اہل الاوثان والی حدیث کے ترجمہ اور القائدہ کے کفار سے قتال کے متعلق ایک سوال؟

خطاب نے 'آپ کے سوال / ہمارے جواب' میں ‏اپریل 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    1- اہل الاوثان والی حدیث کا صحیح ترجمہ کیا ہے ۔۔۔؟ کیا اس میں خوارج کی نشانی [HIGHLIGHT]" اہل اسلام کا قتل "[/HIGHLIGHT] بتائی گئی ہے ، یا [HIGHLIGHT]"سلام کا نام لینے والوں کا قتل"[/HIGHLIGHT]۔۔! اسلام کا نام تو تاتاری ، فاروق عبد اللہ ، کرزائی ، سلمان رشدی سب لیتے ہیں ۔ کیا ان سے قتال کرنے والے بھی خوارج ہیں ۔؟

    2- بت پرستوں کو چھوڑ کر ایسے مسلمانوں کو قتل کرنا جو مرتد نہ ہوئے ہوں یہ تو آرمی کر رہی ہے ۔۔۔ وہ خارجی کیوں نہیں ۔۔۔؟؟؟

    3- کیا خوارج کفار کے خلاف بھی لڑتے ہیں ؟؟؟ ایک طرف آپ القاعدہ کو خارجی کہتے ہیں اور دوسری طرف ان کی کفار کے خلاف کی گئی کاروائیوں کو سراحتے بھی ہیں ۔۔۔ اس کا شرعی جواز کیا ہے ؟؟؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    اہل اسلام کا قتل خوارج کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے ۔ خوارج اہل اسلام کو کافر قرار دے کر قتل کرتے ہیں ، جنکا کافر ہونا یقینی نہیں ہوتا۔بلکہ بسا اوقات انکا مؤمن ومسلم ہونا یقینی ہوتا ہے ، مگر وہ انہیں قتل کرتے ہیں ۔

    آرمی باغیوں کو قتل کر رہی ہے اور انکا یہ عمل شریعت اسلامیہ کے عین مطابق ہے ۔ اور باغی کے قتل کے لیے اسکا کافر ہونا ضروری نہیں ہوتا ! ۔ لہذا آرمی خارجی نہیں ہے ۔ اور پھر انہوں نے بت پرستوں کو نہیں چھوڑا بلکہ وہ بت پرستوں کو بھی قتل کرتے ہیں ۔

    جی ہاں خوارج کفار کے خلاف بھی لڑا کرتے ہیں ۔
    اس لیے کہ فاسق وفاجر شخص سے بھی اللہ اپنے دین کا کام لے لیتا ہے ۔ اور کافروں کے ہاتھوں بھی اگر کوئی ایسا کام ہو جس میں مسلمانوں کا بھلا ہو تو اسے بھی سراہنے میں کوئی عیب نہیں ہے ۔
    [TRADITIONAL_ARABIC]فِي بِضْعِ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِن قَبْلُ وَمِن بَعْدُ وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ [الروم : 4][/TRADITIONAL_ARABIC]
    (رومی غالب آ جائیں گے) چند سالوں میں ، معاملہ اس سے قبل بھی اللہ کے لیے ہے اور بعد میں بھی ، اور اس دن مؤمن خوش ہونگے ۔
    یعنی رومی عیسائیوں کی کامیابی پر مؤمن خوش ہوئے ! کیونکہ یہ اہل کتاب تھے اور انکے مد مقابل مشرک ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں