اپنے والدین کی قدر کریں

ام محمد نے 'متفرقات' میں ‏نومبر 18, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ہم اس بات کو جانتے بهی ہیں اور مانتے بهی ہیں کہ جو اس دنیا میں آیا ہے اس نے یہاں سے جانا بهی ہے اور رب باری تعالی نے مختصر عرصے کے لیے اس امتحاں گاه میں بهیجا کہ تاکہ وہ دیکهے کہ ہم میں سے احسن عمل کس کا ہے اورتاکہ اسی کے مطابق جزا ہو.
    اللہ تعالی کا فرمان :کل نفس ذائقة الموت
    اس کے باوجود کچه ایسے رشے اور تعلق ہوتے ہیں کہ ان کہ بچهڑنے کا خیال بهی دل کے لیے بہت اذیت ناک ہوتا ہے.
    تقریبا دو ہفتے پہلے کی بات ہے کہ میرے ایک کزن پاکستان جارہے تهے ان کے ہاته امی جان کے کے لیے بلڈ پریشر چیک کرنے کا آلہ بهجنا تها یہ انهی کی فرمائش تهی کہ مینول سے مشکل ہوتی ہے اس لیے ڈیجیٹل بهجیں تاکہ میں خود بلڈ پریشر چیک کر سکوں ابو محمد گهر آئے تو ہم وہ آلہ کزن تک پہنچانے کے لیے نکل رہے تهے کہ ہمارے ماموں زاد بهائی کا ینبو سے فون آیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ پهپهو کی طبیعت بہت خراب ہے میں نے کہا کہ نہیں .پهر فورا پاکستان رابطہ کیا تو اس وقت تک امی جان ہوش میں نہ تهیں اور پهر جو میں کر سکتی تهی وہ یہ نفل پڑه کرامی کی صحت یابی کے لیے دعا کی صدقہ نکالا کہ امی کی تکلیف ختم ہو جب بهابهی نے بتایا کہ نبض 20 تک پہنچ چکی ہے تو میں نے حوصلہ جمع کرتے ہوے کہا کہ ان پاس کلمہ پڑهو اور قرآن پاک کی تلاوت کرو.ان کو بڑے ہاسپٹل میں لے جانے کے لیے لاہور لے جایا جا رہا تهاابو جان گهر پر تهے امی نے خود ہی کہا کہ گهر جا کر آرام کریں میں ابهی تهوڑی دیر میں آجاؤگی.پهر جب ابو کا فون آیا تو ایک دم میرے منہ نکلا کہ امی فوت ہوگئیں.اور واقعی یہی خبر تهی.
    اناللہ وانا الیہ راجعون
    جب میرے کانوں میں اپنی امی جان کے فوت ہونے کی خبر پڑی تو اگر میں الفاظ میں بہت بهی لکهنا چاہوں تو یہ کہ ایک قیامت جودل پر گذر گئی یوں محسوس ہو رہا تها کہ میرے سر پر جو دعاؤں کا ایک سایہ تها وہ ہٹ گیا اپنا آپ غیر محفوظ محسوس ہو رہا تها اور رات کا وقت تها آنکهیں کهلی تهی جب بهی ان کی وفات کا خیال آتا جیسے میں خوف زدہ سی ہو جاتی اور گهر والوں سے بهی کہا کہ کہ صبر کرواور ہماری امی جان کو اس وقت دعا ؤ ں کی بہت ضرورت اللہ ان کے لیے قبر اور آخرت کی منزلیں آسان کرے دل میں ایک خواہش تڑپ رہی تهی کہ میں ان کے پاس ہوتی تو ان کو غسل دیتی لیکن میرا ایمان ہےکہ اللہ کہ ہر فیصلے میں حکمت ہوتی ہے اور اللہ کا شکر ہے کہ میرا بیٹا پاکستان میں تها وہ انکے جنازے میں شریک ہوا.
    الهم اغفرلها وارحمهاوعافهاواعف عنهاواکرم نزلها ووسع مدخلها واغسلهابالماءوالثلج والبردونقهامن الخطایا کمانقیت الثوب الابیض من الدنس وابدلها دارا خیرامن دارهاواهلا خیرامن اهلهاوزوجاخیرامن زوجهاوادخلهاالجنة واعذهامن عذاب القبرومن عذاب النار****آمین یا رب العالمین
    یہی دعا تهی کہ اللہ ان کی وفات ایمان پر ہوئی ہو اور الحمدللہ ہر ایک کی زبان پر ان کا اچها ذکر تها جس پر مجهے اطمینان ہوا اور وہ واقعی ہر ایک کی ہمدرد اور بہت خیال رکهنے والی اور اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والی تهیں.خاندان میں رشتے کی بات ہو یا کوئی جهگڑا سلجهانا ہو رشتے دار ان ہی کے پاس آتے تهے.مجهے احساس ہواکہ اچهے ماں باپ بهی ہمارا خوبصورت چہرہ ہوتے ہیں جس طرح اچهی اولاد.
    آخر میں یہ کہوں گی کہ جن کا ماں باپ نہیں وہ ان کے لیے دعا کریں اور صدقہ دیں اور ان کی اچهی تربیت کو یاد کریں اور نیک کام کریں تاکہ ان کو ثواب ہو.اور جن کے ماں باپ ہیں انکی قدر کریں اور ماں باپ کی محبت کو دنیاوی پیمانوں سے نہ تولیں اور اپنے سلوک کو ماں باپ کے سلوک کے تابع نہ کریں اگر کبهی آپ کو محسوس بهی ہو آپ پر انکی طرف سے حق تلفی ہوئی ہے یا زیادتی تو پهر بهی ان کے ساته حسن سلوک کریں کیونکہ جتنا میرا دین کا علم ہےوہ یہ کہ اللہ نے ماں باپ کی کسی بهی حال میں نافرمانی کی اجازت نہیں الا یہ کہ وہ شرک پر مجبور کریں اور والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہےشرک کے بعد اور ماں باپ کے اعمال کا حساب اللہ کے ذمے ہے اولاد کو کسی بهی صورت میں بهی بدتمیزی کی اجازت نہیں دی گئی.اپنے روٹهے ہوئے ماں باپ کو اللہ کے لیے منا لیں ماں باپ وہ ہیرے موتی ہیں گم ہو جائیں توپهر نہیں ملتے ان کی اصل قدر انکے کهونے کے بعد معلوم ہوتی ہے اللہ تعالی ہماری ان تمام کوتاہیوں کو معاف فرمائے جو ماں باپ کے معاملے میں ہوئیں.
    دعا کیجیے کہ اللہ تعالی میرے ابوجان کو ایمان والی لمبی اور صحت مند زندگی دے آمین یا رب العالمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • اعلی اعلی x 2
  2. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی آپ کو بھی صبر عطا کرے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔
    بے شک والدین بہت بڑی نعمت ہیں۔ الحمد للہ یہ اللہ تعالی کا خاص فضل وکرم ہے کہ نیک اولاد کی دعا والدین کے درجات کی بلندی کا سبب ہوتی ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ وفات کے بعد زیادہ سے زیادہ ان کیلئے دعائیں کریں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ
    اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور آپ کو والدہ کو جنت کے اعلیٰ درجات سے نوازیں۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے والدین کی خدمت کی توفیق دیں بے شک وہ دنیا کی عظیم نعمتوں میں سے ہیں۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    اللہ تعالی ان کی مغفرت فرماۓ آمین!
    آمین! یا رب العالمین۔
    آج سے چند سال پہلے انہون کچھ رقم ہمارے خالو کو دی کہ یہ کسی عورت کی امانت ہے۔ اسے سنبھال کر رکھ لیں۔ پچھلے سال جب بیمار ہوئیں تو انہون نے خالو کو بتایا وہ عورت میں ہی ہوں۔ یہ پیسے اس لیے رکھ دیے تھے کہ میں بیمار وغیرہ ہو جاؤں تو علاج کے لیے کسی پر بوجھ نہ بنوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں