ام ثوبا ن رحمہا اللہ سے پہلی ملاقات کا احوال

ام مطیع الرحمن نے 'اہلِ مجلس : دکھ سکھ کے سانجھی' میں ‏ستمبر 15, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام مطیع الرحمن

    ام مطیع الرحمن محسن

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2013
    پیغامات:
    1,548
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۰ام ثوبان نے مجھ سے اپنی ملاقات کے بارے میں دو تین دفعہ بولا کہ تھریڈ آپ لگائیں گی مگر میں نے ہنس کہ ٹال دیا کہ مجلس میں ملاقاتی ، تہنیتی، اور مبارکبادی تھریڈز آپکی ذمہ داری ہے۰مگر اب انکی یاد میں کچھ لفظ لکھ کہ شائید انکو خراج تحسین پیش کر سکوں۰
    ٹھیک ایک سال پہلے رمضان کا غالبآ چوبیسواں روزہ تھا میرے واٹس پہ انکے میسج آئے کہ آپ کہاں رہتی ہیں طائف میں۰ میں نے اپکی لوکیشن بتائی اور پھر مجھے شک سا گزرا کہ شائید ام ثوبان طائف میں ہیں ۰ انکی صاحبزادی ادھر ہی ہوتی ہیں۰ کہنے لگی جی ہم آپ کے آس پاس ہیں تو میں نے بولا اسی لئے طائف کل سے ٹھنڈا ٹھنڈا ہو گیا ہے ۰ ہنسنے لگی اور کہنے لگی آپ بہت ہوشیار ہو۰بہرحال ملاقات کا وقت طے ہوا ۰ اگلے دن افطاری سے تقریبا دس منٹ پہلے انکے داماد ہمارے گھر کے سامنے موجود تھے ۰ ابو مطیع الرحمن کو نیچے بھیجا اور خود سیڑھیوں پہ کھڑی ہو کہ انکا استقبال کیا ۰ میں انکے سلام سے ہی سمجھ گئی کہ یہ ام ثوبان ہیں کیونکہ فون پہ کافی دفعہ بات چیت ہو چکی تھی ۰ ساتھ میں انکی دونوں صاحبزادیاں اور ایک پیارا سا نواسہ اسماعیل اور ایک نواسی بھی تھی۰ انہیں بیٹھا کہ افطاری کا دستر خوان لگایا ۰ بہت مختصر سی افطاری کی سب خواتین و حضرات نے ۰افطاری کے بعد جب میں دستر خوان سمیٹ رہی تھی تو ام ثوبان کہنے لگی کہ ہم چائے ضرور پئیں گے ۰ میں نے چائے کا پانی بوائل کرنے کے لئے رکھا اور خود واپس انکے پاس گئی اور بولا کہ آپکو یاد ہو گا ایک دفعہ میں نے مجلس میں چائے کی ریسپی بتائی تھی آج آپکو اس ریسپی کی چائے پلاونگی ۰ کہنے لگی کہ مجھے یاد نہیں مگر میں ڈھونڈ لوں گی ۰ جب میں کچھ دیر بعد چائے کی ٹرے لیکر آئی تو مسکرا مسکرا کہ میری چائے والی پوسٹ پڑھ رہی تھی۰مجھے یاد ہے جب ہم نے چائے ختم کی تو ابو مطیع اور انکے داماد بلال بھائی وغیرہ مسجد میں چلے گئے تراویح کیلئے ۰ مجھے اپنا موبائل پکڑا کہ کہنی لگی کہ واٹس پہ ہمارا جو مجلس والی سسٹرز کا گروپ ہے ادھر لکھ دیں کہ میں ام مطیع الرحمن ہوں ۰ کچھ دیر بعد اخت طیب نے میسج کیا کہ میں بنت مکہ ہوں ۰ ام احمد نے میسج کیا میں سائیرہ ہوں ۰ ساتھ میں ہم لوگ میسج پڑھ رہے تھے اور ہنس ہنس کہ لوٹ پوٹ ہو رہے تھے کہنے لگی آج تو ہم نے سب کو گھما کہ رکھ دیا ۰
    اپنی بیماری کے بارئے میں ایک ایک بات بتائی کہ کیسے شروع ہوئی اور کیسے پتا چلا اور علاج کا کیا طریقہ ہے۰ بہت ہمت حوصلے کیساتھ اپنی داستان بیان کرتی رہی۰ مجھے اس سے پہلے کیمو کا پتا نہیں تھا نام تو سنا تھا مگر کیا چیز تھی اور کیا کام کرتی ہے یہ ساری معلومات بتاتی رہی اور بار بار بولتی جاتی کہ اللہ کسی کو بھی یہ بیماری نا لگائے۰چھوٹی دونوں بیٹیاں بار بار ڈسٹرب کر رہے تھی میں نے اپنے موبائل پہ کارٹون لگا دیے تو بہت ہی شفقت سے سمجھانے لگی کہ یہ غلط چیز ہے اپنے بچوں کی تربیت سے موبائل بالکل دور کر دیں بتانے لگی کہ ثوبان بھائی تین سال سے تراویح پڑھا رہے ہیں مگر موبائل ہم نے اس سال اسے لیکر دیا ہے اور وہ بھی بالکل سمپل۰ نیٹ اور کیمرے کے بغیر۰انکی بیٹیوں نے بازار جانا تھا وہ جلدی نکل گئی اور ام ثوبان میرے پاس ہی رک گئی کہنے لگی کہ واپسی پہ مجھے پک کر لینا۰بھوک لگ رہی تھی فرنچ فرائز اور نیگٹس بنائے اور کھا رہے تھے کہ ام احمد کا فون آ گیا ۰ مجھ سے بات کر کہ میں نے ام ثوبان سے بات کروائی ۰ مجلس کے بارے میں بھی باتیں ہوتی رہی ام نور العین سس کا ذکر کر رہی تھی کہ بہت اچھے اخلاق کی مالک ہیں اور ان سے کیسے ملاقات ہوئی۰ پاکستان کی جن جن سسٹرز سے مل چکی تھی سب کے بارے میں بتایا۰باتوں میں وقت کا بالکل بھی احساس نہیں ہوا اور رات کے ڈھائی بجے بلال بھائی نے گھر کے نیچے آ کہ فون کیا ۰ وقت رخصت آیا تو دو بار گلے ملی اور بہت سی دعاؤں سے نوازا۰ اپنے لیے دعا کی تاکید کرتی رہی اور بول کہ گئی کہ ابو مطیع الرحمن سے کہئیے گا کہ میرے لئے تراویح کے بعد خصوصی دعا کروائیں۰ جانے ایک ایک دن بعد فون کیا کہ کل کی ملاقات بہت یادگار تھی بہت اچھا لگا۰ میرے لئے بھی وہ پل بہت قیمتی اور نایاب تھے یہ ہماری پہلی اور آخری ملاقات تھی ۰اللہ تعالی ان پہ اپنی لاکھوں رحمتیں کرئے بہت ہی شفیق اور ہمدرد دوست کو کھویا ہے ہم نے۰ انکی محبتوں کے قرض شائید ہم کبھی بھی نا چکا پائیں۰ صرف دعاؤں کا تحفہ کی انہیں بھیجتے رہیں گے بشرط زندگی۰
     
    Last edited by a moderator: ‏ستمبر 15, 2015
    • پسندیدہ پسندیدہ x 13
  2. اخت طیب

    اخت طیب -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏فروری 14, 2013
    پیغامات:
    769
    وعلیکم السلام ورحمة الله وبركاته
    اللہ انکی مغفرت فرمائے انکی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائےآمین۔ دعاووں میں ہمیشہ رہیں گی وہ نہیں بهول سکتیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  3. أبو ثوبان

    أبو ثوبان -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2014
    پیغامات:
    33
    مجھے بھی آکر اس ملاقات کا قصہ سنایا تھا اور بھت خوش دیکھا میں نے ام ثوبان کو اس دن. بلکہ اور بھی کئی اردو مجلس کے ممبران سے ملاقات کروانے کا شرف ملا ھمیشہ ھی بڑی خوش ھو کر تمام ملاقات کی تفصیلات بتایا کرتیں اللہ ام ثوبان پر اپنی خاص رحمت فرمائے. ھم سب سے اللہ دنیا میں ایسے کام کروائے جو ھمارے لیے آخرت کی نجات کا ذریعہ بن جائے
    آمین یارب العالمین
    یارب العالمین تمام لوگوں کے گمان کے مطابق ام ثوبان سے اچھائی والا معاملہ فرما. اے میرے اللہ میں گواہی دیتا ھوں میں نے عملی طور پر ام ثوبان کو ثابت قدم خاتون کے طور پر دیکھا یا اللہ تو اسے معاف فرما اور اس کی قبر کو روشن فرما دے. اور ھمیں جنت الفردوس میں اکٹھا کرنا.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 9
  4. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  5. تجمل حسین

    تجمل حسین رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 19, 2014
    پیغامات:
    143
    آمین۔ ثم آمین۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں