{تکبر و غرور سے دور رہو!!}

منہج سلف نے 'تاریخ اسلام / اسلامی واقعات' میں ‏مئی 15, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    {تکبر و غرور سے دور رہو!!}

    علامہ ابن جوزی رح کہتے ہیں: ذکر اذکار کی مجلسوں میں میرے ہاتھ پر ایک لاکھ سے بھی زائد افراد نے اپنے گناہوں سے توبہ کی اور 200 سے زائد لوگ دائرہ اسلام میں داخل ہوئے- نیز میرے وعظ و نصیحت سے کتنی پتھر نما آنکھوں نے آنسوؤں کے سمندر بہائے جن کا کبھی رونا محال تھا-
    جس آدمی کو یہ انعام و اکرام حاصل ہوجائے، پھر وہ اگر حیر کی امید رکھے تو اس کا یہ حق بجا ہے- لیکن بسا اوقات میرے آنکھوں کے سانے حوف کے اسباب رونما ہوجاتے ہیں جو میری کوتاہیوں اور لغزشوں کی نشاندہی کرنے میں تھوڑا سا بھی بخل سے کام نہیں لیتے-

    ایک دن کا واقعہ ہے کہ میں بیٹھا ہوا تھا اور میرے اردگرد بہت سارے افراد اکھٹے تھے- ان میں سے ہر آدمی کا دل نرم و گداز ہوگیا تھا یا کم از کم ان کی آنکھوں سے زارو قطار آنسو بہ رہے تھے- میں نے یہ منظر دیکھ کر دل ہی دل میں کہا:

    " تمہارا کیا ہوگا جب یہ سارے لوگ نجات پاجائيں گے اور تم خود ہلاکت کے بھنور میں پھنس جاؤ گے؟"
    یہ سوچتے ہی میں عالم تصور میں چيخ اٹھا:
    یا الہی! میرے آقا و مولی! اگر کل کو تونے میرے قسمت میں عذاب لکھ دیا ہے تو میرے عذاب کے متعلق ان لوگوں کم (جو میری مجلس میں بیٹھے ہیں) مت بتانا، اپنی شان کی حفاطت کے لیے نہ کہ میرے لیے، تاکہ یہ لوگ یہ نہ کہیں: رشد و ھدایت کی راہ بتلانے والا جہنم رسید ہوا!!
    رب العالمین! تیرے نبی پاک ۖ سے کہا گیا کہ آپ ۖ عبداللہ بن ابی منافق کو قتل کریدں تو آپ ۖ نے فرمایا:
    "نہیں؛ لوگ یہ نہ کہیں کہ محمد ۖ اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہے"-مالک! اپنے فضل و کرم سے میرے بارے میں ان کا اچھا گمان برقرار رکھنا اور انھیں میرے عذاب کے متعلق نہ بتانا-
    " الہی! اپنی تراشیدہ لکڑی کو توڑ مت دینا، کہیں ایسا نہ ہو کہ میری سخاوت کی رسی ٹوٹ کر بکھر جائے"-
    "جس کھیتی کو تونے سینچا اور اور جو تیری نطر کرم کے سامنے سر سبز و شاداب ہوئی ، اسے خشک نہ کردینا"-

    (صید الخاطر،ص:217)
    سنہرے حروف از عبد المالک مجاہد
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
    جزاک اللہ خیر ۔ اللہ آپ کے علم میں اضافہ کرے اور آپ یوں ھی ھمیں مستفید فرمائیں ۔ آمین۔
     
  3. مجیب منصور

    مجیب منصور -: منفرد :-

    شمولیت:
    ‏جنوری 29, 2008
    پیغامات:
    2,150
    شیخ سعدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں
    تکبر عزازیل راخوار کرد
    بزندان لعنت گرفتارکرد

    یعنی
    تکبر نے شیطان کو ذلیل ورسوا کیا،اور لعنت کے قید خانے میں بند کردیا
     
  4. منہج سلف

    منہج سلف --- V . I . P ---

    شمولیت:
    ‏اگست 9, 2007
    پیغامات:
    5,047
    جزاک اللہ اور آمین بھائیو
    والسلام علیکم
     
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں