکن مجھے نہیں مل سکیں۔
    اللہ تعالی آپ لوگوں کو اس کا بہترین اجر عطا کرے اور مزید قرآن کی خدمت کی توفیق عطا کرے۔
    بہت خوب بھائی !
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • حوصلہ افزا حوصلہ افزا x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    پتہ نہیں "برصغیری رسم الخط" کی شرط کیوں ضروری ہے قرآن کے لیے؟ انگریزی کا برصغیری رسم الخط نہیں تو عربی کا کیوں ہے؟
    درجنوں کے حساب سے رموز اوقاف تھوپنا بھی برصغیری رواج ہے۔ باقی دنیا میں چھپے ہوئے قرآن میں میں نے کبھی اتنے زیادہ رموز نہیں دیکھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  6. بابر تنویر

    بابر تنویر منتظم

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,317
    میرا خیال ہے کہ اسے رواج نہ کہا جاۓ بلکہ اسے اس احتیاط کا تقاضا کہا جانا چاہیے کہ قرآن کو درست طریقے سے پڑھا جاۓ۔
    یہاں ریڈیو پر ایک پروگرام میں عام لوگ قران کی تلاوت کرتے ہیں تاکہ ان کی اصلاح کی جاسکے۔ اور یقین کریں بعض مقامی لوگ بھی اسے درست طور پر نہیں پڑھتے۔ اور میرے خیال میں جیسے کہ مین نے پہلے کہا کہ رموز اوقاف لگانے سے اسے پڑھنے قاری کے لیے آسانی ہو جاتی ہے۔
     
    • متفق متفق x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    وہ آیت کے درمیان ہوتا ہے، اس کا خیال رسم عثمانی میں رکھا گیا ہے۔ آیت کے اختتام پر اتنے زیادہ رموز اوقاف کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ بلا وجہ کا تکلف جھاڑنا ہے۔ اور اس نام نہاد برصغیری متن کے علاوہ کہیں نہیں ملے گا۔ یہ لوگ ہی برصغیر میں قرآن کی رسم عثمانی کی ترویج میں رکاوٹ ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    اس صفحے میں کل کتنے رموز اوقاف ہیں؟ اور آیت کے اختتام پر کتنے ہیں؟ اب خود ہی فیصلہ کر لیں کہ عارف کا پیش کردہ متن کتنا پیچیدہ لگ رہا ہے۔ یہ لوگ مفت کی علمیت جھاڑتے ہیں جگہ جگہ رموز ٹھونک کر۔ اور اس پر دعوی ہے قرآن کی خدمت کا۔

    Verse of throne.png 1
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    آیت بذات خود وقف تام کی علامت ہے ۔
    اور نبی مکرم صلى اللہ علیہ وسلم ہر ہر آیت پر وقف فرمایا کرتے تھے۔(جامع الترمذی)
    تو نہ جانے آیات پر مزید رموز کی ضرورت کیونکر پیش آگئی ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    کاروباری ضرورت ہے، تا کہ القلم والوں کا پتیسہ بکتا رہے۔
    کنگ فھد قرآن کمپلیکس کے اعلی تعلیم یافتہ ماہرین قرآن مجید کے انتہائی عمدہ یونیکوڈ اور اوپن فونٹس پیش کر چکے ہیں، ساری دنیا اس سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔
    http://fonts.qurancomplex.gov.sa
    بس برصغیر کے کچھ لوگوں نے اپنی مرضی کرنی ہوتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  11. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    مجھے تو یہ ہندی رسم الخط بہت ناپسند ہے۔ اور پھر جب اس قرآنک فانٹ پر مشتمل کسی مضمون کو ویب پر لگانا پڑ جائے تو اور بھی زیادہ چڑ ہو جاتی ہے ۔
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    مجھے بھی ان خطوط والی چیز پڑھنا دو بھر ہو جاتی ہے۔ عربی خط کا سارا حسن غارت کرنے کو قرآنی فونٹ سازی کہتے ہیں تو اس سے بہتر ہے عربی خطوط ہی استعمال کر لیے جائیں۔
    عارف کریم کا اپ لوڈ کردہ یہ نمونہ دیکھیں ذرا اور سوچیں یہ کس قسم کے خطوط "تیار" ہو رہے ہیں، جب کہ عربی کا ایک سے ایک دلکش خط موجود ہے۔ ساتھ میں وقف آیات پر رموز دیکھیں۔
    [​IMG]

    [​IMG]

    اب کنگ فھد قرآن کمپلیکس کا تیار کردہ خط حفص دیکھیں جو ساری دنیا میں استعمال ہو رہا ہے۔
    [​IMG]
     
    Last edited: ‏جنوری 19, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • مفید مفید x 1
  13. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    اصل بات بے جا رموز کی ہے۔
    ہندی چھاپے والے قرآن میں ایسی ایسی جگہوں پہ رموز لگائے گئے ہیں جہاں ضرورت نہیں۔ اور پھر جہاں ضرورت ہے وہاں کوئی رمز نہیں۔
    اور ہمارے حفاظ وقراء بیچارے ان بے شمار رموز کے باوجود فصل ووصل میں اکثر غلطی کر جاتے ہیں!
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  14. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر عربی لوگوں کے لیے ایسا مصحف تیار کیا جائے:
    جسکی آیات پر کوئی رمز نہ ہو۔ کیونکہ آیت بذات خود رمز وقف النبی صلى اللہ علیہ وسلم ہے!
    آیات کے شروع میں جہاں ہمزہ وصلی ہے وہاں مناسب اعراب لگایا جائے ۔ کیونکہ عجمی لوگ ہمزہ وصلی کے اعراب کے قواعد نہیں جانتے۔
    آیات کے درمیان میں وقف لازم کی تمام تر علامات کو ختم کر دیا جائے۔ کیونکہ اسکی چنداں ضرورت نہیں ما سوا چند ایک مقامات۔ اور آیت کے درمیان وقف کرنے کی بجائے مکمل آیت پڑھ کر وقف کرنا ہی اولى ہے۔ لمبے مقطع والی آیات کو بھی سانس ختم ہونے پر پیچھے سے ملا کر پڑھا جائے تو بہتر ہے۔
    آیات کے درمیان معانقہ کی علامات کو بھی حذف کر دیا جائے۔ کیونکہ عام قاری کو اس سے کوئی سروکار نہیں یہ صرف مترجمین اور مفسرین کے کام کی شے ہے۔
    آیات کے درمیان وقف جائز کی علامات بھی عبث ہیں!۔ قاری کو مکمل آیت پڑھنے کی ترغیب دینی چاہیے جو کہ ان علامات کے باعث ختم ہو جاتی ہے۔
    اسکے علاوہ اور بھی بہت سی اصلاحات ہیں جو مطلوب ہیں۔
     
    • متفق متفق x 2
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    ایک طرف تو عارف کو قرآنی علوم کے ماہرین کی رائے چاہیے تھی، ملی تو پسند نہیں آ رہی۔ یعنی ان کو اپنے پتیسے کی صرف تعریف درکار ہے۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  16. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    پتیسے والے کو یہ بھی سمجھا دیں کہ اسے کیا کرنا ہے؟
    میرا تو مشورہ یہی ہے کہ ایسے چکروں میں پڑنے کی بجائے مجمع ملک فہد کے قرآنک فانٹ استعمال کر لیں:
    http://fonts.qurancomplex.gov.sa/
    سارے دکھ دور ہو جائیں گے۔
    اور اگر کوئی نیا کام کرنا ہی ہے تو انہی کو سامنے رکھ کر اچھا سا فانٹ تیار کریں اور بے ہنگم قسم کے رموز سے معذرت کر لیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  17. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    بھئی یہ پتیسہ فروش بہت سمجھ دار ہے۔ ایسے ہی تو لوگ قرآن کی خدمت نہیں کرتے پھرتے۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  18. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,938
    یہاں یہ بات بھی یاد رہے کہ ہمارے معاشرہ کے لوگ اتنے امیر نہیں ہیں کہ وہ ہر کام پہ پیسہ خرچ کرسکیں، جن بیچاروں کی نگاہیں کمزور ہو جاتی ہیں موٹے حروف والے قلمی مصحف انکے لیے تلاوت میں آسانی پیدا کرتے ہیں۔
    سو اس اعتبار سے یہ رسم الخط اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے۔
    لیکن خدا را اسے بے جا رموز سے نجات دلائی جائے۔
    اور زیادہ سے زیادہ رسم عثمانی کو ہی قرآن کے لیے منتخب کیا جائے۔ اور تاکہ ہماری نئی نسل دنیا کے ساتھ ساتھ چل سکے۔ وگرنہ ہندی رسم الخط والے مصاحف کی بدولت علوم قرآن میں ہمارے بچے بہت دشواریوں کا شکار رہتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,496
    جی بھیا، میرا بھی یہی خیال ہے کہ بچپن سے ہی رسم عثمانی کی عادت ڈالنی چاہیے۔ مجمع الملک فھد یا کنگ فھد قرآن کمپلیکس کے تیار کردہ خطوط کا ربط پچھلے صفحے پر دے چکی ہوں۔ میرے نزدیک بھی بہترین قرآنی خطوط یہی ہیں، جو ہر مرحلے میں ماہرین کی زیرنگرانی تیار ہوئے ہیں۔
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,860
    شکریہ ـ آیت پر وقف نماز میں درست ہے ـ جیسا کہ آپ ﷺ کا عمل تھا ـ لیکن قراء حضرات کے ہاں عام تلاوت کے دوران ہر آیت پر وقف ضروری نہیں ـ ملا کرپڑھ سکتے ہیں ـ جہاں وقف لازم ہے ـ وہاں ہر حال میں روکنا ہے ـ جیسے "م" وغیرہ ـ معلوم ہوا قرآن میں بلاضرورت رموز واوقاف ضروری نہیں ـ ایک ترتیب جو چل ہی ہے، وہی کافی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں