وقت کی اہمیت اور اس کو بچانے کا نسخہ

مجیب منصور نے 'مثالی معاشرہ' میں ‏مئی 7, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    اس دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ کام کی زیادتی اور وقت کی کمی کا رونا اکثر وبیشتر روتے ہیں۔ وقت ایک ایسی چیز ہے جو کہ ہر امیر، غریب کے پاس یکساں موجود ہے۔ اور اس بات سے بھی سب ہی بخوبی واقف ہیں کہ ’’وقت کبھی لوٹ کر واپس نہیں آتا ‘‘۔ بات صرف اس کو ٹھیک طور سے استعمال کر نے کی ہے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو ضروری کام کاج نمٹانے کے بعد اپنی من پسند سرگرمیوں کو بھی سرانجام دے لیتے ہیں۔اور وقت کو گنوانے والوں کے پاس سوائے پچھتاوے کے اور کوئی چیز حاصل نہیں ہوتی۔ دنیا میں کامیاب ترین انسانوں کی سب سے بڑی خوبی یہی تھی کہ وہ وقت کی قدر و قیمت سے آگاہ تھے اور اسی وجہ سے وہ کامیاب انسان کہلائے۔

    ہم میں سے اکثر لوگ یہ تمنا کر تے ہیں کہ کاش دن میں کچھ اور گھنٹے ہوتے، اور ہم اپنے ادھورے کاموں کو مکمل کرسکیں ایسا تو ممکن نہیں ہے لیکن میں آج چند ایسی باتیں آپ کو بتاؤں گا جس پر اگر آپ عمل کرنا شروع کردیں تو آپ اپنا کافی قیمتی وقت بچا سکتے ہیں۔ اور کامیاب ترین انسانوں کی فہرست میں شمار ہو سکتے ہیں۔ دنیا بھر کے ماہرین نے وقت کی منصوبہ بندی پر باقاعدہ تحقیق کی ہے اور اس موضوع پر انہوں نے لوگوں کو کئی مفید مشوروں سے نوازا ہے۔

    ٭سب سے پہلے تو آپ کو اپنے وقت کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ ہونا پڑے گا اور اچانک بہت سے گھنٹے کا وقت بچانے کی بجائے اپنی توجہ ان چھوٹی چھوٹی سرگرمیوں پر رکھیں جن سے آپ کے پانچ دس منٹ بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ اسی وجہ سے آپ کا زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے۔ جتنا جلدی اگر کوئی کام کیا جاسکتا ہے تو اس کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں۔

    ٭اپنے وقت پر بیدار ہوجائیں اور بستر پر پڑے رہنے، کی بجائے اٹھ کھڑے ہوں کیونکہ بستر میں فضول قسم کی سوچوں میں رہنے سے آپ کا وقت ضائع ہوگا۔اللہ تعالیٰ نے آپ کو بے کار پیدا نہیں کیا ہے اپنی صلاحیتوں سے آگاہی حاصل کریں اور مثبت کاموں کو سرانجام دیجئے۔

    ٭ناشتے سے قبل اگر آپ کوئی کام کرنا چاہ رہے ہوں تو وہ ناشتہ کرنے سے پہلے کرلیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ اطمینان سے کھانے سے لطف واندوز ہوسکیں گے۔ ناشتہ ضرور کریں چاہے وہ ہلکا پھلکا ہی کیوں نہ ہو چونکہ آپ نے دن بھر مختلف کاموں میں اپنی توانائی کو ہی استعمال کرنا ہے ۔

    ٭ایسا لباس پہنے سے اجتناب کریں جس پر زیادہ استری کرنے کی ضرورت پڑتی ہو۔ کیونکہ استری کا مسئلہ بھی کئی لوگوں کی مصروفیت پر بری طرح اثر کرتا ہے۔ لباس زیادہ قیمتی ہو یا نہ ہو صاف ستھرا ضرور ہو تاکہ لوگوں پر آپکا اچھا تصور قائم ہو۔

    ٭اس بات کی کوشش کریں کہ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ کام ہوتے رہیں یہ وقت بچانے کا سب سے عمدہ طریقہ ہے۔ وقت بچانے کا سب سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ آپ گھر کے چھوٹے موٹے کاموں کیلئے کوئی ملازم رکھ لیں اگر طاقت ہو،یسا کرنے کی صورت میں آپ اپنا کافی وقت بچا سکتے ہیں۔
     
  2. راضی

    راضی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 3, 2007
    پیغامات:
    10,524
    وا ہ بھیا، بہت اچھی ٹپس دی ہیں آپ نے،
    اللہ آپکا بھلہ کرے:)
     
  3. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    شکریہ راضی جی
     
  4. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  5. محمد نعیم

    محمد نعیم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 26, 2007
    پیغامات:
    901
    بہت اچھی باتیں شئیر کی ہیں آپ نے ۔ سوچتا ہوں کہ مجھے بھی اب پابندی وقت کا عادی ہوجانا چاہیئے۔
     
  6. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    شکریہ حضرت ۔
     
  7. منھاج

    منھاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 28, 2008
    پیغامات:
    37
    توجه دلانے كا بهت شكرية
     
  8. الطحاوی

    الطحاوی -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 5, 2008
    پیغامات:
    1,825
    ایک مرتبہ انگلینڈ کے ایک لارڈ نے اپنے بیٹے کو خط میں لکھا کہ تم منٹوں کی حفاظت کرلو گھنٹے خود بخود محفوظ ہوجائین گے۔
    میرے خیال سے اس بات میں بہت بڑا سبق موجود ہے
    ہم لوگ تھوڑاتھوڑا کرکے وقت ضائع کرتے رہتے ہیں جو بہت زیادہ ہوجاتاہے۔اورہمیں پتہ بھی نہیں چلتا
     
  9. ساجد تاج

    ساجد تاج -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2008
    پیغامات:
    38,751
    شاید ہیمیں‌وقت کی قدر ہی نہیں‌ہے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں