اللہ تعالی کا ذکر-تیسری دوا

بابر تنویر نے 'دلوں کی اصلاح و پاکیزگی' میں ‏مارچ 20, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    تیسری دوا:
    اللہ تعالی کا ذکر


    الرعد 28:
    ]أَلا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ[

    اور صحیح بخاری میں حضرت موسی رضی اللہ عنہ کی روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
    بخاری 1407:
    ((مثل الذي يذكر ربه والذي لا يذكر ربه كمثل الحي والميت))
    اس شخص کی مثال جو اپنے رب کا ذکر کرتا ہے اور جو اپنے رب کا ذکر نہیں کرتا، ایسی ہی ہے جیسے زندہ اور مردہ کی مثال ہے۔

    چنانچہ ذکر الہی دل کے لیے ویسے ہی ہے جس طرح مچھلی کے لیے پانی، اگر پانی سے مچھلی کو باہر نکال لیا جاۓ تو اس کی حالت کیسی ہوگي؟ تو اس کی حالت بعینہ دل کی حالت کی طرح ہے جب اسے ذکر الہی سے دور رکھا جاۓ، اور یہ حقیقت ہے کہ جب دل اللہ تعالی کے ذکر سے خالی ہو تو پھر وہ پتھر جیسا سخت اور تاریک ہو جاتا ہے۔ فرمان الہی ہے:
    الزمر:من الآية22
    فَوَيْلٌ لِلْقَاسِيَةِ قُلُوبُهُمْ مِنْ ذِكْرِ اللَّهِ[
    اور ہلاکی ہے ان پر جن کے دل یاد الہی سے (اثر نہیں لیتے بلکہ) سخت ہوگۓ ہیں۔


    علامہ ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
    ((لكل شئ جلاء، وإن جلاء القلوب ذكر الله تعالى))
    " ہر چیز کو جلا بخشنے والی کوئ نہ کوئ چیز ضرور موجود ہے اور دلوں کو جلا بخشنے والی چیز اللہ تعالی کا ذکر ہے"۔

    ایک شخص نے حسن بصری رحمہ اللہ سے کہا: اے ابو سعید! میں آپ سے یہ شکوہ کرتا ہوں کہ میرا دل بہت سخت ہے ! تو ابو سعید رحمہ اللہ نے اس سے فرمایا:

    ((أذبه بالذكر، فما أذيبت قسوة القلوب بمثل ذكر الله)).
    " تم اس دل کو ذکر الہی سے پگھلا دو، کیونکہ دلوں کی سختی و قساوت کو پگھلانے کے لیے ذکر الہی جیسی کوئ اور چیز نہیں ہے"۔

    اسی بنا پر متعدد مقامات پر اللہ تعالی نے مومنوں کو بکثرت ذکر الہی کرنے کا حکم دیا ہے، جیسے اللہ تعالی کا یہ فرمان:

    الاحزاب 41-42
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللَّهَ ذِكْراً كَثِيراً (41) وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلاً[
    مسلمانو! اللہ کا ذکر بہت زیادہ کرو، اور صبح و شام اس کی پاکیزگی بیان کرو۔

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام اوقات میں ذکر الہی میں مشغول رہتے تھے، جیسا کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے بیان کیا ہے، نیز اللہ تعالی نے عقلمندوں اوراہل دانش کے اوصاف کا تذکرہ کرتے ہوۓ ارشاد فرمایا:

    آل عمران 191
    ]الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً وَعَلَى جُنُوبِهِمْ[
    جو اللہ تعالی کا ذکر کھڑے اور بیٹھے اور اپنی کروٹوں پر لیٹے ہوۓ کرتے ہیں۔

    ذکر کا اقل ترین درجہ یہ ہے کہ اوقات و احوال کے ساتھ مقید اذکار کی محافظت اور پابندی کی جاۓ، جیسے صبح وشام کے اذکار، اور وہ اذکار جن کے لیے کوئ سبب ہے یا وہ کسی مخصوص حالت میں وارد ہوۓ ہیں۔

    اللہ تعال تمہیں برکت سے نوازے، تم اپنی استطاعت کے مطابق جس قدر ہو سکے زیادہ سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنے کے حریص بنو۔

    اس لیے کہ یقینی طور پر ذکر الہی ظلمت و تاریکی سے نور اور روشنی کی طرف نکلنے ، اور اللہ رب العالمین کے طرف سےفضل و رحمت کے حصول کے عظیم ترین اسباب میں سے ہے، اور اسی لیے اللہ تعالی نے بہ کثرت اپنا ذکر کرنے اور صبح و شام اپنی تسبیح بیان کرنے کا حکم دینے کے بعد ہی اس کے جزا و بدلے کا تذکرہ فرمایا ہے۔ چنانچہ ارشاد فرمایا:

    الاحزاب 43
    ]هُوَ الَّذِي يُصَلِّي عَلَيْكُمْ وَمَلائِكَتُهُ لِيُخْرِجَكُمْ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيماً[
    وہی ہے جو تم پر اپنی رحمتیں بھیجتا ہے اور اس کے فرشتے تمہارے لیے دعاۓ رحمت کرتے ہیں تاکہ وہ تمہیں اندھیروں سے اجالے کی طرف لے جاۓ اور اللہ تعالی مومنوں پر بہت ہی مہربان ہے۔

    پس اللہ کا ذکر کرنے والوں کی جزا انہیں ظلمات سے نور ر روشنی کی طرف نکالنا، رب العالمین کی طرف سے ان کے لیے رحمت کا توشہ اور اللہ کے فرشتوں کی طرف سے ان کے حق میں بخشش و مغفرت کی دعا ہے

    دلوں کی اصلاح
     
    Last edited: ‏مارچ 22, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    اللہ یبارک فی جھودک
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا وبارک فیک۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں