سرد موسم کی باتیں

عائشہ نے 'موسم' میں ‏دسمبر 7, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    سردی آ چکی ہے، اور سرد موسم کے گھمبیر مسائل بھی شروع ہو چکے ہیں۔ پہلا مسئلہ تو یقینا امتحانات ہیں جو طلبہ و طالبات کے لیے بھی مسئلہ ہیں اور ممتحن کے لیے بھی۔نجانے ہماری قوم اس مسئلے کا مستقل حل کیوں نہیں ڈھونڈتی؟
    دوسرا مسئلہ سردیوں کا سورج، آپ کھڑکی سے باہر اچھی دھوپ دیکھ کر سامان جمع کرتے ہیں کہ باہر جا کر کام کریں گے اور جب باہر پہنچتے ہیں تو سورج غائب ہو چکا ہوتا ہے۔
    ایک ٹھنڈے سورج کا سامنا تھا منیر مجھ کو
    میں کھڑکی کے اس پار پہنچا تو میں نے دیکھا!
    خالصتا ذاتی شعر ہم نے شاعر کو دے دیا، ویسے بھی ہمیں ناموری سے غرض نہیں۔
    یوں لگتا ہے کہ سوئی گیس نے بھی سورج سےیہ ادا چرا لی ہے کہ جونہی کھانا پکنے کا وقت ہوتا ہے سوئی گیس غائب، حتی کہ وہ سہانی شوں شوں بھی نہیں ہوتی جس سے احساس ہو کہ برنر کھلا ہے!
    ایک مسئلہ اور بھی ہے وہ یہ کہ ٹائپنگ کرتے ہوئے کافی کیسے پی جائے اور مونگ پھلی کیسے چھیلی جائے؟
    آپ کے ہاں سردیاں کیسی ہیں؟ سردیوں میں کیسے معمولات ہیں؟ اپنے تبصروں سے اس زمرے پر چھائی سردی ختم کریں۔
     
    • دلچسپ دلچسپ x 3
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • اعلی اعلی x 2
  2. ابن قاسم

    ابن قاسم محسن

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2011
    پیغامات:
    1,717
    موسم سرما کا آغاز ہونے پرٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ہیں ماحول خوشگوار ہے سب کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اس موسم میں اکثر لوگوں کے چہروں پر ہلکی سی مسکان دیکھنے کو ملتی ہے۔ موسم سرما اک واحد موسم ہے جس کا ہمیں شدت سے انتظار رہتا ہے۔ ہر شام سب دوست اپنی اپنی گاڑیوں پر آکر اک جگہ جمع ہو جاتے ہیں شام کو محفل سجی رہتی ہے اور گپ شپ کے بعد ایسی ہوٹیل کا راستہ پکڑتے ہیں جہاں سب سے اچھی چائے ملتی ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے اس موسم میں گرما گرم چائے اور کافی کا جو مزہ ملتا ہے وہ اتنا اچھا ہوتا ہے کہ ناقابل بیان ہے ۔
    ہم چائے پی کر ابھی کچھ دیر بیٹھنا سوچتے ہیں کہ گھروں سے والدین کی کال آنی شروع ہوتی ہیں رات۔ سب لوگ ایک دوسرے کو اگلی شام میں ملنے کا وعدہ کر کے الوداع کہتے ہیں اور اپنے اپنے گھروں کی طرف چلنے لگتے ہیں۔
    آزاد ہونے کا ایک فائدہ یہ ہے کہ ویک اینڈ پر فیملی کو کہیں گھمانے لے جانے کی ذمہ داری نہیں ہوتی اس لیے ویک اینڈ پر شہر سے کہیں دور جا کر وہیں گوشت بھونتے ہیں یا چکن فرائی کر کے کھا لیتے ہیں۔ لیکن زیادہ تر کھانے کے لیے کسی ہوٹل کا رخ کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ مزہ کھانا بناتے وقت آتا ہے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے کھانے کی خوشبو سونگھ کر اتنی زوروں سے بھوک لگتی ہے کہ دل کرتا ہے بننے سے پہلے ہی کھالیں۔ کہتے ہیں صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے اس لیے کسی طرح صبر کر لیتے ہیں۔ ہمارے بعض دوستوں کو خود عکسی یعنی سیلفی لینے کا بہت جنون سوار ہے جہاں کوئی اچھی جگہ دیکھ لی سیلفی لینے لگتے ہیں۔ بہر حال کسی طرح رات ہونے سے پہلے شہر واپس آ تے ہیں اور یوں دیکھے دیکھے سردیوں کا موسم گزرتا جاتا ہے : )
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اچھا موضوع ہے اور اچھے سوالات ہیں! : )
    جس کے دن رات ایک جیسے ہوں وہ کیا بتائے کہ سردیوں کے معمولات کیسے ہیں! صبح ہوتی ہے شام ہوتی ہے عمر یونہی تمام ہوتی ہے اور تھیسز تمام نہیں ہوتا ہے!
    بہرحال، سردی کی شدت ابھی شروع ہوا چاہتی ہے لیکن آغاز پچھلے کچھ سالوں کی نسبت بہتر ہے۔ کام کی رفتار بھی اچھی ہے اور باقی معاملات بھی پرسکون ہیں الحمد للہ۔
    کل سے بارش ہے اس لیے گیس بھی غائب ہونا شروع ہوگئی ہے۔ ہم نے سردیوں کی سوغات مثلا سوپ، گاجر کا حلوہ وغیرہ کا مزہ آغاز میں ہی لے لیا کہ بعد میں تو ویسے ہی زندگی مفلوج ہوجانی ہے :)
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    کہاں پر سکون معاملات ہیں؟ تین دن سے خوف ناک دھند تھی، کل سے بارش اور آج سارا دن خوف ناک گرج چمک بارش، سردی اوپر سے گیس ندارد۔ آج یہ ہوا کہ سوئی گیس بحال ہوئی تو نیٹ غائب اور نیٹ ٹھیک ہوا تو سوئی گیس غائب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    آپ نے بارش کا شکوہ کیا دیکھیں آج کیسی اچھی دھوپ تھی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جی اچھی دھوپ ہے آج کل، لیکن بارش کے بعد سے درجہ حرارت بہت گر گیا ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. ام محمد

    ام محمد -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 1, 2012
    پیغامات:
    3,120
    السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
    ریاض کا موسم خاصا دلچسپ ہے دو تیں دن سخت سردی پهر اچانک نارمل اور کبهی صبح سردی اور دهوپ نکلی تو سردی غائب رات کو پهرسردی.
    پہلے کافی سردی ہوتی تهی ان مہینوں میں لیکن اب کم ہی ہوتی ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    نشیب میں بیٹھے سردی کا حال کیا جانیں!!
    سردی تو ہمارے یہاں جوبن پہ ہے.کم ہو تو منفی ایک
    بڑھ جائے تو منفی گیارہ.
    شاید یہی وجہ ہے کہ سگنلز بھی رک رک کے جم جم کے آتے ہیں.
    صبح چھ بجے تیل مٹی جلنا شروع ہوتا ہے اور رات گیارہ بجے تک بلا تعطل ہیٹر جلتا ہے..جس پر ہردم گرماگرم پانی بھی دستیاب رہتا ہے..لیکن وضو کرتے ہوئے وہ جم کر برف بن جاتا ہے.
    شکر ہے بچوں کے امتحانات ختم ہوئے..وہ بھی روز ہاتھوں کی شکایت کرتے تھے کہ یہ قلم کے ساتھ تعاون نہیں کر پاتے..
    سردیوں سے لطف اندوز ہونے کے معاملے میں اگر ہمارے علاوہ کوئ ہے تو سامنے آئے.!!


    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  9. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    اور کیا کیا بتاؤں باتیں سردی کی.
    نماز عصر کے لئے جانے لگا تو بچہ کہنے لگا ظہر کے وقت وضو کیا تھا....لیکن بہت معمولی سا ٹوٹ گیا ہے...ہو جائے گی نماز؟ اس سردی میں کچھ رعایت تو ہوگی!.
    اسے کہا اچھا آرام سے دوبارہ وضو کرکے گھر میں پڑھ لو...لیکن باجماعت کی فضیلت زیادہ ہے.سردی میں وضو پر ثواب بھی زیادہ ملتا ہے.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  10. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    توبہ ہے احناف نے ذبح ہونے کی قسم کھائی ہے۔ تیمم کرنا چاہیے اتنی سردی میں۔ ہم تو مسح علی الخفین اور تیمم دونوں کا فائدہ اٹھا رہے ہیں مزے سے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  11. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    بہت خوب..ابتسامیہ
    جو لوگ پنڈی و اسلام آباد میں گرم پانی پر قدرت رکھنے کے باوجود تیمم سے فائدہ اٹھا رہے ہیں..وہ اگر کسی سرد مقام پہ ہوں تو یقینا پورا سال پانی سے پرہیز کرتے.!!
    ..

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جاء في "الموسوعة الفقهية" (14/258) :
    "ذَهَبَ جُمْهُورُ الْفُقَهَاءِ إِلَى جَوَازِ التَّيَمُّمِ فِي السَّفَرِ وَالْحَضَرِ ( خِلاَفًا لأِبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدٍ فِي الْحَضَرِ ) لِمَنْ خَافَ مِنِ اسْتِعْمَال الْمَاءِ فِي شِدَّةِ الْبَرْدِ هَلاَكًا ، أَوْ حُدُوثَ مَرَضٍ ، أَوْ زِيَادَتَهُ ، أَوْ بُطْءَ بُرْءٍ إِذَا لَمْ يَجِدْ مَا يُسَخِّنُ بِهِ الْمَاءَ ، أَوْ لَمْ يَجِدْ أُجْرَةَ الْحَمَّامِ ، أَوْ مَا يُدْفِئُهُ ، سَوَاءٌ فِي الْحَدَثِ الأْكْبَرِ أَوِ الأْصْغَرِ ؛ لإِقْرَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى تَيَمُّمِهِ خَوْفَ الْبَرْدِ وَصَلاَتِهِ بِالنَّاسِ إِمَامًا وَلَمْ يَأْمُرْهُ بِالإْعَادَةِ" انتهى .http://islamqa.info/ar/226398

    سرد مقام پر رہنے والے وہ قربانی کر رہے ہیں جو شریعت نے مانگی ہی نہیں۔ غلط جگہ پر غیرت ایمانی خرچ کرنے سے بیٹری لو بھی ہو سکتی ہے۔ جب حضرت عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ جیسے صحابیءِ رسول سردی کی وجہ سے تیمم کر کے جماعت کی امامت کرواتے ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی امامت تسلیم کرتے ہیں تو ہماری کیا مجال کہ ہم اللہ کی رخصت سے فائدہ نہ اٹھائیں۔ ولا تقتلوا انفسکم ان اللہ کان بکم رحیما
    مسح علی الخفین یعنی جرابوں پر مسح کا ذکر کس صفائی سے گول ہو گیا۔ یہ بھی سرد موسم کی نعمتیں ہیں۔ اگر یہ ائمہ کرام کے قیاس و اجتہاد کا مسئلہ ہوتا تو اختلاف سر آنکھوں پر لیکن یہاں تو واضح نصوص موجود ہیں۔ کیا فرماتے ہیں فضلائے جامعہ اشرفیہ بیچ اس مسئلے کے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  13. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    جزاک اللہ خیرا.
    درست فرمایا آپ نے.ہم رخصت اور رعایت کے نہ صرف قائل بلکہ بسا اوقات عمل بھی کرتے ہیں.لیکن جب سہولیات میسر ہوں تو رخصت کے بجائے عزیمت کی راہ اپنانا مناسب سمجھتے ہیں.لیکن مذکورہ حدیث مبارکہ سے سفر وحضر دونوں میں رعایت کا جواز ملتا ہے.
    ہمارے ہاں جرابوں پر مسح بھی کچھ شرائط کے ساتھ موجود ہے.موٹی ہوں.جن میں پاؤں جھلکتا نہ دکھائ دے.جن کا تلا چمڑے کا ہو.جن میں پانی سرایت نہ کرے. وغیرہ
    یہ سچ ہے کہ ہم نے دین کو مشکل بنا رکھا ہے.خاص طور پہ سردیوں میں وضو اور غسل میں بڑی دقت ہوتی ہے لیکن اسے عزیمت خیال کرکے مشکل کو ہی عموما اختیار کرتے ہیں.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 1
  14. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بے شک ! وہ بھی فقہ کے نام پر! اسی وجہ سے لوگ سردیوں میں نماز ہی گول کرنے لگتے ہیں۔ یہ کیسا تفقہ ہے؟
    ہمیں ایسے موقع پر وہ حدیث یاد آتی ہے جس میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کو پسند ہے کہ اس کا بندہ اس کی دی ہوئ رخصت سے فائدہ اٹھائے!
    یہ تو کفران نعمت ہوا کہ اللہ ہمارے لیے احکام میں نرمی کرے اور ہم نہ لیں۔ ۔ تیمم اور مسح علی الخفیناللہ کی دین ہے ، ہم تو خوشی خوشی لیں گے۔ایک اور حدیث میں قصر نماز کے بارے میںآتا ہے کہ یہ رخصت اللہ کا صدقہ ہے ، اللہ کا صدقہ لے لو!
    حتی کہ علما کا کہنا ہے
    إذا لم ترتح نفسه إلى الرخصة، وجب عليه الأخذ بها لكي يروض نفسه على طاعة أمر الله في كل حال.
    اگر اس کا رخصت لینے کو جی نہ بھی چاہے تب بھی اس کو ضرور رخصت لینا چاہیے تا کہ وہ اپنے نفس کو اللہ کی اطاعت کی عادت ڈال سکے۔
    والأخذ بالرُّخَص الشرعيَّة " فيه دفع التكبُّر والترفُّع من استباحة ما أباحته الشريعة ، ومَن أنِفَ ما أباحه الشرعُ ، وترفَّعَ عنه : فسدَ دينُه ؛ فأُمِرَ بفِعْلِ الرُّخصة ؛ ليدفع عن نفسه تكبُّرها ، ويقتل بذلك كِبرها ، ويقهر النفس الأمارة بالسوء على قَبول ما جاء به الشرع" انتهى من " فيض القدير " للمناوي (2/296).
    https://islamqa.info/ar/202279
    http://www.aliftaa.jo/Question.aspx?QuestionId=2576#.VngZiCeUMyI
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  15. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    آج سورج بڑی شان سے نکلا تھا۔ دھوپ اچھی رہی۔
     
    • متفق متفق x 1
  16. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پچھلے سرما میں مسئلہ تھا کہ سردی بہت تھی۔ اس سرما میں یہ پیچیدگی ہے کہ سردی آ ہی نہیں رہی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  17. ٹرومین

    ٹرومین -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 11, 2010
    پیغامات:
    343
    احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے زکام و بخار حملہ آور ہوچکا ہے۔اللہ تعالی بارانِ رحمت نازل فرمائے تاکہ موسم کی خشکی کا تاثر ختم ہو۔آمین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  18. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جی بھائ اس موسم میں احتیاط کرنے کے باوجود بھی نزلہ زکام لاحق ہو ہی جاتا ہے۔ گھر کے کسی ایک فرد کے ذریعے گھر میں داخل ہوتا ہے اور پھر گھر کے تمام افراد سے ملاقات کرکے واپسی کی راہ لیتا ہے۔ اور یہ وارننگ بھی دیتا جاتا ہے کہ اگر احتیاط نہ کی تو میں واپس بھی آ سکتا ہوں۔
     
    • ظریفانہ ظریفانہ x 2
    • متفق متفق x 1
  19. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,488
    دھند نے سورج کو جلوہ دکھانے سے روک رکھا ہے. جس کی وجہ سے آئے روز سردی میں اضافہ ہو رہا ہے.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  20. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    آج صبح ہمارے ہاں بادل بھی یہی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اور سورج ابھی تک جلوہ آراء نہیں ہو سکا۔
     
    Last edited: ‏دسمبر 15, 2016
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں