یمنی خاتون کا جنیوا میں حوثی وفد پر جوتے سے حملہ

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏جون 19, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    یمن بحران کے حل کی خاطر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنیوا میں ہونے والے مذاکرات کے موقع پر یمنی حکومت کے حامیوں نے ایران نواز حوثی گروپ کے ایک نمائندہ وفد کی جمعرات کو ہونے والے نیوز کانفرنس میں جوتے پھینک کر رنگ میں بھنگ ڈال دیا۔ یمنی حکومت کے نمائندوں نے نیوز کانفرنس میں حوثی وفد کے خلاف نعرے لگائے اور انہیں 'مجرم، کتے' اور 'یمنی بچوں کے قاتل' قرار دیا۔

    یو این سرپرستی میں ہونے والے جنیوا مذاکرات میں حوثی وفد کے سربراہ حمزہ الحوثی نے چند منٹ تک جاری رکھنے والے شور شرابے کے دوران خاموش رہنے میں ہی عافیت جانی، تاہم جب ایک نقاب پوش خاتون نے سٹیج کی جانب بڑھتے ہوئے اپنا جوتا وہاں بیٹھے افراد پر اچھالا تو اس کے بعد وفد وہاں سے روانہ ہو گیا۔

    اس دوران یمنی حکومت کے ایک حامی نے بلند آواز میں چیخنا شروع کر دیا کہ 'یہ [حوثی] جنوبی یمن میں ہمارے بچوں کے قاتل ہیں۔" اس سے پہلے کہ گرما گرم بحث دست و گریبان لڑائی میں تبدیل ہوتی، نعرے لگانے والے فرد کو نیوز کانفرنس کی جگہ سے دور لیجایا گیا۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...ون-کا-جنیوا-میں-حوثی-وفد-پر-جوتے-سے-حملہ.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں