جدہ: 9 چینی مزدوروں نے امام مسجد اور مسلمانوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا

عائشہ نے 'نو مسلم اور تائب شخصيات' میں ‏جون 22, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,494
    یہ چینی مزدور کمپنی کی جانب سے تنخواہ ادا نہ کیے جانے پر نوکری چھوڑ چکے تھے اور مسجد کے قریب گتے کے ڈبوں میں سو رہے تھے۔ امام مسجد اور مسلمان نمازیوں نے مسجد کے احاطے میں انہیں پناہ اور خوراک مہیا کی اور سفارت خانے کے ذریعے گھر واپسی میں بھی مدد کی۔ ۔ غیر مسلم ہونے کے سبب یہ انتہائی خوف زدہ تھےان کا خیال تھا کہ مسلم ان سے بہت برا سلوک کریں گے لیکن جب انہوں نے یہ مہربانی اور حسن سلوک دیکھا تو ان کے دل کی دنیا بدل گئی۔
    اس جمعے اپنی زندگی کی پہلی نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد یہ نو مسلم اپنے وطن واپس چلے جائیں گے لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے مسلمانوں کا حسن کردار، مہربانی اور محبت کی یاد ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔
    خبر کا حوالہ http://www.arabnews.com/node/942716/saudi-arabia
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • اعلی اعلی x 1
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,866
    ماہ رمضان مبارک میں اس سے اچھا تحفہ ان نومسلموں کے لیے نہیں ہوسکتا ۔ اللہ انہیں صراط مستقیم پر ثابت قدم رکھے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں