مکہ مکرمہ میں بادلوں کی کلاک ٹاور سے اٹکھیلیاں

زبیراحمد نے 'موسم' میں ‏دسمبر 31, 2015 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    مکہ میں بادلوں کی کلاک ٹاورسے اٹکھیلیاں دیکھیے!
    [​IMG]
    سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کمیٹی کے رکن فھد الجھنی نے بدھ کے روز مکہ مکرمہ میں موسم کے بدلتے ہوئے تیور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیے۔ مقدس شہر میں یہ دلفریب موسمیاتی تبدیلی دن ایک بجے رونما ہونا شروع ہوئی، جو قریبا دو گھنٹے پوری آب وتاب سے جاری رہی۔

    فھد الجھنی نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر گھر کر آنے والے بادلوں کو اس وقت اپنے کیمرے میں محفوظ کیا جب وہ انتہائی کم بلندی پر دن میں رات کا سماں پیدا کر رہے تھے۔ گھنگور گھٹاؤں نے حرم مکی کے سامنے شاہ عبدالعزیز ٹرسٹ کلاک ٹاور کو نصف بلندی تک ڈھانپ لیا۔
    [​IMG]
    کلاک ٹاور بادلوں سے ہم کلام ہو رہا ہے
    [​IMG]
    مکہ کا مشہور کلاک ٹاور بادلوں کی دبیز تہہ میں چھپ گیا ہے

    جناب الجھنی کے کیمرے نے قریبی پہاڑی چوٹیوں اور شاہراہوں پر برسنے والی بارش کے منظر کو بھی اپنے عدسے میں محفوظ کیا۔ انہوں نے منفرد کیمرہ ورک کا اختتام مکہ پر سایہ فگن بادلوں کی فضا میں اٹکھیلیوں اور ان کے شہر سے باہر جاتے ہوئے مناظر کی تصاویر بناتے ہوئے مکمل کیا جسے ہم زائرین اور قارئین العربیہ ڈاٹ نیٹ کے لیے پیش کر رہے ہیں۔
    [​IMG]
    گھر کر آنے والے سیاہ بادلوں کے بعد مکہ کی شاہراہوں پر باراں رحمت
    [​IMG]
    مکہ کے آسمان پر بادلوں کی ٹکڑیاں

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...پر-نچلے-بادلوں-کی-کلاک-ٹاور-سے-اٹھکیلیاں.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 6
  2. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,490
    بہت عمدہ.

    Sent from my LG-E970 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    بہت حسین مناظر ہیں ماشاءاللہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. ام ثمامہ

    ام ثمامہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2016
    پیغامات:
    53
    ماشاءاللہ بہت خوبصورت مناظر ہیں جزاک اللہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  5. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    خوبصورت مناظر دیکھتے ہی مکہ مکرمہ کی یاد شدت اختیار کر گئی ہے.

    Sent from my CHM-U01 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  6. ام ثمامہ

    ام ثمامہ رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جنوری 2, 2016
    پیغامات:
    53
    مکہ مکرمہ ایسی جگہ ہے جہاں جانے کے بعد دل واپس آنے کو کرتا ہی نہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  7. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    ماشاء اللہ بہت خوب زبیر بھائی !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں