یہ عرض پھر کروں گا

غلام نبی نوری نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏اپریل 24, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. غلام نبی نوری

    غلام نبی نوری نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    70
    یہ عرض پھر کروں گا



    گھر میں ہوا تھا کیا کیا، یہ عرض پھر کروں گا
    پھر عرض کیا کروں گا، یہ عرض پھر کروں گا

    دو لخت گر نہ ہوتے، پھر کیسے حصہ ملتا
    کس کو ملا تھا حصہ، یہ عرض پھر کروں گا

    جب تک رہے گا رسہ، رسہ کشی رہے گی
    کب تک رہے گا رسہ، یہ عرض پھر کروں گا

    ملا نے کیا کِیا تھا، ملا نے کیا کِیا ہے
    ملا کرے گا کیا کیا، یہ عرض پھر کروں گا

    حجرا پڑا ہے سونا اور پیر جی ہیں غائب
    حجرے میں کیا ہوا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    جتنا نما نما تھا، اتنا وہ خوش نما تھا
    کتنا وہ خوش نما تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    شانے پہ جو پڑا تھا، کہنے کو تھا دوپٹہ
    کتنا سا تھا دوپٹہ، یہ عرض پھر کروں گا

    دونوں تھے روٹھے روٹھے، بیوی میاں ہوں جیسے
    دونوں میں کیا تھا رشتہ، یہ عرض پھر کروں گا

    لڑکی کلاسیکل تھی، لڑکا کلاس کا تھا
    اب کس کلاس کا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    لڑکی نے بھی قبولا، لڑکے نے بھی قبولا
    دونوں نے کیا قبولا، یہ عرض پھر کروں گا

    دولہا دلہن تھے راضی، آیا تھا پھر بھی قاضی
    قاضی نے کیا کِیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    عِرق النساء کا نسخہ، مہر النساء نے لکھا
    نسخے میں کیا لکھا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    جس میں تھے شعر میرے، غائب ہے وہ لفافہ
    وہ ہے کہاں لفافہ، یہ عرض پھر کروں گا

    غالب کو کیسے کیسے، مغلوب کر رہے ہیں
    نکلے گا کیا نتیجہ، یہ عرض پھر کروں گا

    بے وزن سب تھے مصرعے، شاعر مگر تھا وزنی
    شاعر کا وزن کیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    رشوت میں جو ملا تھا، یوں ہی سا کچھ ملا تھا
    یونہی سا کیا ملا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    کچھ دے کے کچھ لیا تھا، کچھ لے کے کچھ دیا تھا
    کیا کچھ لیا دیا تھا، یہ عرض پھر کروں گا

    تشویش تو یہی ہے، تشخیص کیسے کی تھی نوری
    لڑکی ہے یا وہ لڑکا، یہ عرض پھر کروں گا،


    کچھ عرض کر دیا ہے، کچھ عرض پھر کروں گا
    پھر عرض کیا کروں گا، یہ عرض پھر کروں گا
     
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 24, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    شریک مجلس کرنے کا شکریہ۔ امیرالاسلام ہاشمی کی یہ غزل کہیں کہیں درست ٹائپ نہیں کی گئی۔
     
  3. غلام نبی نوری

    غلام نبی نوری نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    70
    جی ہاں میں نے کچھ اضافہ کیا تھا اسی وجہ سے
     
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اچھا ،یوں کسی کی تخلیق میں اضافہ کیا نہیں جا سکتا۔ ہاں الگ سے اپنے اشعار کسی کی زمین میں کہے جاسکتے ہیں۔ یا پیروڈی کی جا سکتی ہے۔

    اس میں کئی اشعار کم بھی ہیں
    رشوت جو روکنا ہے جائز اسے کرا لو
    یہ جائزہ ہے کس کا یہ عرض پھر کروں گا
    اور سب سے مقبول جس میں ہاشمی سرمے پر تبصرہ تھا

    اہل نظر کو شک ہے سرمہ نہیں لگاتا
    یہ ہاشمی ہے کیسا یہ عرض پھر کروں گا ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. غلام نبی نوری

    غلام نبی نوری نوآموز.

    شمولیت:
    ‏اپریل 23, 2015
    پیغامات:
    70
    جزاک اللہ
     
  6. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,714
    ہاشم صاحب کے لیے پیروڈی
    آپ عرض جب کریں گے ہم یاں نہیں رہیں گے
    تو کیا خاک عرض کریں گے کہ عرض پھر کروں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  7. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    جو عرض کر رہے ہیں کہ عرض پھر کریں گے
    وہ عرض کیا کریں گے یہ عرض پھر کروں گا
     
  8. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یہ تمام اشعار کچھ سمجھ میں نہیں آۓ
    اور اگر آگۓ تو پھر کچھ عرض کروں گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  9. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    بہتر ہے کہ میں عرض نا ہی کروں ۔ بلاوجہ کی شکایت ہوگی ۔ او رپھر غلام بھی نبی کا ہے احتیاط ضروری ہے ۔
     
Loading...
Similar Threads
  1. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    76
  2. شفقت الرحمن
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    55
  3. ہدایت اللہ فارس
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    491
  4. مقبول احمد سلفی
    جوابات:
    1
    مشاہدات:
    668
  5. مقبول احمد سلفی
    جوابات:
    0
    مشاہدات:
    1,683

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں