طالبان کے امیر ملّا عمر مارے گئے:میڈیا رپورٹس میں دعویٰ

زبیراحمد نے 'خبریں' میں ‏جولائی 29, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,445
    افغان حکومت نے کہا ہے کہ وہ طالبان مزاحمت کاروں کے امیر ملّا محمد عمر کی موت سے متعلق رپورٹس کی تحقیقات کررہی ہے۔بی بی سی نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بدھ کو یہ دعویٰ کیا ہے کہ ملّا عمر دو سے تین سال قبل وفات پاچکے ہیں۔

    بی بی سی کی اس اطلاع کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔افغان طالبان نے بھی فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے بہت جلد ایک بیان جاری کریں گے۔

    افغان حکومت نے بی بی سی کی اس رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں ملّا عمر کی موت کے حوالے سے بیان جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔افغان اور پاکستانی میڈیا کی رپورٹس میں اسی ہفتے بتایا گیا ہے کہ ملّاعمر کا دو سال قبل انتقال ہوگیا تھا۔

    ملّا عمر کو دسمبر 2011ء میں طالبان کی افغانستان میں حکومت کے خاتمے کے بعد سے نہیں دیکھا گیا تھا۔تاہم وہ اپنے ملک میں موجود غیرملکی فوجوں کے خلاف مزاحمتی سرگرمیوں کی قیادت کرتے رہے تھے اور امریکا کی قیادت میں نیٹو فوج کے انخلاء کے بعد وہ مغرب کی حمایت یافتہ افغان حکومت کے خلاف طالبان کی مزاحمت کی قیادت کررہے تھے۔

    بعض میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ملّا عمر کے بیٹے اب طالبان کی مزاحمتی سرگرمیوں کی قیادت کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور وہی ممکنہ طور پر ان کی قیادت کررہے ہیں۔

    ملّا عمر کی موت کی اطلاع ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مری میں پاکستان کی میزبانی میں امن مذاکرات کا عمل جاری ہے اور ان مذاکرات کا آیندہ دور جمعہ کو ہو گا۔امن بات چیت کے پہلے دور میں چین اور امریکا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران متعدد مواقع پر ملّا عمر کی موت سے متعلق دعوے کیے جاتے رہے ہیں لیکن افغان طالبان نے ان کی تردید کی تھی۔ان کی شخصیت بڑی پُراسرار رہی ہے۔امریکی اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیاں جدید ٹیکنالوجی کے باوجود ان کے اتا پتا کا سراغ لگانے میں ناکام رہی تھیں۔تاہم وہ روپوش رہ کر بھی مزاحمتی سرگرمیوں کی قیادت و رہ نمائی کرتے رہے تھے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...ملّا-عمر-مارے-گئے-میڈیا-رپورٹس-میں-دعویٰ.html
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں