یمنی صدر کی درخواست پر سعودیہ سمیت کئی مسلم ممالک کی حوثیوں کے خلاف فوجی کارروائی عاصفۃ الحزم

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏مارچ 26, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    رجمان بریگیڈئر جنرل احمد العسیری نے تصدیق کی ہے کہ حوثی کمانڈر کی ہلاکت کی انہیں کوئی اطلاع نہیں ۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...مانڈر-کی-ہلاکت-کی-مصدقہ-اطلاع-نہیں-عسیری.html
    یہ خبر شیعہ کے چینل العالم پر نشر ہوئی تھی کہ حوثی کمانڈر عبدالمالک حوثی مارے گئے ہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    الحمدللہ عاصفۃ الحزم کی کامیابی کی خبریں:
    مسلسل بمباری کی وجہ سے حوثی باغیوں کی سپلائی لائن کاٹنے کے بعد ان کے ذخیرہ کردہ اسلحے کو تباہ کر دیا گیا۔ نتیجے میں خائن علی عبداللہ صالح حوثیوں کو چھوڑ کر روپوش ہو چکا ہے۔ منتخب صدر کی حکومت مستحکم ہو رہی ہے۔ نئے وزیراعظم کا تقرر ہو گیا ہے
    یمنی فوج میں صالح کی وفادار دو بریگیڈز نے اس ہفتے یمن کے صدر عبدربہ منصور ھادی کی اطاعت کا اعلان کر دیا۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...11-اور-112کا-صدرھادی-سے-وفاداری-کا-اعلان.html
    روسی قونصل خانے میں پناہ حاصل کرنے والے کئی حوثیون نے ہتھیار ڈال دئیے۔
    یمنی قبائل نے حوثی باغیوں کو تربیت دینے والے ایرانیوں کو پکڑ کر عرب اتحاد کے حوالے کر دیا جس سے خطے میں ایران کی مداخلت کے مزید ثبوت ملے۔
    اقوام متحدہ نے حوثیوں کے اسلحے پر پابندی عائد کر دی۔
    اور آج ایران نے بھی گھبرا کر حوثیوں کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد کی پیش کش کر دی۔
    صرف دو ہفتے میں وہ سب ناپاک منہ بند ہو گئے جو اس سال مکہ فتح کرنے کی باتیں کر رہے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    الحمد للہ ! اور پاکستان صرف قراردادیں پاس کررہا ہے۔ میرے خیال میں ابھی بھی وقت ہے کہ وہ کچھ کرے۔ بیس لاکھ پاکستانیوں صرف مٹھی بھر جھوٹے اور لالچی سیاستدانوں کی وجہ سے ذلیل ہوتے رہیں گے۔ اللہ مسلمانوں کو متحد کرے اور ان سیاسی پارٹیوں سے سب کو بچائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    الحمدللہ اللہ اکبر
    علی صالح کے ساتھیوں کا اسے چھوڑ کر جانے کا سلسلہ جاری ہے، خود ئلی صالح نے حوثیوں سے تعلقات کا انکار کرنا شروع کر دیا ہے۔۔
    خبروں کے مطابق علی صالح نے مختلف خلیجی ممالک وکا پنے وفد بھیجے ہیں جس میں صلح اور جان کی امان مانگی ہے۔
    "یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح پر اپنے ملک کی زمین اب تنگ ہوچکی ہے اور وہ خلیجی ممالک سے اپنی اور پورے خاندان کے لیے امن کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
    ایک خلیجی ملک کے سرکردہ عہدیدار نے’’العربیہ‘‘ نیوز چینل کو بتایا کہ حال ہی میں علی عبداللہ صالح نے اپنا ایک ایلچی خلیجی ملکوں میں بھیجا ہے جس کے توسط سے انہوں نے اپنے اور پورے خاندان کے یمن سے بہ حفاظت باہر نکالنے کی درخواست کی ہے۔"

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...-خلیجی-ممالک-سے-پناہ-کی-بھیک-مانگنے-لگے-.html
    سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ اب خود اقتدار نئے وزیراعظم کو دینے کی پیش کش کر دی ہے!
    یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے اپنے صاحبزادوں کے ساتھ ملک میں جاری موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی بحران کے حل کے لیے حوثیوں کو صنعاء سے نکال باہر کرنے، اسلحہ اور فوج حکومت کو واپس کرنے اور خلیجی تعاون کونسل کے مفاہمتی فارمولے کے تحت اختیارات وزیراعظم بحاح کو سپرد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...لح-کا-اقتداروزیراعظم-کوسپرد-کرنے-پراتفاق.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    میرے خیال میں یہ بہت ہی اچھا ہوا کہ خلیجی ممالک نے یہ آپریشن ترکی ، مصر اور پاکستان کے بغیر مکمل کیا، کچھ لوگ بات بات پر ایک ہی راگ الاپتے تھے کہ عرب کچھ نہیں کر سکتے، اب ایران اور حزب الشیطان کو اچھی طرح سمجھ آ گئی ہے کہ عرب ممالک کیا کیا کر سکتے ہیں اور کسی کی مدد کے بغیر صرف اللہ کی مدد سے سب کر سکتے ہیں۔
    اسی طرح یہ سعادت اور توفیق کی بات ہے کہ اللہ کس سے کیا کام لے، بظاہر مصر، ترکی اور پاکستان مسلم امہ کے بڑے ممالک سہی لیکن اللہ نے ان کو توفیق نہیں دی یہ سعادت ان کے حصے میں نہیں آئی۔ ضروری نہیں جو طاقت ور ہو وہ سعادت مند بھی ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  6. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    جہاں تک پاکستان کا معاملہ ہے تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ پاکستانی فوجیوں نے سعودی فورسس کو کافی ٹریننگ دی اور مشترکہ مشقیں کیں۔ اس کے علاوہ یمن آپریشن سے پہلے یمن سے منسلک علاقے ابھا میں پہلے ہی پاکستانی فورسس نے سعودی فورسس کو ٹریننگ فراہم کی۔ یہ بھی ایک قسم کی سپورٹ ہے۔ بظاہر پاکستان نے کچھ نہیں کیا لیکن یہ بات ساری دنیا جانتی ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات بہت گہرے ہیں۔ اصل مسئلہ پارلیمنٹ میں ان سیاسی پارٹیوں نے کھڑا کیا جو ہر وقت اپنا مفاد دیکھتے ہیں۔ لیکن ان کو یہ توقع نہیں تھی کہ عرب میں ان کی اربوں کی جو جائیدادیں ہیں وہ بھی خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    بریکنگ نیوز میں: مصر نے علی صالح کے ایلچی کو صاف انکار کر دیا۔
    جب کہ یمنی وزیراعظم نے بھی حوثیوں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا جبتک وہ ہتھیار نہیں ڈال دیتے۔
    بہت ہی اچھا ہوا۔ یہ مذاکرات کے نام پر وقت لینا چاہتے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    فیس بک پر ایک سعودی جو عاصفہ الحزم کی خبریں بہت شئیر کرتا ہے ان کو تحفظ حرمین شریفین کے پیج کو لائک کرنے کیلئے میسج کیا تو ان کی طرف سے یہ جواب موصول ہوا:
    [TRADITIONAL_ARABIC]بارك الله فيكم وجزاكم الجنه، بالطبع اخوتنا الباكستانيين لن يخيبو ظننا ، كما اننا لا نعترف بالبرلمان ولكن نعترف باشقائنا في الشارع الباكستاني، فالبرلمانات والاحزاب لا تعبر الا بما يخدم مصلحتها الحزبيه ولا تنظر لمصلحة الشعب ولا الامه[/TRADITIONAL_ARABIC]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    بہت اچھا ہو ۔ کہ پاکستان ، مصر اور ترکی کے بغیر یہ معاملہ ختم ہوجائے ۔ الحمد للہ ۔ کچھ عرب دوستوں کی طرف سے سننے میں آیا تھا کہ پاکستان سے بھیک مانگی جارہی ہے جو اتنے نخرے کررہے ہیں ۔ واقعی افسوس کی بات ہے ۔ اگر بالفرض مان لیا جائے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں کا سامنا ہے ۔ اس لئے تعاون پر لبیک نہیں کہ سکتے ۔ لیکن کم ازکم اتنا تو کر سکتے ہیں کہ سوچ سمجھ کر ایک ہی بار معقول جواب دے دیا۔اینکر احمدقریشی کی یہ بات صحیح تھی کہ عرب میں پڑھ لکھ طبقہ موجود ہے ۔ جو سوشل میڈیا ، فورمز اور بلاگز پر ایکٹو ہیں ۔ حالات حاظرہ پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ اب آسانی سے انہیں بیوقوف بنانا ممکن نہیں رہا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  10. Bilal-Madni

    Bilal-Madni -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 14, 2010
    پیغامات:
    2,469
    رافضيو كا خانه كعبه پر قبضے کا خواب يمن كے پہارو پر ہی فنا ہو گیا ہےرافضي اب اپنے ابو يهود سے مدد مانگ رہے ہے جنگ رکوانے کیلئے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,324
    عربی اخبارات میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پاکستانی نیوی یمن کے حدود میں جانے والی ہے۔ اللہ کرے یہ خبر سچی ہو۔
     
    Last edited: ‏اپریل 19, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  12. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    اللہ اکبر
     
  13. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    958


    اس معاملے پر ایک اہم انٹرویو
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  14. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,478
    اللہ کا بہت فضل و کرم ہوا کہ یہ اپریشن اختتام پذیر ہونے جا رہا ہے.اہداف حاصل کرلئے گئے ہیں.عرب خلیجی ممالک بلا شرکت پاکستان و ترکی شریک ہوئے. اس طرح ان کی خود اعتمادی میں اضافہ ہوا.اور فتنہ حوثیاں کچلا گیا.
     
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں