میانِ ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے

ابوعکاشہ نے 'طنزیہ و مزاحیہ کلام' میں ‏اگست 15, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    جیوے پاکستان

    میانِ ہند و پاکستان اک سرحد کا جھگڑا ہے
    وگرنہ اس عمارت کے منارے ایک جیسے ہیں

    کراچی کا کچن ہو یا وہ "دکن" کی رسوئی ہو
    نمک کا فرق ہے بینگن بگھارے ایک جیسے ہیں

    پریشاں حال ہے پبلک مگر دونوں ممالک کے
    مراثی ، کرکٹر ، فلمی ستارے ایک جیسے ہیں

    کنوارے لوگ تو ہر ملک میں آزاد پھرتے ہیں
    مگر شادی شدا قسمت کے مارے ایک جیسے ہیں

    برائے عقد خوانی قاضیوں میں فرق ہے لیکن
    کراچی اور دلی کے چھوہارے ایک جیسے ہیں

    کنوارا آدمی ہو یا کوئی آزاد لیڈر ہو
    جو بے پیندے کے لوٹے ہیں وہ سارے ایک جیسے ہیں

    نکمے رہنما اور عقل سے پیدل سیاستداں
    ہمارے ایک جیسے ہیں تمہارے ایک جیسے ہیں

    یہاں کا خالدؔعرفاں وہاں کے راحتؔ اندوری
    نرے شاعر ہیں دونوں کے ستارے ایک جیسے ہیں
     
    • دلچسپ دلچسپ x 2
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    بہت فرق ہے بہت زیادہ یہاں نریندر مودی جیسا کوئی سفاک انسان کبھی پیدا نہیں ہو سکتا ہو جائے تو لیڈر نہیں بن سکتا اور لیڈر بن جائے تو اس کو اتنی چھوٹ نہیں ہوتی کہ وہ وزیراعظم بن کر اقلیتوں کے لیے سفاکی کے ریکارڈ قائم کرے۔ پاکستان سو گنا بہتر ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. طالب علم

    طالب علم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏نومبر 24, 2007
    پیغامات:
    960
    ایک فرق ہے کہ ہمارے وہ بھائی ہندووں کی غلامی پر ایسے راضی ہو گئے کہ ان کی صیح، غلط کا فیصلہ کرنے کی حس ہی ماری گئی، سچ کہا تھا اقبال نے کہ "غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر"
     
  4. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ایسی بات نہیں، غلط اور صحیح کا فیصلہ کرنے والے سنجیدہ قسم کے لوگ ہر جگہ ہمیشہ موجود رہتے ہیں . اب انڈیا کے مسلمان صحیح کو صحیح کہ کر پورا ہندوستان کشمیر تو نہیں بنا سکتے
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں