اگر آپ ویب ڈیویلپمینٹ سیکھنا چاہتے ہیں۔۔۔

عفراء نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏اپریل 21, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    السلام علیکم

    اگر آپ کو ویب ڈیولپمینٹ میں دلچسپی ہے اور آپ اسی میں اپنا روزگار تلاشنا چاہتے ہیں تو پہلے یہ تعین کر لیجیے کہ آپ نے ویب کے کس شعبے میں مہارت حاصل کرنی ہے۔
    درج ذیل ویڈیو ایسے ہی افراد کے لیے ہے۔ اس میں نہایت عمدگی سے مارکیٹ میں موجود تمام ٹیکنالوجیز کا احاطہ کیا گیا ہے اور نئے ڈیولپرز کے لیے لائحہ عمل بتایا گیا ہے جس کی مدد سے آپ ایک کامیاب ڈیولپر بن سکتے ہیں۔
    ویب کے اساتذہ کو چاہیے کہ وہ بھی اپنے شاگردوں کو اس سے مستفید کروائیں۔
    [NOTE]یاد رکھیے، ویب ڈیزائن اور ڈیولپمینٹ الگ شعبے ہیں۔ یہاں ڈیولپمینٹ کی بات کی گئی ہے۔
    ہم کوشش کریں گے کہ اردو زبان میں اس کا اختصار افادہ عام کے لیے پیش کیا جائے۔
    [/NOTE]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,950
    جزاک اللہ خیرا ـ ہم منتظر ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    #mind map : ایک ایسے نقشہ کو کہتے ہیں جو ڈیٹا (مواد) کو منظم کرنے میں مدد دیتا ہے۔
    https://coggle.it/diagram/52e97f8c5...0d3bda59b77e5977c2c9bd40f3fd0b451bcdf8da4aa52

    ویڈیو کا ترجمہ

    " مجھے نہیں معلوم کہ اس ویڈیو کا میں کیا عنوان منتخب کرتا ہوں لیکن ابھی اگر غور کروں تو پھر اس کا عنوان ہے کہ کاش کوئی مجھے وہ باتیں بتا دیتا جو مجھے ویب ڈیویلپمنٹ شروع کرتے وقت معلوم ہونی چاہیے تھیں۔ بہت سارے لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ ویب ڈیویلپمنٹ کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے یا کیا سیکھنا چاہیے۔میں اس ویڈیو میں آپ لوگوں کو وہ باتیں بتانا چاہوں گا جو بہت سارے ویب ڈیویلپر عام طور پر چھپاتے ہیں۔شاید اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی اور کو ان باتوں کا علم نھین ہو گا تو مقابلہ آسان ہو جائے گا اور کمپنیز پھر انھی ڈویلپرز کو جاب دے گی جن کو ان باریکیوں کی پہچان ہو گی۔ لیکن میں اس طریقے سے نہیں سوچتا اس لیے میں آپ لوگوں کو تمام ضروری باتیں بتانے جا رہا ہوں-

    • میرے پاس یہاں پر ایک cargo mind map# بنا ہوا ہے۔جس کی مدد سے میں آپ کو بتاؤں گا کہ آپ کو کیا سیکھنا چاہیے اور کس ترتیب سے سیکھنا چاہیے۔ اور وہ کونسا راستہ اختیار کرنا چاہیے جس سے آپ جاب حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ اس سے کوئی فرق نھیں پڑتا ہے کہ آپ ویب ڈیویلپمنٹ میں کیا کرنا چاہتے ہیں جو سب سے پہلے اور ضروری چیز آپ کو سیکھنی ہے وہ ہے Basic Front end web development جو کہ HTML , CSS اور Javascript پر مشتمل ہے۔ یہ آپ کا پہلا قدم ہے۔ آپ کو یہ اچھی طرح آنی چاہئے ،اس لیے کہ آپ کوئی بھی براوزر استعمال کریں ، انٹرنیٹ ایکسپلورر ، گوگل کروم ، فائر فاکس ، ان میں جو لینگوئج چلتی ہے وہ یہی ھیں۔ FLASH کسی زمانے میں اس لسٹ کا حصہ ہوتی تھی لیکن اب ختم ہو رہی ہے اس لیے اسے پڑھنے کی بھی ضرورت نہیں۔شاید کبھی آپ کو کوئی FLASH Developer مل بھی جائے جو یہ بات سن کر بہت ناراض بھی ہو لیکن بہر حال فلیش اب ایک بے جان لینگوئج ہے۔HTML کو آپ چند دن لگا کر سمجھیں۔ CSS میں اپ کو ماہر ہونے کی ضرورت نہیں ۔ آپ کو بنیادی lay out بنانا آنا چاہیے۔اسی طرح Javascript کی بنیادی معلومات اور یہ کہ Javascript سرور کے ساتھ کس طرح بات کرتی ہے۔ اس کے علاوہ JQuery اور JQuery.AJAX ۔ اور پھر اپ کا پہلا قدم مکمل ہوا۔
    • اس کے بعد اگلے قدم پر آپ کو مزید کچھ باتیں سیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ان میں سے ایک ہے ٹرمینل کا استعمال(basic terminal usage)۔ بہت سارے لوگ کمانڈ لائن(command line) کو سیکھنے سے کتراتے ہیں۔ آپ اپنے پہلے قدم یعنی HTML , CSS اور Javascript پر ہی لاک ہو جائیں گے اگر آپ کو ٹرمینل استعمال کرنا نھیں آئے گا۔ اگلی چیز جو آپ کو سیکھنی ھے وہ github ہے۔میں نے basic terminal اور github کے متعلق ویڈیو کے لنکس بھی مہیا کر دیے ہیں جن سے آپ مزید ان ٹیکنالجی کے بارے میں جان سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میرا ایک بلاگ بھی اور اس کا لنک بھی نیچے دے دیا گیا ہے۔ Tree House ایک علمی ویب سائیٹ ہے۔ جہاں پر ویب کے Tutorials دستیاب ہیں۔میں بہت سے لوگوں کو جانتا ہوں جو وہاں سے کورسز لے رہے ہیں اور بہت جلدی سیکھ رہے ہیں۔ تو ہم بات کر رہے تھے کہ اپ کو ٹرمینل اور github سیکھنا ہے ۔اس کے ساتھ API's/web services/Restful Web services ۔اپ کو یہ ضرورت نھیں سیکھنے کی کہ ان کو کیسے بناتے ہیں۔لیکن یہ ضرور پڑھیں کہ یہ کیا ہیں ۔ ویب سروسز براؤزر کو سرور سے بات کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں یا پھر ایک سرور کو دوسرے سرور سے بات کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں اور حاصل شدہ معلومات واپس براؤزر تک پہنچانے کا سبب بنتی ہیں۔ اگر اپ JQuery.AJAX استعمال کر رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ سروسز کا استعمال بھی کر رہے ہیں۔ باقی کی لسٹ کو بعد میں دیکھتے ہیں۔
    • اور اب آپ کے پاس 2 راستے ہیں : Basic Front end اپ سیکھ چکے ہیں کہ basic terminal اور github میں کیسے کام کرنا ہے اور اب مکمل Full End Developer بننے کے لیے تیار ہیں۔ لوگ،کمپنیز یا تو Front End Developer کو جاب دیتی ہیں یا Back End Developer کو یا وہ جن کو ان دونوں کا ہی علم ہوتا ہے۔ لیکن آپ کو جاب کے لیے دونوں چیزیں سیکھنے کی ضرورت نہیں۔ آپ ایک راستہ منتخب کر لیں اور پھر آپ جاب کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے پہلے کہ میں ان دونوں راستوں پر مزید روشنی ڈالوں ،یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انٹرنیٹ کیسے کام کرتا ہے۔ تا کہ اپ کو ان دو رول کو سمجھنا مزید آسان ہو جائے۔ ہمارے پاس یہاں 3 چیزیں ہیں۔ Client/Front End یہ بنیادی طور پر براؤزر ہی ہے ۔اب یہ انٹرنیٹ ایکسپلورر ، گوگل کروم ، فائر فاکس کوئی بھی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ہم ٹویٹر ویب سائٹ پر جانا چاہتے ہیں۔ تو ہمارا Client یہ request س Server/BackEnd کو دے گا۔ اور سرور Database سے معلومات حاصل کر کے اس کو HTML میں بدلنے کے بعد پھر واپس Client کو دے گا۔ اور ویب سائٹ Javascript HTML اور CSS کی Styling کی بدولت ایک مکمل ویب سائٹ کا منظر دے گی۔ اس کے علاوہ براؤزر اور بھی بہت سارے کام کرنے کا اہل ہے جیسے کہ سکرولنگ اور کسی بھی وقت سرور سے درخواست کرنا کہ مجھے مزید 10 ٹویٹ اور چاہیے۔ سرور پھر ڈیٹابیس سے معلومات لے کر براوزر کو دے گا اور یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہے گا۔ آج سے دس پندرہ سال پہلے کی بات کی جائے تو ہمارے پاس صرف Back End Developer موجود تھے کیونکہ Front end نے اتنی ترقی نھیں کی تھی۔لیکن اب بات کچھ اور ہے ۔ اب Client Side کی اپنی الگ ضروریات ہیں۔ اسے پرکشش اور یوزر کے مطابق ہونا چاہیے۔

    Front End Developer : اب سب سے پہلے آپ کو جو چیز سیکھنی ہے وہ JavaScript Framework ہے۔ اس میں اگے مزید تیس قسمیں ہیں لیکن زیادہ مشہور جاب کے اعتبار سے Backbone js اور Angular js ہیں۔ جب آپ ایک Application جو کہ بھرپور طریقے سے کام کرے ، کے لیے ہزاروں سطور کا Javascript کا کوڈ لکھتے ہیں تو اس کو منظم کرنے کے لیے JavaScript Framework کی ضرورت پڑتی ہے۔اب اگر مجھے کوئی ایک Framework سیکھنا ہو تو میں Angular js سیکھوں گا۔ ایک بڑی وجہ یہ کہ گوگل نے Angular js بنائی ہے اور آنے والے وقت میں یہ مزید مشہور ہوتی جائے گی۔ تو اب آپ کوئی بھی فریم ورک پسند کریں لیکن یہ ضرور سیکھیں کہ اس فریم ورک میں کیسے ایک صفحہ کی App بنانی ہے۔ کیسے Unit Testing کرنی ہے۔ Unit Testing جاب حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ ضروری نہیں لیکن اگر اپ کو اپنی App کے لیے Unit Test لکھنے آتے ہیں تو یہ آپ کو ایک ماہر کی طرح کمپنی کے سامنے لے کر آے گی۔ یہ سب سے مشکل کام تھا ۔ اب اس کے بعد اگلے قدم پر CSS Tools ہیں جو کہ بہت آسان ہیں۔آپ ان ٹول کی مدد سے اپنی جاب کافی آسان بنا سکتے ہیں جیسے کہ SASS میں آپ variable بنا سکتے ہیں اور بعد میں اسے دوبارہ استعمال کر سکتے ہیں۔ LESS ساس کی طرح ہی ہے ۔ میں ان سب کی تفصیلات میں نھیں جاؤں گا یہ آپ چند دن لگا کر آرام سے سیکھ سکتے ہیں۔ اس کے بعد CSS framework ہے۔ جو کہ Bootstrap یا Foundation میں سے کوئی بھی یا دونوں کیے جا سکتے ہیں۔ ان کا فائدہ یہ ہے کہ آپ کو بہت مختصر کوڈ کے ساتھ responsive design مل جاتا ہے۔ widgets , layout اور بہت سے کام آسانی سے کر سکتے ہیں۔کوئی اور ڈویلپر آپ کے کام کو آگے لے کر جانا چاہے تو وہ آسانی سے آپ کے پروجیکٹ پر کام کر لے گا۔اسے Bootstrap میں کوڈ سمجھنے میں مشکل نہیں ہو گی۔ اس کے بعد اپ کو responsive design کے ساتھ App بنانی آنی چاہیے۔ کسی بھی سکرین پر آپ کی App بلکل صحیح layout کے ساتھ کام کرے۔Bootstrapاور Foundation دونوں ہی responsive فریم ورک ہیں تو ان دونوں میں کام کرنے کا مطلب ہے کہ آپ responsive design کو لے کر چل رہے ہیں۔ سب سے آخر میں ہمارے پاس آتے ہیں Front End Build Tools ۔ آپ کو یاد ہو گا کہ میں نے کہا تھا جب آپ JavaScript Framework میں کوئی Application بناتے ہیں تو اس کےلیے ہزاروں سطور کا Javascript کا کوڈ لکھتے ہیں۔ اس کوڈ کو ایک ہی File میں رکھنا بڑی تباہی کی بات ہے۔اس لیے آپ اس کوڈ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں تقسیم کر کے الگ الگ File میں رکھتے ہیں۔مثال کے طور پر header کوڈ کیلیے الگ فائل ،footer کیلیے الگ، SideBar کیلیے الگ اور پھر آخر میں آپ چاہتے ہیں کہ ان سب Files کو ایک ساتھ Build کر ایک compressed javascript file بن جائے۔ لیکن جب براؤزر کے پاس فائل بھیجنی ہو تو صرف وہی ایک فائل جاے جس کی ضرورت ہے نہ کہ 100 اور فائلز۔ اس طرح کے کاموں کے لیے آپ کو Build Tools کی ضرورت ہوتی ہے جو کے کمانڈ لائن پر چلتے ہیں ۔ اور اسی لیے میں نے پہلے کہا تھا کہ آپ کو کمانڈ لائن کا استعمال بھی آنا چاہیے۔ Grunt or Gulp اسی مقصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔Grunt کو لوگ کافی عرصہ سے استعمال کر رہے ہیں ۔ جبکہ Gulp ایک نئی اور آسان ٹیکنالجی ہے جو کہ بنیادی طور پر Grunt کے متبادل کےطور پر آئی ہے۔ تو پہلے آپ Grunt کو استعمال کرنا سیکھیں ، پھر Gulp کی طرف آئیں ۔ Yeoman.io گرنٹ کو ہی استعمال کرتی ہے۔Bower پیکج مینجمینٹ ہے۔ آپ کو لوگوں کو پراجیکٹ کے ساتھ JQuery فائل یا Backbone.js دینے کی ضرورت نہین ، بس اتنا ہی کہنا کافی ہے کہ پراجیکٹ کو ڈاؤن لوڈ کرو اس میں ایک پیکج فائل ہو گی اور اس پیکج میں سب موجود ہو گا۔ تو باقی سب ٹولز کے ساتھ پیکج مینجمینٹ کو بھی ضرور سیکھیں۔ اور آخری 2 ٹولز Browserify اور Require.js ہیں۔ان میں سے بھی کوئی ایک ضرور سیکھین اور زیادہ بہتر ہے کہ دونوں میں ہی مہارت حاصل کریں۔ ویسے زیادہ مشہور Browserify ہے اور زیادہ لوگ اسی کا ہی استعمال کرتے ہیں۔

    تو یہ تھا ایک مکمل Front End Developer بننے کا صحیح راستہ ۔ مجھے امید ہے میں نے آپ لوگوں کو اس لسٹ سے پریشان نہیں کر دیا ہو گا۔ "

    مزید 5 منٹ کی ویڈیو کا ترجمہ کرنا باقی ہے ۔ جس میں Back End Developer بننے کے لیے کیا کرنا چاہیے بتایا گیا ہے۔ وہ انشاللہ بعد میں۔ کوئی کمی پیشی رہ گئی ہو تو برائے مہربانی نشاندہی کر کے درستگی کر دیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    جزاک اللہ خیرا ۔
    میرے پاس شکریے کے الفاظ ہی نہیں ہیں انا ۔۔۔ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ کام کیا ہے۔
    اللہ تعالیٰ اس محنت کو قبول فرمائے اور مزید کی توفیق عطا فرمائے۔
    ضرور ان شاء اللہ! تبصرہ بعد میں فی الحال یہ کہ درست لفظ درستگی نہیں درستی ہے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آمین !
    درستی اور درستگی دونوں ہی درست الفاظ ہیں۔ درستگی شاید فارسی سے آیا ہے لیکن اردو میں بھی استعمال ہوتا ہے ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں