صاحب کو بھی کرسی سے ہٹا سکتے ہیں چمچے

جمیل نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏اگست 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. جمیل

    جمیل ركن مجلسِ شوریٰ

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2009
    پیغامات:
    750
    ظفر سریش والا کے نام

    مـزاحـیـہ غـزل

    صاحب کو بھی کرسی سے ہٹا سکتے ہیں چمچے
    چپراسی کو کرسی پہ بٹھا سکتے ہیں چمچے

    چاہیں تو یہ غالب کے برابر تجھے کر دیں
    ورنہ تری ہوٹنگ بھی کرا سکتے ہیں چمچے

    چمچے کوئی مصری ہوں کہ بنگالی یا ہندی
    شیخوں کو ہتھیلی پہ نچا سکتے ہیں چمچے

    سنتے ہیں وفادار بہت ہوتے ہیں کُتّے
    دُم اُن سے کہیں زیادہ ہلا سکتے ہیں چمچے

    مل بیٹھیں یہ آپس میں تو یکجا نہ سمجھنا
    چمچوں کو بھی چمچوں سے لڑا سکتے ہیں چمچے

    ممبر کے ہیں چمچے کہیں دربار کے چمچے
    ایمان شریفوں کا بِکا سکتے ہیں چمچے

    گرگٹ سے یہ پوچھا کہ ترے رنگ ہیں کتنے
    بولا کہ صحیح گنتی بتا سکتے ہیں چمچے

    آیا نہ تمہیں پالنا چمچوں کو فلکی
    مسند پہ صدارت کی بٹھا سکتے ہیں چمچے

    شاعر:علیم خاں فلکی

    Sent from my HUAWEI P7-L10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 5
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    بہت خوب ۔۔۔۔
    چمچے ہونا ضروری ہیں ،جس کا کوئی چمچہ نہیں ۔ اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔۔۔۔ جلنے کے امکانات ہیں ــ
     
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اچھا! !!!!!!!!
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    یعنی: )
     
  5. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    یعنی! شیخ ہم نے آپ کی بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ہم بھی چمچوں پر یقین رکھتے ہیں لیکن ان چمچوں پر جو کہ کھانے کے لیے استعمال ہوتے ہیں یا کھانا نکالنے کے لیے یا چاۓ میں چینی ہلانے کے لیے۔ یہ دوسری قسم کے خوش آمد سے بھرپور چمچوں پر ہم یقین نہیں رکھتے۔
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    کھانے والے چمچوں پر کس کا اختلاف ہے ـ بات دوسری قسم کے چمچوں کی ہو رہی ہے ـ یہ بھی دوقسم کے ہوسکتے ہیں ـ
     
  7. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    اگر چمچوں کو واقعی چمچا سمجھا جائے تو چمچے بڑے کام کے ہوتے ہیں۔ چمچے کو چمچے کی طرح ہی استعمال کرنا چاہیے۔ یعنی ضرورت پڑی استعمال کرلیا، ضرورت ختم ہوگئی تو ایک طرف رکھ دیا۔
    کیسے رہے گا۔؟؟؟؟؟ :)
     
  8. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    چمچوں کی یہ تعبیر درست نہیں ۔ کچھ لوگ ہاتھ سے"کھانے" کےعادی ہوتے ہیں : )
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں