ایک پاکستانی ٹی وی صحافی کا ایک کسان سے انٹرویو!

ابوعکاشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ نثری تحریریں' میں ‏جولائی 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,955
    لطیفہ کہ سکتے ہیں ۔ لیکن کافی مفید ہے : )
    پاکستان کا مذہب بے زار، وطن دشمن میڈیا ۔ اور اس کے اینکر اور صحافی تو ہائی اسکول کے بچے لگتے ہیں ۔


    ایک ٹی وی صحافی ایک کسان کا انٹرویو لے رہا تھا ...
    صحافی: آپ بکرے کو کیا کھلاتے ہیں ... ؟؟
    کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
    صحافی: سفید کو ..
    کسان: گھاس ..
    صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
    کسان: اسے بھی گھاس ..
    صحافی: آپ ان بکروں کو باندھتے کہاں ہو ... ؟؟
    کسان: سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
    صحافی: سفید کو ..
    کسان: باہر کے کمرے میں ..
    صحافی: اور سیاہ کو ... ؟؟
    کسان: اسے بھی باہر کے کمرے میں ...
    صحافی: اور انہیں نہلاتے کس طرح ہو ... ؟؟
    کسان: کسے سیاہ یا سفید کو ... ؟؟
    صحافی: سیاہ کو ..
    کسان: جی پانی سے ..
    صحافی: اور سفید کو ... ؟؟
    کسان: جی اسے بھی پانی سے ..
    صحافی کا غصہ ساتویں آسمان پر، بولا: گھٹیا شخص ! جب دونوں کے ساتھ سب کچھ ایک جیسا کرتا ہے تو مجھے بار بار کیوں پوچھتا ہے .. سیاہ یا سفید ... ؟؟؟؟
    کسان: کیونکہ سیاہ بکرا میرا ہے ...
    صحافی: اور سفید بکرا ... ؟؟
    کسان: وہ بھی میرا ہے ...
    صحافی بے ہوش ...
    ہوش آنے پہ کسان بولا اب پتہ چلا گھٹیا شخص جب تم ایک ہی news کو سارا دن گھما پھرا کے دکھاتے ہو ہم بھی ایسے ہی دکھی ہوتے ہیں ۔

    اینکراحمدقریشی کی وال سے نقل کیا گیا ہے ۔​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • دلچسپ دلچسپ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں