سجاوٹ کے لیے ٹشو پیپر سے پوم پوم - کاغذی پھول بنانا

انا نے 'فن کدہ' میں ‏مئی 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ

    خوشی کے موقعوں پر اکثر اوقات گھروں میں سجاوٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ پوم پوم بھی ایک طرح کے کاغذی پھول ہوتے ہیں جن سے کمرے کو سجایا جا سکتا ہے۔ ابھی ویسے بھی عید آنے والی ہے۔ (ویسے تو رمضان آنے والاہے لیکن چونکہ بازار وغیرہ کے کام پہلے ہی نپٹا لینے چاہیئں کہ رمضان کا قیمتی وقت ان چیزوں میں گزارنا مناسب نہیں )
    پوم پوم بنانا کافی آسان ہے۔ یہ ٹشو پیپر سے بھی بنتے ہیں اور اونی دھاگے سے بھی ۔ اس تھریڈ میں ٹشو پیپر سے بنانا بتاؤں گی۔

    اجزاء
    آٹھ عدد ٹشوپیپر
    دھاگہ
    قینچی

    بنانے کا طریقہ
    1) تمام ٹشو پیپر کو ایک ساتھ رکھیں کہ لگے وہ ایک ہی ٹشو پیپر ہے۔


    [​IMG]

    2) اب ان ٹشو پیپر کو تہہ لگانا شروع کریں ۔ تہہ اس طرح لگائیں کہ ان کی بہت اچھی کریز بن جائے۔ تقریبا ایک سے ڈیڈھ انچ کا فاصلہ رکھ کر تہہ لگائیں۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    اس طرح کی تہہ لگانے کو accordion style تہہ بھی کہا جاتا ہے۔

    3) جب مکمل تہہ لگ جائے تو ٹشو پیپر کے درمیان کی جگہ پر دھاگہ باندھ دیں ۔ دھاگہ نا بہت ہلکا باندھیں کہ ٹشو پیپر کھل جائیں نا ہی بہت کس کر باندھیں کہ وہ پھٹ جائیں ۔

    [​IMG]

    4) اب ٹشو پیپر کے دونوں کنارے گول شکل میں قینچی سے کاٹیں ۔

    [​IMG]

    5) اب آہستہ آہستہ ہر ٹشو پیپر کی تہہ کھولیں اور ان کو الگ الگ کرنا شروع کریں ۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

    [​IMG]
    [​IMG]


    http://www.instructables.com/id/Tissue-Paper-Pom-Poms/?ALLSTEPS
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    بہت خوب
     
  3. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    اچھی شیئرنگ ہے
     
  4. عمر اثری

    عمر اثری -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 21, 2015
    پیغامات:
    461
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں