کراچی میں بس پر فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق، متعدد زخمی :

محمد عامر یونس نے 'خبریں' میں ‏مئی 13, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    کراچی میں بس پر فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

    [​IMG]

    [​IMG]
    امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کردیا ہے، فوٹو: فائل

    کراچی: صفورا گوٹھ کے قرین بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 41 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صفورا چورنگی پر 4 موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد ایک بس پر دو اطراف سے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 41 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتالوں منتقل کردیا جہاں طبی حکام نے 5 افراد کی موت کی تصدیق کردی۔ جب کہ کئی زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔


    لائف :
    http://live.samaa.tv/
     
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    لگتا ہے کہ کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف رینجرز کا آپریشن جلد ہی ناکام ہوجائے گا اور نواز شریف صاحب کے پاس سوائے صلح کے کوئی حل نہیں ہوگا ـ بی بی سی کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلقہ اسماعیلی فرقہ سے ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    اسلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ بلا تفریقِ رنگ و نسل تمام انسانوں کے قتل کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔ اسلام میں کسی انسانی جان کی قدر و قیمت اور حرمت کا اندازہ یہاں سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس نے بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کے قتل کو پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیاہے۔ اﷲ عزوجل نے تکریم انسانیت کے حوالے سے قرآن حکیم میں ارشاد فرمایا :

    مَنْ قَتَلَ نَفْسًام بِغَيْرِ نَفْسٍ اَوْ فَسَادٍ فِی الْاَرْضِ فَکَاَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِيْعًا. المائدة، 5 : 32

    ''جس نے کسی شخص کو بغیر قصاص کے یا زمین میں فساد (پھیلانے کی سزا) کے (بغیر، ناحق) قتل کر دیا تو گویا اس نے (معاشرے کے) تمام لوگوں کو قتل کر ڈالا۔''

    اس آیت مبارکہ میں انسانی جان کی حرمت کا مطلقاً ذکر کیا گیا ہے جس میں عورت یا مرد، چھوٹے بڑے، امیر و غریب حتی کہ مسلم اور غیر مسلم کسی کی تخصیص نہیں کی گئی۔ مدعا یہ ہے کہ قرآن نے کسی بھی انسان کو بلاوجہ قتل کرنے کی نہ صرف سخت ممانعت فرمائی ہے بلکہ اسے پوری انسانیت کا قتل ٹھہرایا ہے۔
     
  4. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    قانون نافذ کرنے والے ادارے جب کسی دہشت گرد کو پکڑ لیتے ہیں تو عدلیہ کے حوالے کرتے ہیں اور مجرم کو سزا دینے میں 18 سال لگتے ہے مگر جب دہشت گرد سزا دیتے ہیں تو 18 گھنٹے بھی نہیں لگتے ہیں اس سے سبق سیکھنا چاہئے
     
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کراچی میں قتل وغارت سیاسی قسم کی ہوتی ہے ۔اب کیسی سیاسی ؟ یہ آپ لوگ ہی بتائیں گے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    جب تک سیاسی قائدین کو قانون کے کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا - اس وقت تک کراچی میں امن ممکن نہیں !
    جو اپنے مقصد کے لئے نوجوان لڑکوں سے کام لیتے ہیں !
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    اس واقعہ کا تعلق کہیں نا کہیں صولت مرزا کی پھانسی سے ضرور ہے ـ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ بھائی لوگوں نے بدلہ لیا ہو ـ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ حکومت کی طرف سے صولت مرزا کی پھانسی پر مٹی ڈالنےکے لئے یہ فارئرنگ کروائی گئی ہو ـ الزام تو کسی فرقہ پر ہی آئے گا ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  8. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ الزام سپاہ صحابہ پر آ جائے مجھے تو اس میں انڈیا کی ایجنسی را لگتی ہے !
     
  9. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    جب تک بڑے آدمی کو نہیں لٹکایا جائے گا اس وقت تک پاکستان میں امن ممکن نہیں !

    1400 سال پہلے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث ھم سب کی رہنمائی کرتی ہے !

    (۱۵۴۲)۔ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ سے روایت ہے کہ بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی تو لوگوں نے کہا کہ اس کے بارے میں کون نبیﷺ سے سفارش کرے گا ؟ (کہ اسے سزا نہ ہو) پس کسی کو آپﷺ سے (یہ بات) عرض کرنے کی جرأت نہ ہوئی تو سیدنا اسامہ بن زیدؓ نے آپﷺ سے عرض کی تو آپﷺ سے فرمایا :'' بے شک بنی اسرائیل میں بھی جب کوئی شریف (با اثر) شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے اور اگر کوئی غریب شخص چوری کرتا تو اس کا ہاتھ کاٹ ڈالتے ، اگر (اس کی جگہ چوری کرنے والی میری بیٹی) فاطمہ بھی ہوتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کا ٹ ڈالتا۔ ''

     
  10. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    کراچی: صفورا گوٹھ کے قریب بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 43 ہوگئی ہے جن میں 16 خواتین شامل ہیں۔

    مزید پڑھئے : http://www.express.pk/story/356446/


    [​IMG]
     
  11. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    نہایت ہی افسوس کی بات ہے ۔
    لیکن اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ دہشت گرد اتنی آسانی سے کیسے فرار ہوگئے ! سوال یہ اٹھتا ہے کہ کوئی بھی نہیں تھا جو ان کا پیچھا کرتے۔
     
  12. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    جس جگہ یہ واقعہ ہوا ہے وہ جگہ بڑی سنسان ہے اور سڑک کا بھی بہت برا حال ہے -
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  13. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
  14. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
  15. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
  16. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    آرمی چیف سانحہ صفورا گوٹھ پر دورہ سری لنکا منسوخ کرکے کراچی کے لئے روانہ

    راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف سانحہ صفورا گوٹھ پر اپنا دورہ سری لنکا منسوخ کرکے ہنگامی طور پر کراچی پہنچ رہے ہیں

    ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا 3 روزہ دورہ سری لنکا شیڈول تھا جسے سربراہ پاک فوج نے کراچی میں دہشت گردی کے بڑے واقعے کے بعد منسوخ کردیا۔

    اور اس وقت وہ کراچی پہنچ گئے ہے -
     
    Last edited: ‏مئی 13, 2015
  17. محمد عامر یونس

    محمد عامر یونس محسن

    شمولیت:
    ‏مارچ 3, 2014
    پیغامات:
    899
    یہ ہیں ھمارے حکمران :

    کراچی میں 44 گھر اُجڑ گئے لیکن قومی لیڈر بے نیاز ہو کر سرعام کھانا کھانے میں مصروف
    براہ راست دیکھئے : http://live.express.pk/
     
  18. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,489
    جنداللہ نامی تنظیم نے ذمہ داری قبول کی ہے.پرنس کریم آغاخان نے بھی اس واقعہ کی مذمت کی ہے.جس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اسماعیلی برادری سے فی الواقعہ تعلق رکھتے تھے.گلگت بلتستان میں یہ لوگ پرامن اور امن پسند مشہور ہیں.
    نہایت سفاکانہ اور قابل مذمت سانحہ ہے.
     
  19. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    کھنڈر بنانے کا پیغام
    :::::::::::::::::::::::

    حملہ آغاخانیوں پر نہ تھا کہ آغاخانیوں سے کسی کو کوئی شکایت نہیں۔ حملہ اس اقتصادی کوریڈور پر تھا جس کے حوالے سے آج قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے اہم ترین کانفرنس ہو رہی تھی اور جس سے عالمی و علاقائی طاقتوں کو نہایت سنجیدہ شکایات ہیں۔ میری اس سوچ کو تقویت اس دوسرے حملے حاصل ہوئی ہے جو اس کانفرنس پر دو پہر میں بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے کیا گیا۔ میں خارجہ پالیسی والی سیریز کے دوران اور اس ہٹ کر بھی بار بار کہتا آیا ہوں کہ اقتصادی کوریڈور کا یہ منصوبہ آسانی سے پورا نہیں ہونے دیا جائے گا۔ دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام سمیت ہر حربہ اس منصوبے کو ناکام کرنے کے لئے استعمال ہوگا۔ صبح ہونے والے مسلح حملے کے باوجود قومی قیادت کانفرنس کے لئے پہنچی تو بعض ٹی وی چینلز نے اس کانفرنس کو ناکام کرنے کے لئے اپنے حصے کا حملہ شروع کردیا۔ ان چینلز سے کہا گیا کہ "قومی قیادت کھانے کے لئے اسلام آباد میں رک گئی ہے" اگر یہ بکواس بدنیتی کی بنیاد پر نہیں بھی تھی تو پھر یہ مانے بنا چارہ نہیں کہ ان چینلز میں رپورٹرز سے لے کر مالکان تک پرلے درجے کے غیر سنجیدہ لوگ بیٹھے پاکستانی قوم کو گمراہ کرنے کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔ کیا یہ لیڈرز روز ٹنڈے اور دال کھاتے ہیں جو آج میسر آنے والا گوشت چھوڑ کر کراچی نہیں جا سکتے تھے ؟ اگر آپ نے کیچڑ ہی اچھالنا تھا تو کم از کم جواز تو کوئی سنجیدہ نوعیت کا گڑھتے ! آج کے روز ہماری قومی قیادت نے کانفرنس ملتوی نہ کرکے بالغ نظری کا مظاہرہ کیا ہے۔ آپ غور تو کیجئے، کیا یہ حقیقت نہیں کہ پہلے چائنیز صدر کے دورے کی راہ میں سیاسی عدم استحکام کے ذریعے بار بار روڑے اٹکائے گئے ؟ کیا یہ حقیقت نہیں کہ جب وہ تاریخی دورہ اپنے اختتام کو پہنچا اور دستخطوں نے طے کردیا کہ اب تعمیر شروع ہوگی تو کوریڈور کے روٹ کے حوالے سے ایک لابی سرگرم ہوگئی اور یہاں تک کہا گیا کہ اس منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنایا جائے گا ؟۔ آج جب وزیر اعظم نے پوری قومی قیادت کو ایک چھت تلے بٹھا کر اس منصوبے کے حوالے سے قومی یکجہتی قائم کرنی چاہی تو کانفرنس سے چار گھنٹے قبل اس سطح کی دہشت گردی کی گئی جو تمام جماعتوں کی لیڈر شپ کو ہر طرح کی مصروفیت ترک کرکے 1200 کلومیٹر دور کراچی جانے پر مجبور کر سکے اور جب قومی قیادت نے شعور کا مظاہرہ کرکے یہ طے کیا کہ ہم تعمیرِ وطن میں ایک روز کی بھی تاخیر نہیں ہونے دینگے تو بھپتی کسی گئی کہ یہ کھانے کے لئے رک گئے ہیں۔ اگر کانفرنس ملتوی ہوتی تو اس کا نقصان یہ ہوتا کہ جو لوگ تعمیر وطن کے اس عظیم الشان پروجیکٹ کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازع بنانا چاہتے ہیں انہیں اپنے مشن کے لئے مزید مہلت ملتی۔ کوئی ہے جو مجھے یہ بتاسکے کہ قومی قیادت کے کراچی آنے میں چند گھنٹے کی تاخیر سے کیا نقصان ہوا ہے یا ہونے کا امکان ہے ؟ آج کے دن ہماری قیادت نےیہ جوابی بیانیہ دیا ہے کہ تم کچھ بھی کرلو ہم اس پروجیکٹ میں تاخیر نہیں ہونے دینگے اور ہم انشاءاللہ اسے پورا کرکے رہینگے۔ دوستو ! اپنے حواس قائم رکھئے اور شعور کا مظاہرہ کیجئے، جائے واردات پر داعش کے پمفلٹ چھوڑ کر پیغام دیا گیا ہے کہ تعمیر وطن کے خواب دیکھنے والو ہم تمہیں عراق اور شام کی طرح کھنڈر بنانے کے عزائم رکھتے ہیں !
    (بشکریہ : رعایت اللہ فاروقی )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  20. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,951
    درست تجزیہ کیا ہے ۔جزاہ اللہ خیرا۔ دوست حضرات ، ہوش حواس قائم رکھتے تو کب کا پاکستان ترقی کرچکا ہوتا ۔
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں