شیخ نظام الحقانی طبرسی نظامی (مشہورمرحوم صوفی)

زبیراحمد نے 'فتنہ خوارج وتكفير' میں ‏جولائی 30, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    شیخ نظام الحقانی کے بارے میں شاید آپ لوگوں نے سنا ہومشہور صوفی ہے جو کہ قبرصی ہے ترکی میں بھی موصوف کا آستانہ ہے تقشبندی سلسلے سے خود کومنسلک کرتاتھا پھر نظامیہ فرقے کی طرف منتقل ہوگیا ہے موصوف کے متعلق چند ہوشرباحقائق قارئین کی دلچسپی کیلئے پیش خدمت ہے!
    David Livingstone لکھتا ہے کہ شیخ ناظم کاتعلق مغربی Intelligence ایجنسیوں کے ساتھ ہے یہ Gurdjieff جوکہ برٹش ایجنٹ تھا اور حقانی دونوں جان جی کے دوست تھے۔
    درج ذیل ہی کے حوالے میں موصوف کی وڈیو ہے
    جس کا ٹائٹل بھی ہے کہ ناظم حقانی اللہ کے سامنے جواب دہ نہیں ہے اور وڈیومیں موصوف ایسی بات کر بھی رہے ہیں۔
    حوالہ:
    (http://www.conspiracyschool.com/blog/deceptions-shaykh-nazim-al-haqqani)
    موصوف حقانی سلسلے سے منسلک تھے مگر بعد میں نظامیہ کہلوانے لگے اپنے آپ کو۔
    حوالہ:
    http://www.cifiaonline.com/nazimalhaqqani.htm
    اب جناب کا فتویٰ پڑھ لیں موصوف فرماتے ہیں کہ اگر عورت ہاتھ چوم لے تویہ اسلام میں حرام نہیں ہے
    حوالہ:
    https://www.abc.se/home/m9783/ir/ez/isl2/ivsn_e.html
    درج ذیل میں موصوف کا وڈیو لنک بھی ملاحظہ ہوجس میں ایک عورت موصوف کے ہاتھ چوم رہی ہے

    ان صاحب کا ایک مرید بھی ہے شیخ کابانی جو کہ اس کا داماد بھی ہے وہ بھی ایسی ہی حرکات کرتاہے عورتوں کوگلے لگانا اور چومنا اور غضب یہ کہ اسے شریعت کا حصہ کہتے ہیں اور اپنے آپ کوشیخ نظام اپنے مریدوں کے ذریعے سلطان الاولیاء کہلواتا تھا اس کے علاوہ کتابوں کابھی مصنف ہے اور وہاں پر بھی اسی قبیح کے فقرے مختلف موضوعات پر کہے جس میں خلیفہ ثانی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر بھی اپنے قبیح فقرے کہے ہیں۔اس کے ترکی سمیت پاکستان ،انڈیا،سری لنکا اور یورپ کے ممالک اور دیگر ممالک میں مرید اور مریدنیاں ہیں جوکہ پردے کابھی خیال نہیں رکھتیں ہیں۔نیز ہمارے ملک کے ایک عالم متنازعہ جنا ب طاہرالقادری بھی ان کے قدردانوں میں سے ایک ہیں۔
    ان کی اسی حرکتوں کودیکھ کران کے اپنوں نے بھی ان کے خلاف فتوے صادرکیئے ہیں جیسے کہ داغستان کے مشہور صوفی مفتی احمد بن سلیمان درویش ،انڈیا کے قادری مسلک کے سادات شیخ جناب میر اسد اللہ قادری،ایک اور متنازعہ اسماعیل آغاصوفی کوبیلی احمت ہوکواونلواور علامہ تراب رضوی وغیرہ نے اسے خبطی ، امریکی وصیہونی ایجنٹ وغیرہ کے القابات سے نوازہ ہے مگر حیرت کی بات ہے یہ شخص مرگیاتوان کابھی مزار بنادیاگیاہے جہاں ان کے مریدین ان سے حاجات طلب کرتے ہیں اور ناجانے کتنی غیراسلامی حرکات کے مرتکب ہوتے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    دوستوں کی قیمتی رائے کا انتظار رہے گا
    پوسٹ لکھتے وقت اگر کوئی صحیح بات لکھی ہے تووہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر کوئی غلط بات لکھ دی ہے تووہ میری طرف سے ہے۔
    اگر کوئی غلط بات لکھی ہے تو اللہ سےاس کیلئے معافی کادرخواست گار ہوں۔
     

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں