بھارتی پنجاب کی پولیس اور للیت مودی

سید تفسیر حیدر نے 'سپورٹس' میں ‏مئی 27, 2008 کو نیا موضوع شروع کیا

موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔
  1. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    بھارتی پنجاب کی پولیس اور للیت مودی میں ٹھن گئی ،مفت سیکورٹی فراہم کر نے سے انکار

    بھارتی پنجاب کی پولیس آئی پی ایل کمشنر للیت مودی اور کنگز الیون پنجاب کے مالک نیس واڈیا کے خلاف مورچہ بند ہوگئی ہے۔ موہالی کے ایس ایس پی نے دونوں کے خلاف تحریری درخواست دی ہے جس کے بعد معاملہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔ تنازع ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بدھ کو پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں کنگز الیون نے آخری لیگ میچ راجستھان رائلز کے خلاف کھیلنا ہے۔ راجستھان کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر مودی کو ایس ایس پی نے پبلک مقام پر سگریٹ پینے سے منع کیا تھا جبکہ نیس نے دکن چارجر کے خلاف میچ کے بعدایس ایس پی رابندر سنگھ کھترا کو گھٹیا اور چھوٹا آدمی کہا تھا۔ موہالی کے ڈپٹی کمشنر راہول بھنڈاری نے تحریری شکایت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملہ مجسٹریٹ کے سامنے سماعت کے لئے پیش ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر ہی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ہیں۔ انڈین پر یمیئرلیگ کو ختم ہونے میں ایک ہفتے سے بھی کم وقت رہ گیا ہے تاہم نئے تنازع نے منتظمین کے لئے مشکلات پیدا کردی ہیں۔ ایس ایس پی موہالی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کی روشنی میں مودی سمیت کسی شخص کو سگریٹ پینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ۔ مودی اور ان کے ساتھی چاہتے ہیں کہ پولیس لانگ روم میں نہ آئے لیکن ہم پبلک مقام پر جائیں گے، ہمیں کام کرنے سے کوئی بھی نہیں روک سکتا۔ نیس واڈیا ثبوت فراہم کریں ہم اپنے اسٹاف کے خلاف کارروائی کریں گے۔ لیکن کسی کو پولیس کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ للیت مودی سے قبل شاہ رخ خان اور شین وارن کا پبلک مقام پر سگریٹ پینے پر تنازع کھڑا ہوچکا ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ پولیس کی اتھارٹی کو چیلنج کر نے والوں کو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ اس بارے میں پنجاب کے ہوم سیکریٹری، ڈائریکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکومتی شخصیات کو بھی کردی گئی ہے واقعے کا اندراج پولیس کے روزنامچے میں بھی ہے۔ اس تنازع کے بعد پولیس نے بلامعاوضہ اپنی خدمات فراہم کرنے سے بھی انکار کردیا ہے ان کا کہنا ہے کہ یہ پرائیویٹ ایونٹ ہے اور پولیس کو معاوضے کی ادائیگی کی جائے۔ کھترا کے الزامات کی کنگز الیون کے ترجمان نے تردیدکی ہے۔ تاہم ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ نیس واڈیا نے پولیس پر بلیک مارکیٹنگ کے علاوہ شرٹس اور شراب چوری کرنے کا الزام لگایا ہے وہ ثبوت فراہم کریں ورنہ ہمارے خلاف الزامات کی معافی مانگیں۔ اتوار کو کھترا نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نام خط میں تحریر کیا ہے کہ لیگ کے سات میں سے چھ میچ ہوچکے ہیں، ساتواں میچ موہالی میں بدھ کو ہونا ہے اس لئے نیس واڈیا کی کمپنی 18لاکھ روپے کی ادائیگی کرے کیوں کہ پولیس نے انہیں سیکورٹی فراہم کی تھی۔ پولیس کی ڈیلی ڈائری رپورٹ میں للیت مودی کے خلاف 25 اپریل کو پبلک جگہ پر سگریٹ پینے کا بھی الزام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اسٹیڈیم میں سگریٹ پینے کی اجازت نہیں ہے للیت مودی بھی بھارتی شہری ہیں وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔ کھترا نے تحریر کیا ہے کہ لانگ روم میں سگریٹ پینے والوں کے خلاف کارراوئی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جھوٹا اور گھٹیا افسر قرار دیا گیا ہے اس لئے اب نیس واڈیا سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. ابن عمر

    ابن عمر رحمہ اللہ بانی اردو مجلس فورم

    شمولیت:
    ‏نومبر 16, 2006
    پیغامات:
    13,354
  3. ڈان

    ڈان -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏ستمبر 28, 2007
    پیغامات:
    11,680
    سید تفسیر بھائی!
    بہت عمدہ معلومات شئیر کیں آپ نے ۔ بہت شکریہ !
    ویسے ایک بات ہے کہ :
    خبر جہاں سے بھی لی گئی ہو ، وہاں کا حوالہ دینا نہ بھولا کریں :)
     
  4. سید تفسیر حیدر

    سید تفسیر حیدر -: محسن :-

    شمولیت:
    ‏جون 1, 2007
    پیغامات:
    99
    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔

    اگلی دفعہ انشاءاللہ حوالہ بھی دوں‌گا۔
     
  5. خادم خلق

    خادم خلق -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 27, 2007
    پیغامات:
    4,946
Loading...
موضوع کی کیفیت:
مزید جوابات کے لیے کھلا نہیں۔

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں