برطانیہ کی دو یونیورسٹیز میں اسلامک ریسرچ سینٹرز کھولنے کا اعلان

منہج سلف نے 'اسلام اور معاصر دنیا' میں ‏مئی 9, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    برطانیہ کی دو یونیورسٹیز میں اسلامک ریسرچ سینٹرز کھولنے کا اعلان

    ملک کی دو یونیورسٹیز نے اسلامی تعلیمات کے لیے نئے ریسرچ سینٹرز کھولنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ ایڈنبرا یونیورسٹی اور کیمبرج یونیورسٹی کے اس منصوبے کو پرنس الولید بن عبدالعزیز السعود کے انڈومنٹ سے 16 ملین پونڈ فنڈنگ کی گئی ہے۔ پرنس الولید کنگڈم فاؤنڈیشن تنظیم کے سربراہ ہیں نئے سینٹرز میں مسلم دنیا اور مغرب کے مابین ہم آہنگی میں ا ضافے کے لیے تحقیق اور عوامی رابطوں کو مربطو بنانا ہے۔ یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے ترجمان کے مطابق اس معاہدے کو بکنگھم پیلس میں ایک تقریب میں حتمی شکل دی گئی۔ انڈنبرا یونیورسٹی میں اسلامک اینڈ مڈل ایسٹرن ایڈنبرا سے متعلق پروفیسر کیرول ہیلن برانڈ نے کہا کہ یہ سینٹر جدید دنیا میں اسلام کی ورلڈ کلاس مہارت کے ذرائع کے حوالے سے مرز کی حیثیت رکھے گا۔ کیمبرج میں سینٹر آف مڈل ایسٹرن اینڈ اسلامک سٹیڈیز کے پروفیسر یاسر سلیمان نے کہا کہ ہم ریسرچرز کی ورلڈ کلاس کیڈر تیار کرنے کے خواہاں ہیں اور یورپین مسلم کمیونٹی کے ارکان اور دیگر سینئرز سے پارٹنر شپ قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ اسلام اور مغرب میں برداشت ہم آہنگی اور کراس کلچرل ڈائیلاگ میں پیش رفت کی جاسکے۔

    (لنڈن بیورو)
     
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    بھائ آپ مزید اطلاعات دیتے رھیئے ۔ شکریہ۔
     
  3. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  4. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہت بہت شکریہ بھائی یہ خبر سنانے پر
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں