کامیاب معلم ـ ابوالحسن ندوی

ابوعکاشہ نے 'ميرى درس گاہ' میں ‏مارچ 29, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    کامیاب معلم ـ ابوالحسن ندوی

    (حوالہ ، نامعلوم)

    معلمین کے انتخاب میں اس بات کو ضرور پیش نظررکھنا چاہیے کہ ان کا نہ صرف اخلاقی اثر ہو بلکہ ان کا ذہنی تفوق بھی قائم ہو ، وہ مسائل کو سمجھتے ہوں ، زندگی کے مسائل سے باخبر ہوں ، وہ زندگی کے کنارے نہ ہوں بلکہ بیچ مندھار میں ہوں ، وہ عہد گذشتہ کے انسان نہ ہوں ، بلکہ اسی عہد اور اسی دورکے انسان ہوں ، اگر ادب و شاعری اور فنون لطیفہ کا مسئلہ چھڑ جائے ، سیاسی مسئلہ موضوع بحث ہو،تو اس پر وہ آزادانہ رائے دے سکیں اور اپنی ناواقفیت کا نقش قائم کرسکیں ، اور ان کے دل ودماغ میں ایک چنگاری فروزاں ہو ،
    وہ طالب علم کو اپنا جیسا بلکہ اپنے سے اچھا بنانا چاہتے ہوں ،ان کی غذا ، ان کی دوا ، ان کی دل کی تسکین اور ان کی زندگی کے لیے جواز ہی یہ ہو کہ وہ اپنے عقیدہ کو اپنے عزیز طلبہ ، اپنے لخت جگر جو ملت کے لخت جگر ہیں ، ان میں منتقل کردیں ـ ان کو اگر روکا جائے اور ان کے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی جائیں اور ان کی زباں پر مہر لگادی جائے ،پھر بھی وہ بیتاب ہوں ،اس بت خانہ میں اذان دینے اور اس صنم کدہ میں حق کی آواز بلند کرنے کے لیے ـ
    اگر ہمارے اساتذہ ایسی بے چین روح اور ایسا بیتاب جذبہ اپنے اندر رکھتے ہیں ،اتنی غیر محدود صلاحیت کے مالک ہیں ،ان کا رشتہ تعلیم سے براہ راست ہے ـ تعلیم نے ان کے لیے کانوں میں اپنا راز کہا ہے ،اور خدا کی مدد سے ان کے ساتھ شامل ہے ،اور اپنے کو اس کا نمائندہ سجھتے ہیں ، تو وہ کامیاب معلم ہیں ـ ہزار آندھیاں چلیں ، الحاد کے طوفان اٹھیں ،کیسے کیسے زلزلے آئیں ،لیکن ان کا جلایا ہوا چراغ روش رہے ـ

    جیسے اقبال نے کہا ہے ::
    ہوا گو تیز وتند لیکن چراغ اپنا جلا رہا ہے
    وہ مرددرویش جس کو حق نے دیے ہیں انداز خسروانہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    یہ بھی اسی صورت ممکن ہے جب تعلیم کو کاروبار کی طرح نا برتا جائے۔ خلوص اور ایمان داری کے ساتھ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کا جذبہ ہو۔
    میں نے اس معاملے میں مسلمان ممالک کے اساتذہ سے زیادہ غیر مسلموں کو بہتر پایا ہے۔ بہت ایمانداری کے ساتھ پڑھاتے ہیں۔ نہ صرف پڑھاتے ہیں بلکہ اس بات کی بھی فکر کرتے ہیں کہ آپ معاشرے میں کیسے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اپنی ذاتی زندگی کے مسائل پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے۔ اس بات کا شعور دلانا کہ صرف کام ہی زندگی نہین ہے۔ جسمانی اور ذہنی نشونما کے لیے تفریح ،آرام یہ بھی ضروری ہیں ۔ غرض زندگی کے ہر موڑ کے لیے وہ آپ کی راہنمائی کے لیے تیار کھڑے ہوتے ہیں۔
    اتنے با صلاحیت اساتذہ کے پیچھے بھی مجھے یہاں کی گورنمنٹ کی حکمت عملی نظر آتی ہے۔ یہاں پر اگر آپ کو استاد بننا ہے بے شک پرائمری کا ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی ایک با قاعدہ تربیت لینی پڑتی ہے۔ اس کے بغیر آپ کو پڑھانے کی اجازت نہیں ۔
    ہمارے ہاں کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ اگر آپ کچھ نہیں کر رہے تو پڑھا دیں ۔یا گھر فارغ بیٹھے ہیں تو پھر پڑھا دیں۔ ہر کسی کی باقاعدہ تربیت نہیں ہوتی۔
    دوسری بات یہاں کا احتساب کا عمل ہے۔ عام طور پر ہر کورس کے بعد طلبہ سے سروے کرنے کے لیے دیا جاتا ہے ۔ جس میں وہ اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں کہ فلاں اساتذہ نے کیسے پڑھایا۔ فلاں کورس کیسا تھا ۔ وغیرہ وغیرہ ۔
    ہمارے پاس سرے سے ہی ایسا کوئی طریقہ نہیں پایا جاتا۔ احتساب بہت ضروری چیز ہے۔ اس کے بغیر انسان کے بہکنے کے کافی خطرات رہتے ہیں ۔ اسکول ،کالجز کی انتظامیہ اگر وقت کے حساب سے اپنی پالیسیز نہیں بنائی گی تو پھر اچھے اور با صلاحیت اساتذہ ملنا مشکل ہو جائے گا۔
    نوٹ: میں یہاں ایک معاشرے کا رویہ بتا رہی ہوں۔ ایسا نہیں ہے کہ ہمارے ہاں قابل استاد نہیں ہیں ۔ ہمارے پاس بھی ہیں الحمداللہ لیکن بہت کم ہیں ۔ اس چیز پر توجہ دینے کی بہت ضرورت ہے کہ قابل استاد کیسے مزید بڑھائے جائیں ۔ اسی طرح اگر یہاں پر بہت اچھے استاد سہی ۔ لیکن کالی بھیڑیں یہاں بھی وقت فوقتا نکلتی رہتی ہیں ۔ اور اچھی بات یہاں کی یہ ہے کہ جب ان کا پتہ چل جائے تو پھر سزا ضرور ملتی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • مفید مفید x 1
  3. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,865
    مفید ۔ جزاک اللہ خیرا، ایمانداری مسلمانوں کا ہی شعار تھا ۔ وقت کےساتھ ساتھ جہاں اورجگہ خرابیاں آئی ہیں ۔ وہاں درس و تدریس میں بھی آئی ہیں ۔ جو معلم اپنے پیشہ کوعزت نہیں دے سکتا اورنا ہی تکریم کرسکتا ہے ، مخلص نہیں ہے ـ اس کے علم سے معاشرہ میں کسی قسم کی تبدیلی آجائے ، ناممکن نہیں تومشکل ضرور ہے ـ اگرکہیں قابل معلمین نظر آتے ہیں تو وہ اللہ کی طرف سے ہے ـ کچھ نا کچھ خیر تو باقی رہناہے ـ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں