کہاں زخم اپنے دکھانے کے لائق !!!

محمد عرفان نے 'حُسنِ کلام' میں ‏ستمبر 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. محمد عرفان

    محمد عرفان -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏جولائی 16, 2010
    پیغامات:
    764
    غزل

    کہاں زخم اپنے دکهانے کے لائق
    نهیں کوئی قصہ سنانے کے لائق

    یہ دل کی لگی دل لگی تونهیں ہے
    کوئی تو ملے دل لگانے کے لائق

    بڑی بے وفا ہے بڑی بے حیا ہے
    یہ دنیا نهیں منہ لگانے کے لائق

    عجب پارسائی میں وہ گل کهلاے
    رہے نہ کہیں منہ دکهانےکے لائق

    انهیں آپ ہم سے ذرا دور رکھئے
    نہیں ہم میں وہ آنے جانے کےلائق

    انهیں آپ محفل میں إفشاء نہ کرنا
    جو باتیں کہ ہونگی چهپانےکےلائق

    جو پگڑی اچهالا کئے دوسروں کی
    وہ خودنہ رہے سراٹهانے کے لائق

    مسائل کے تئیں مضمحل ہوچکےجو
    وہ ابکے نہیں غم اٹهانے کے لائق

    انہیں اور شاید ملا هو نہ کوئی
    ہمیں تهےانهیں اک ستانے کے لائق

    جو دل کے قریب ہیں بہت یاد آئیں
    وه ہوتے نهیں ہیں بهلانے کے لائق

    بہت سیکهنا ہے زمانے سے ہم کو
    تبهی ہوسکیں گے زمانے کے لائق

    ہماری کوئی داستاں ہی نہیں تهی
    ہوئے ہم نہ یوسف فسانے کےلائق

    ******************
    یوسف جمیل جامعی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں