ایچ ای سی نے کئی یونیورسٹیوں کے پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام بند کروادئیے

عائشہ نے 'خبریں' میں ‏ستمبر 23, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    کچھ عرصے سے اعلی تعلیم کے نام پر جاری لوٹ مار کا بازار کچھ مندا ہو گیا ہے۔ اسی لیے ایچ ای سی نے بھی خواب غفلت سے انگڑائی لے لی ہے اور ذرا زیادہ شرم ناک قسم کے پروگرام بند کروادئیے ہیں۔ کل 31 پی ایچ ڈی اور 26 ایم فل پروگرام بند کروائے گئے ہیں۔ وجہ یہ کہ قواعد کی پابندی نہیں کی گئی۔ یہ مت پوچھیے کہ کیا باقی سب جگہ قواعد کی پابندی ہو رہی ہے؟
    The Higher Education Commission (HEC) has shut down 31 PhD and 26 MPhil programmes in a number of universities across the country for failing to meet the minimum quality criteria required by the higher education watchdog.HEC shuts down 31 PhD, 26 MPhil programmes
    http://tribune.com.pk/story/1186155/strict-action-hec-shuts-31-phd-26-mphil-programmes/
    یاد رہے کہ ایچ ای سی کی زیرنگرانی کچھ کم شرم ناک پروگرام ابھی بھی جاری ہیں۔ جامعاتی لٹیروں سے ہوشیار رہنا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
  2. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    پاکستان میں اکثر جگہ اعلیٰ تعلیم کے نام پر مذاق ہی ہورہا ہے۔ کوئی تحقیقی ذوق لے کر جائے تو اس کی تعلیمی اداروں میں جگہ نہیں۔ ٹیلنٹ کو پرکھنے کے پیمانے موجود ہی نہیں۔ صرف رٹو توتوں کی جگہ ہے۔
    محنت ، اخلاص، لگن جیسی اقدار عنقا ہوں اور ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچ کر ، دوسروں کو دھوکہ دے کر خود کو آگے آگے رکھنا بہت بڑا ٹیلنٹ ہوجائے تو پھر نتائج ایسے ہی آئیں گے۔
    جیسے اساتذہ رکھے جائیں گے طلبہ اس سے دو درجہ کم ہی ہوں گے۔ بہتری کی توقع رکھنا عبث ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
    • متفق متفق x 2
  3. عطاءالرحمن منگلوری

    عطاءالرحمن منگلوری -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 9, 2012
    پیغامات:
    1,485
    بہت اچھا ہوا۔۔یہ کام بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔۔نہ جانے اب تک کتنے مقالہ چور پی ایچ ڈی کی ڈگری لے چکے ۔۔۔بد نام ہوئے تو کیا نام نہ ہوگا۔۔۔ایک ایک کرکے ان جعلی پی ایچ ڈی ڈاکٹروں کو منظر عام پر لانا چاہیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    اساتذہ کی باری بعد میں آتی ہے۔ ہیڈز اور چانسلرز کی اپنی ڈگری فیک نکل آئی ہے۔ اور ایچ ای سی نے زیادہ سے زیادہ یہ تیر مارا کہ پروگرام بند کروا دیے۔ جن لوگوں نے یہ ناکام پروگرام شروع کروائے فنڈ کھائے، طلبہ و طالبات سے فیس لی اس کا احتساب کب ہو گا؟ یہ کارروائی بھی دھوکا ہے۔
     
  5. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    ایچ ای سی بیچارہ تو اپنی سی کوششیں کرتا رہتا ہے۔ لیکن اوپر سے نیچے سارا نظام خراب ہے۔
     
  6. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    کیا ان جامعات کی لسٹ یا تفصیل مل سکتی ہے کہ کن جامعات کے یہ پروگرامز بند کئے گئے ہیں..؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  7. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,485
    خبر کے آخر میں چند یونیورسٹیوں کے نام ذکر ہیں لیکن کون سی فیکلٹیز کے کون سے پروگرام بند ہوئے ہیں کوئی خبر نہیں۔ ہماری قوم کی صحافت بھی ایسی ہی مبہم ہے اسی لیے یونیورسٹیز بھی ایسی ہیں۔ خود ایچ ای سی کی بے کار ویب سائٹ پر ایسا کوئی تفصیلی پریس ریلیز نہیں ہے۔ شاید اگلے سال تفصیل جاری ہو۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    میں نے ابھی کوشش کی تھی لسٹ ڈھونڈنے کی لیکن کسی اخبار نے نام نہیں بتائے۔ اس ا دھی ادھوری خبر سے اخبار والے پتہ نہیں عوام کو کیا بتانا چاہ رہے ہیں ۔
     
    • متفق متفق x 1
  9. نصر اللہ

    نصر اللہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏دسمبر 19, 2011
    پیغامات:
    1,845
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ :
    امید ہے خیریت سے ہوں گیں ، لسٹ کے حوالے سے کوئی خیر خبر مجھے تلاش کے باوجود بھی نہیں ملی میں جامعہ کا نام دیکھنا چاہتا ہوں کہ کہیں وہ بھی اس کی نظر تو نہیں ہو گئی۔۔!
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں