اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

عفراء نے 'خبریں' میں ‏جولائی 25, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور، پشاور، آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔

    ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، مردان،ہری پور، مانسہرہ، صوابی بٹگرام اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کی وجہ سے لوگ خوف زدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز اسلام آباد سے 20 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا، زلزلے کی گہرائی سطح زمین سے 10 کلومیٹر نیچے تھی۔
    http://www.express.pk/story/378181/

    زلزلہ رات دو بجے آیا اور اس کی شدت اور دورانیہ کافی زیادہ تھا۔ آفٹر شاکس کی بھی اطلاعات ہیں۔ اللہ ہم پر رحم فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    خدا خیر کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,487
    جی بہت دیر تک جھٹکے محسوس ہوتے رہے۔ اللہ رحم فرمائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. فہد جاوید

    فہد جاوید رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مئی 12, 2015
    پیغامات:
    83
    مجھے تو کچھ پتہ نہیں لگا۔۔۔۔ بہرحال اللہ رحم فرمائےسب پر
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,903
    اللہ خیر کرے ـ علاقہ بڑا خطرناک ہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں