سوشل میڈیا پر اھل حدیث شخصیات پر غیر سلفی ہونے کی تہمت

اہل الحدیث نے 'مسلم شخصیات' میں ‏مارچ 1, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    چند نام نہاد سلفی گروہوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اکثر اھل حدیث اور سلفی علماء کے خلاف گفتگو کی جاتی ہے. اردو مجلس پر ہی کئی ایسی مثالیں موجود ہیں کہ چھوٹی سی غلطی اگرچہ ہو یا نہ ہو، اس کی بنا پر بھی انہیں سلفیت سے ہی خارج کر دیا جاتا ہے. اور اسی پر بس نہیں بلکہ یہ اعلان بھی کر دیا جاتا ہے کہ ان علماء سے علم حاصل نہ کیا جائے بلکہ ہم سے ہی علم حاصل کیا جائے.

    یہ کارنامہ سر انجام دینے والوں میں ڈاکٹر مرتضی بخش، ابو خدیجہ میرپوری ، یاسر، اور عبدالرحمن حافظ نامی لوگ معروف ہیں. اردو مجلس پر اس کام کا بیڑا ابوبکر سلفی نامی شخص نے اٹھایا

    جن لوگوں کو منہج سلف سے ہٹا ہوا قرار دیا گیا ان میں ڈاکٹر ذاکر نائیک، ڈاکٹر فرحت ہاشمی تو تھے ہی، اب لسٹ میں مزید کا اضافہ ہو گیا ہے. جیسا کہ علامہ احسان الھی ظہیر شہید رحمہ الله کو خارجیت کی پہلی سیڑھی چڑھا دیا. اخوانی بنا دیا. پھر شیخ مبشر ربانی حفظہ الله کو خارجیوں کا مفتی اعظم قرار دے دیا.اب تازہ ترین یہ کہ شیخ عبدالله ناصر رحمانی کو بھی صحیح العقیدہ عالم کی کیٹیگری سے نکال دیا.

    ان نام نہاد سلفیوں سے یہ سوال ہے کہ پاکستان میں پانچ ایسے کبار سلفی علماء کے نام بتا دیں جن کا عقیدہ و منھج درست تھا تاکہ عوام ان سے فیض حاصل کریں. مگر ایسی نوبت نہیں آئے گی کیونکہ یہ پاکستان میں کسی کو سلفی اور درست منھج پر سمجھتے ہی نہیں.
     
    • متفق متفق x 3
    • ظریفانہ ظریفانہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    پوری کہانی کا لب لباب!
    اس گھر کو مزید کیا جلانا جس گھر کے رکھوالے ہی رہزن ہوں اور وہ گھر کے ہر فرد کو یہ کہیں کہ چل باہر نکل یہاں سے تاکہ صرف میری حکمرانی رہے. ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ گھر کے رکھوالے افراد کی غلطیوں کی اصلاح کرتے لیکن عجیب ظلم ہے رکھوالے چاہتے ہیں گھر میں اکیلے ہم ہی رہیں!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  3. خطاب

    خطاب -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 1, 2015
    پیغامات:
    74
    یہ جو لسٹ میں نئی محترم ہستیوں کا اضافہ ہوا ہے۔ اسکی وجہ کیا ہے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  4. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ڈاکڑ مرتضی بخش کا پبلسٹی کا نیا ہتھکنڈا.
    ویسے یہ ڈاکٹر صاحب کس چیز کے ڈاکٹر ہیں؟ انسانوں کے یا جانوروں کے ؟

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  5. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  6. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پاکستانی شخصیات میں مصری اخوانیوں جیسے تشدد کا حامی کبھی بھی کوئی بھی نہیں رہا، اس لیے اگر کوئی ایسا کہتا ہے تو تاریخی حقائق کو مسخ کر رہا ہے۔ مثلا مولانا مودودی، یا علامہ احسان الہی ظہیر کبھی بھی پاکستانی حکمرانوں کے خلاف مسلح چھاپہ مار کارروائیوں میں شامل نہیں رہے۔ ان سب لوگوں نے پاکستانی سیاسی نظام کے اندررہ کر ہی سیاست کی۔ مثلا جماعت اسلامی پر پابندی لگی تو یہ پرتشدد احتجاج کی بجائے سپریم کورٹ تک گئے اور وہاں سپریم کورٹ نے اسے بحال کیا۔ پھر انہیں پھانسی کی سزا تک بات پہنچی تو بھی یہ صبر سے جیل میں تھے۔ اللہ نے اس ملعون کو اٹھا لیا اور یہ باہر آ گئے۔
    علامہ احسان الہی ظہیر، ضیاءالحق کو بہت برے القاب سے یاد کرتے تھے، اس کی اہلیہ کی ذاتیات تک پہنچے، اس کے برے نام رکھے، لیکن انہوں نے بھی حکومت کے خللف زبانی تنقید ہی کی، مسلح کارروائیاں نہیں کیں۔ تو یہ کیسے اخوانی ہوئے؟
    حالاں کہ لبرل سیکیولرز نے اسی زمانے میں دہشت گرد تنظیم الذوالفقار بنائی تھی اور پی آئی اے کا طیارہ بھی اغوا کیا تھا لیکن دائیں بازو کے لوگ ان چیزوں سے دور تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    علامہ صاحب کا ضیا کی بیوی کو برے القاب سے یاد کرنے کا حوالہ؟

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • متفق متفق x 2
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
  8. أهل الحديث السلفي

    أهل الحديث السلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2016
    پیغامات:
    2
    قصہ مختصر!
    ڈاکٹر مرتضی بن بخش نے شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ کو خارجی اور خوارج کا مفتی کہا اور ان سے علم لینے سے روکا اور حوالہ وہی شیخ یحیی نجمی ؒ ۔ جنہوں نے (مشہور زمانہ کہوں یا بدنام زمانہ ) البرھان کتاب کا مقدمہ لکھا تھا۔ مفتی مبشر ربانی حفظہ اللہ نے جوابا کہا کہ ہمارا خوارج سے کیا تعلق ؟ ہم نے ان کا رد کیا ہے اور کتابیں لکھی ہیں اور القاعدہ داعش اور ٹی ٹی پی سے اعلان برات کیا۔ جوابا ڈاکٹر مرتضی بن بخش نے کہا آپ نے سو کتابیں لکھیں ہونگی سو خطبات دئیے ہونگے ۔ لیکن چونکہ آپ لوگوں نے اسامہ کا جنازہ پڑھایا اور اسکی تعریفیں کیں لحاظہ آپ لوگ خارجی ہیں اور ساتھ امیرحمزہ صاحب کا ایک متنازعہ بیان بھی دلیل میں عرض کیا کہ انہوں نے رافضیوں کے جلسہ میں خمینی کی تعریف کی۔۔ ۔
    شیخ مبشر ربانی حفظہ اللہ نے دوبارہ جواب دیا کہ اور کہا کہ پہلے یہاں یہ غلط فہمی تھی کہ اسامہ سلفی ہے ۔ اور پھر علما نے ہی یہاں یہ سمجھایا کہ وہ سلفی نہیں خوارج کی روش پر چل پڑا ہے اور یہ واضح کہ خارجی کا جنازہ پڑھنے سے کوئی خارجی نہیں ہو جاتا۔ اور کہا کہ امیر حمزہ والے فعل سے وہ اور انکی جماعت برات کا اعلان کرتی ہے۔ ان کے اس فعل پر جماعت کے علما نے انکی پکڑ بھی کی اور سمجھایا بھی، لحاظہ یہ انکا ذاتی تفرد ہے۔ درمیان میں کسی نے مناظرہ کا چیلینج کیا ۔ تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ میں نے یہ ہرگز نہیں کہا کہ خارجی کا جنازہ پڑھانے سے بند ہ خارجی ہو جاتا ہے میری اصل دلیل اسامہ بن لادن کی تعریف کرنا تھی کہ اور پھر شیخ بن باز ؒ کا ایک قول نقل کیا کہ جو بدعتی کی تعریف کرے وہ بھی بدعتی ہو جاتا ہے۔
    پھر فیس بک دفاع سلفیت فورم پیج پہ یہ ویڈیو آ گئی جو اس لنک میں موجود ہے
    http://www.antifitan.com/play.php?catsmktba=37
    توڈاکٹر صاحب نے جوابا کہا کہ مجھ پہ الزامات لگائے جا رہے ہیں ۔ میرا اس کتاب سے کوئی تعلق نہیں ، اور نہ میں اس کے مولف کو جانتا ہوں ، البتہ اس میں جو اعتراضات جماعت الدعوہ پہ کئے گئے وہ درست ہیں۔ اور کہا کہ مجھ پر یہ الزام بھی لگایا گیا کہ میں نے شیخ زبیر علی زئی ؒ کو تکفیری کہا ہے ۔ جماعت الدعوہ سےتو شیخ زبیر علی زئی ؒ نے بھی اعلان برات کیا ہے۔ پھر دعوت سلفیت فورم نے کہا کہ ہم پہ یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ہم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر صاحب نے شیخ زبیر علی زئی ؒ کو تکفیری کہا ہے اور یہ بھی کہا کہ دفاع سلفیت فورم کا جماعت الدعوہ یا جمیعت اہلحدیث سے کوئی تعلق نہیں ، یہ فورم نیوٹرل ہے۔۔ تو ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اس ویڈیو کے مقرر نے فلاں منٹ پہ کہا ہے کہ "اس بخشی ٹولے کی کتاب میں لکھا ہے کہ شیخ زبیر علی زئی ؒ تکفیری تھے" ۔

    یہ ہے اب تک کی کہانی کی موٹی موٹی باتیں
     
    Last edited by a moderator: ‏مارچ 3, 2016
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  9. رفیق طاھر

    رفیق طاھر علمی نگران

    رکن انتظامیہ

    ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏جولائی 20, 2008
    پیغامات:
    7,940
    ان کے لیے ایک خاص اصطلاح "قعدیہ" استعمال کی جاتی ہے۔
    کہ یہ ایسے خوارج ہیں جو حکومت کے مخالف تو ہیں لیکن حکومت سے لڑنے کی طاقت نہ ہونے کی وجہ سے مسلح کاروائیاں نہیں کرتے۔
    ڈاکٹر مرتضى بخش اور ابو خدیجہ صاحبان کے گروہ کے نزدیک علامہ صاحب اور ان جیسے لوگ "قعدیہ" میں شمار ہوتے ہیں۔
    إنا للہ وإنا إلیہ راجعون۔۔۔
     
    Last edited: ‏مارچ 3, 2016
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  10. أهل الحديث السلفي

    أهل الحديث السلفي رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏فروری 29, 2016
    پیغامات:
    2
  11. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میڈیکل ڈاکٹر، مجلس پر موجود ہے ان کا تعارف
    http://www.urdumajlis.net/threads/ڈاکٹر-مرتضیٰ-بن-بخش-حفظہ-اللہ-کا-مختصر-تعارف.21065/
    بہت سطحی مطالعے کے بعد شخصیات کو کچھ بھی کہہ دیتے ہیں۔تین بڑے علما کے بارے میں ان کے موقف کی تحقیق میں نے کی تو پتہ چلا کہ یہ سراسر غلطی پر ہیں۔ اس کے بعد ان کے کسی بھی بیان پر توجہ دینا چھوڑ دی۔ افسوس دعوت کا محاذ خالی چھوڑ کر نئے نئے کام کرنے لگے ہیں۔
    ان لوگوں کو کون جانتا اگر یہ اتنے بڑے بڑے علما اور عالمات پر کیچڑ نہ اچھالتے!
     
    • متفق متفق x 1
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    ان بے وقوفوں کے سر پر سینگ نہیں ، یہ اپنی باتوں سے پہچانے جا رہے ہیں۔ اگر یہی اصول ہے تو پھر کون بچے گا۔
    ڈاکٹر مرتضی نے ایک جگہ تو ومن لم یحکم بما انزل اللہ والی آیت لکھنے پر ہی تکفیری ہونے کا فتوی جاری کر رکھا ہے۔ اور ہم میں سے کون ہے جو قرآن کا دور کرتے ہوئے یہ آیت نہیں پڑھتا؟
    محترم المقام شیخ ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کے بارے میں ان کی رائے سن کر بہت ہی دکھ ہوا۔ اللہ ان کو ہدایت دے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  13. ریحان قریشی

    ریحان قریشی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2016
    پیغامات:
    7
    مفتی مبشر احمد ربانی صاحب بھی سلفیت سے خارج! (تحریر از ۔ ابو بکر قدوسی حفظہ اللہ)

    مبشر احمد ربانی صاحب سے محبت کا تعلق استوار ہوئے بیس برس ہونے کو ہیں....ہمارے شیخ بھی ہیں اور بے تکلف دوست بھی ... تمام دنیا کے لیے وہ فضیلتہ الشیخ اور مفتی ہوتے ہیں سو ہمارے لیے بھی ہیں...لیکن یہ ان کی بے انتہا محبت ہے کہ وہ ہمارے لیے بھائی ہی بنے رہتے ہیں...

    قصہ یہ ہوا کہ ایک دوست نے مرتضی بخش صاحب کی آڈیو ارسال کی کہ جس میں موصوف نے کہا ہے کہ

    "مبشر احمد ربانی سے علم نہ حاصل کیا جائے کہ وہ جماعت الدعوه سے تعلق رکھتے ہیں اور جماعت سلف کے منہج سے خارج ہے"

    سبب اس خروج کا موصوف نے بیان کیا کہ وہ جماعت الدعوه کا حصہ ہیں...اور جماعت الدعوه موصوف ڈاکٹر صاحب کے نزدیک راندہ درگاہ ہے ...

    ..سنا ہے کہ پاکستان میں بھی ان سے متاثرہ افراد موجود ہیں...ان کے نزدیک حکمرانوں پر تنقید منہج سلف سے خارج کر دیتی ہے.. پارٹی اور جماعت بنانا حرام ہے ...الیکشن میں حصہ لینا تو گناہ کبیرہ ہے...

    اسی بنا پر شائد ان کے ایک "شیخ" عبیدالجابری نے علامہ شہید کو بھی گمراہ اور اخوانی کہا تھا...اس پر تو ہم نے اتنا ہی تبصرہ ایک بار کیا تھا کہ جس "شیخ" کو اتنا نہیں پتہ کہ علامہ شہید کا تمام عمر اخوانی سوچ سے اختلاف اور نقد کا رشتہ رہا وہ اتنا جلد باز ہے تو اس کو مسند فتویٰ پر بیٹھنے کا کوئی حق نهین..

    انسان کو علم حاصل کرنا چاہیے کہ اس کا فرض ہے لیکن مفتی بننا اس پر فرض نہیں ڈاکٹر صاحب کو چاہیے کہ ہ ...دین کا علم جتنا ان کو ملا اس سے اپنی ذاتی زندگی بہتر کریں اور جلد بازی کے فتوے چھوڑ ہی دیں....

    اور اگر منہج سلف سے خارج کرنے کا مشن پورا کرنے ار ان کا اصرار ہی ہے تو اس کا آغاز شیخ ربیع المدخلی سے کریں اور جرات سے کہیں کہ وہ بھی منہج سلف سے فارغ ہیں کیونکہ انہوں نے بہ سوڈانی حکمرانوں کو طاغوتی حکمران کہا تھا.حالانکہ سوڈانی حکمران عقیدے میں ، عمل میں پاکستانی حکمرانوں سے ہزار گناہ بہتر ہیں.لگائیں نا فتویٰ...؟ حضرت جرأت چاھیے ہوتی ہے اپنی چارپائی کے نیچے صفائی کے لیے...

    شیخ مقبل پر فتویٰ جڑیں نا حضور کہ وہ بھی فرماتے ہیں "حکمرانوں پر منبر اور دروس میں تنقید کرنا منہج سلف میں سے ہے "....میں امید کرتا ہوں کہ ان صاحب کا اگلا درس ان شیوخ پر فتویٰ اور منہج سلف سے خروج پر ہو گا........
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  14. ریحان قریشی

    ریحان قریشی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2016
    پیغامات:
    7
    مدخلی ...تقلیدی سلفی...اخوانی ...قطبی...خارجی...اور سلفی (تحریر از : ابو بکر قدوسی حفظہ اللہ)


    اور اور اور بہت کچھ.....جی ہاں یہ نام ہیں جو آج کل ہم ایک دوسرے کے رکھ رہے ہیں....معمولی معمولی سے علمی اختلافات تھے....جی صدیوں سے چلتے آئے ہیں...اور چلتے رہیں گے...لیکن برا ہو شدت پسندی کا کہ جو مزاج کا حصہ تو تھی ہی رویوں اور زبان میں بھی در آئ ہے...میں بھی اسی کا حصہ ہوں...دلیل کی بات بہت دور چلی گئی...کون سنتا ہے...فتویٰ پہلے لگے گا.....زیادہ چانس تو خارجی کا ہے کہ آج کل اس کا فیشن "IN" ہے....اگر آپ میری طرح کے روشن خیال اور جمہوریت پسند ہیں تو آپ کے لیے "قطبی اور اخوانی " کا سکہ ٹکسال میں گھڑا رکھا ہے .....لیکن ٹھہریے جناب جاتے کہاں ہیں ...فتوے لگانا آسان ہے جواب بھی ملے گا...آپ کے لیے مدخلی ...اور تقلیدی سلفی کا میڈل موجود ہے جو جوابی طور پر آپ کے گلے میں لٹکایا جائے گا....

    ...اس پوسٹ کا پس منظر کیا ہے.؟ ....ہوا یوں کہ میں خود کچھ روز گزرے اس" جھگڑے " کا شکار ہو گیا....محترم ڈاکٹر مرتضی بن بخش نے شیخ محترم مبشر ربانی کو خارج از منہج قرار دیا (مختصرا)...میں نے بھی جذبات میں آکر اس پر لکھ دیا...بعد میں احساس ہوا تو اس میں سے تلخ جملے حذف کر دیے....اس روز معلوم ہوا کہ ان کی سوچ کے حاملین کو اگر مدخلی کہا جائے تو وہ بہت "مائنڈ" کرتے ہیں ...سو میں نے وہ لفظ بھی حذف کر دیا...احترام کا تقاضا تھا ...

    مگر میرا ان سے مودبانہ سوال ہے کہ حضور دوسروں کو آپ خارج از منھج کہہ گزریں...کسی کو خارجی ٹہرائیں کسی کو اخوانی اور قطبی کیہہ کے ٹھٹہ اڑائیں..اور دعوی کریں کہ صرف آپ سلفی ہیں....کیا آپ کو سات خون معاف ہیں...سب میرے جیسے تو نہیں ہوتے کہ اپنی تلخ نوائی کو خود ہی حذف کر دیں....آپ کو پھر مدخلی کے لفظ سےچڑ کیوں ہے؟....یہ تو وہی گیند ہے جو آپ نے پھینکی تھی واپس چلی آئی

    سوال یہ ہے کہ آج سےصرف تیس برس پہلے بالعموم...اور اس فیس بکی دانشوری سے پہلے بالخصوص.....سب ہی سلفی تھے.....تب یہ اوپر بیان کردہ " قراءت سبعہ" کہاں تھیں...

    اور ایک اور بات کہ...جب آپ نے شیخ احسان جیسے بزرگوں کو بھی معاف نہ کیا تو کس برتے پر امید رکھتے ہیں کہ ادھر سے ادھار رکھا جائے گا.....معذرت کے ساتھ آپ نے اس تفرقہ کا آغاز کیا...

    ...لیکن قصور تو ان کا ہے جنہوں نے اپنی مسند کے وقار کا خیال نہ کیا...اور بنا سوچے فتوے بازی شروع کر دی...اور سلسلہ یہ خود بھی روکنا چاہیں تو نہ روک سکیں گے....

    جی ہاں سلفیت آج کل اپنی شناخت کی تلاش میں ہے...اس پر پھر سہی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  15. ریحان قریشی

    ریحان قریشی رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏مارچ 2, 2016
    پیغامات:
    7
    میں نے وہ ویڈیو سنی ہے، البرھان والی ۔ موصوف ڈاکٹر صاحب نے یہ کہہ دیا کہ میرا اس کتاب سے کیا تعلق اور ساتھ یہ بھی کہہ دیا کہ اس میں جو جماعت الدعوہ پہ الزامات بالکل ٹھیک ہیں۔
    کمال معصومت نہیں!
    یہاں مجلس فورم پہ کئی تھریڈز ابھی بھی موجود ہیں۔ اس کتاب کو ترجمہ کر کے چڑھایا جاتا رہا اور اب معصومیت سے کہہ دیا کہ میرا اس کتاب سے کیا تعلق؟
    کل کو کہہ دیں گے کہ میرا طارق علی بروہی سے کیا تعلق؟
    ابوبکرسلفی (اصل نام عنائت ہے غالبا) کو تو میں جانتا ہی نہیں!
    مجھے تو اس ویڈیو میں کوئی ایسی بات نہیں لگی جس سے ڈاکٹر صاحب پہ کوئی الزام جاتا ہو۔ محض جان چھڑائی گئی ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  16. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    ان دونوں باتوں کا حوالہ عنایت فرما دیں تاکہ سند رہے.

    Sent from my H30-U10 using Tapatalk
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  17. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    شیخ عبداللہ ناصر رحمانی کا اس موضوع پر ایک مفید بیان، ان شاء اللہ!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  18. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    میں تو حیران ہوں کہ ابوبکر قدوسی صاحب نے کن "گڈ اولڈ ڈیز" کا ذکر کیا ہے جس میں ہمارے لوگ علمی اختلافات کے ساتھ چلتے رہتے تھے اور ایک دوسرے کو جماعت سے خارج نہیں کرتے تھے؟ جہاں تک میرا مطالعہ ہے ہم نے انگریز ہندوؤں اور سکھوں کو نکال کر ملک پاک کیا، اس کے بعد بنگالیوں کو نکالا، اس کے بعد دائیں بازو کی جماعتیں ہوں یا بائیں بازو کی ہر جماعت سے لوگوں نے ایک دوسرے کو نکالا نتیجتا ہر جماعت سے دس بیس جماعتیں اورہر شوری سے امیر پہ امیر نکلے۔ جب پورے ملک میں یہ وبا ہے تو اسی مزاج کی تربیت اہل حدیث کے "شاہین بچوں" کی بھی ہوئی۔ ہم نے کس دن نوجوانوں کی ایسی تربیت کرنے کا سوچا کہ وہ ایسے گمراہ ہاتھوں میں نہ پڑیں؟ یہ جو جذباتی لڑکے یہاں وہاں علما پر تنقید کرتے ہیں، اور مدرسے کی تعلیم ادھوری چھوڑ کر بھی مجتہد بن جاتے ہیں، یہ انہی جماعتوں کی تربیت ہے۔ہماری اتنی طویل و عریض جماعتوں اور جمعیتوں میں ایک دوسرے کو طعنے دینے والے تو بہت ہیں، کوئی ایسا بھی ہے جو ان لوگوں کو نرمی سے سمجھائے اور معاملہ سلجھائے۔
    رہی بات اہل حدیث سے اخراج کی، جنہوں نے کچھ وقت مطالعے میں صرف کیا ہے انہیں معلوم ہو گا کہ اپنے زمانے کے شاہ جذبات قسم کے لوگوں نے مولانا حکیم عبدالرحیم اشرف اور مولانا عبدالغفار حسن رحمہم اللہ کو بھی اہل حدیث سے خارج قرار دیا تھا۔ مولانا ثناء اللہ امرتسری اور مولانا حنیف ندوی کا قصہ کئی لوگوں کو معلوم ہو گا۔ جماعتی اختلافات کو سلجھانے کی کوشش کرنے والے مولانا داؤد غزنوی کا ایک قول بہت مشہور ہوا تھا کہ وہ ۔۔۔ کی پنسیری کر رہے ہیں۔ ہر دور میں ہماری جماعت میں مخلصانہ کوشش کی جاتی رہی ہے کہ اول تو چند بڑے خاندانوں کے باہر علماء پیدا نہ ہوں، پھر بھی جو سخت جان یہ منزل طے کر لے، اس کی اچھی طرح حوصلہ شکنی کی جاتی ہے، پھر بھی باز نہ آئے تو جبرا گوشہ نشینی کی جانب دھکیل دیا جاتا ہے، لیکن علم و عمل کی خوشبو کو روکنے پر بس نہیں چلتا تو ان کو دینی تشخص سے ہی محروم کر دینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ تاریخ خود فیصلہ کر دیتی ہے کون کس مقام کے لائق تھا۔
    قصہ مختصر نکالنے کا کام تو پہلے سے ہو رہا تھا، لیکن اس میں بڑے بڑے نام اور خاندان تھے اس لیے بات دب جاتی تھی، سلفی پبلیکیشنز اور سلفی ٹالک والوں نے ذرا سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر یہ کام کیا ہے اور بغیر کسی سیاسی گدی کے شروع کیا ہے اس لیے آپ لوگوں کی نظر میں آ گیا۔
     
    • متفق متفق x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
    • مفید مفید x 1
  19. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
  20. اہل الحدیث

    اہل الحدیث -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مارچ 24, 2009
    پیغامات:
    5,052
    مجھے شیخ ارشاد الحق اثری پر ڈاکٹر مرتضی کا کوئی موقف نظر نہیں آیا. براہ کرم واضح فرما دیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • ناپسندیدہ ناپسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں