صدر ممنون ہم تب ہوں گے آپ کے ممنون !

اعجاز علی شاہ نے 'مضامين ، كالم ، تجزئیے' میں ‏نومبر 27, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    صدر محترم ممنون صاحب !
    ہم آپ کے بڑے ممنون ہوں گے اگر آپ سود کو حرام رہنے دیں ! کسی حرام چیز کو حلال کرنا تو دور کی بات تمام انبیاء علیھم السلام میں سب سے افضل نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی یہ اختیار اللہ تعالی نے نہیں دیا کہ وہ کسی حلال چیز کو حرام کریں۔ ذرا اس آیت پر غور کریں:
    يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّ‌مُ مَا أَحَلَّ اللَّـهُ لَكَ ۖ تَبْتَغِي مَرْ‌ضَاتَ أَزْوَاجِكَ ۚ وَاللَّـهُ غَفُورٌ‌ رَّ‌حِيمٌ (سورۃ التحریم: آیت 1)
    اے نبی! جس چیز کو اللہ نے آپ کے لیے حلال کر دیا ہے اسے آپ کیوں حرام کرتے ہیں؟ (کیا) آپ اپنی بیویوں کی رضامندی حاصل کرنا چاہتے ہیں اور اللہ بخشنے واﻻ رحم کرنے واﻻ ہے۔
    اب ہمارے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر بتائیں کہ آپ کون ہوتے ہیں حرام کو حلال کرنے والے !
    سود کو حلال کرکے آپ اللہ تعالی سے کھل عام جنگ کی دعوت دے رہے ہیں۔
    ویسے سود پر قرضے دے کر آپ کسی پر رحم نہیں کررہے ہیں بلکہ ان کو اس بات پر مجبور کررہے ہیں کہ وہ خودکشی اور زیادہ کریں کیوں کہ اگر وہ بروقت قرضہ بینک کو جمع نہیں کروائیں گے تو پھر سود بڑھتا جائے گا اور اسطرح وہ مزید خسارے کا شکار ہوں گے۔
    سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ آپ بغیر سود کے قرضہ دیں تاکہ ان کو واپسی میں سود نہ دینا پڑے۔
    شکریہ۔ سید اعجاز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں