باقی کہاں بچا ہے قیادت کا آئینہ ۔عزیز بلگامی کا نعتیہ کلام

عزیز بلگامی نے 'حمد و نعت' میں ‏دسمبر 11, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عزیز بلگامی

    عزیز بلگامی معروف اردو شاعر

    شمولیت:
    ‏نومبر 29, 2015
    پیغامات:
    41
    نعت
    باقی کہاں بچا ہے قیادت کا آئینہ
    توڑا گیا مرے قدوقامت کا آئینہ

    ٹوٹے گا عصرِنو کی شرارت کا آئینہ
    جب ہو گا چکنا چور بغاوت کا آئینہ

    گمراہیوں سے جا کے یہ کہہ دے کوئی ذرا
    پیشِ نظر ہے ان کی اطاعت کا آئینہ

    رحمت ہیں عالمین کی خاطر اسی لیے
    ہیں آپ رب تعالی کی رحمت کا آئینہ

    ہیں اس میں ان کی جہدِ مسلسل کے تذکرے
    قرآن بھی ہے آپ کی مدحت کا آئینہ

    ان کا عمل مطابقِ قرآں ہے اس لیے
    ہے اسوہء رسول ہدایت کا آئینہ

    نوکِ قلم عزیز کبھی بے وضو نہ ہو
    دھندلا نہ جائے نعت کی عظمت کا آئینہ
    B N012.JPG
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
    جزاک اللہ خیرا
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    جزاک اللہ خیرا۔ بہت عمدہ۔
     
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا

    بہت خوب
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں