میڈیا پر عورت کا شور مچانے والے

Hafiz Muhammad Ans نے 'ذرائع ابلاغ' میں ‏اکتوبر، 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Hafiz Muhammad Ans

    Hafiz Muhammad Ans رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 14, 2016
    پیغامات:
    9
    طوائف کی عزت "لٹ" گئی....
    ..
    شادی کو ابھی کچھ ماہ ہی گزرے تھے کہ بہو نے میکے جانے کی آرزو کی - گاؤں کے امیر کبیر خاندان کی بہو کو ایک نوکرانی کے ساتھ بھیج دیا گیا ...اس کا میکہ دور ہی کتنا تھا یہی تو میل بھر کی مسافت پر واقع ، ساتھ والا گاؤں ....
    میکے جانے کی خوشی میں سفر نسبتا تیزی سے کٹ رہا تھا .. بیچ میں فرلانگ بھر راستہ سنسان تھا ...دلہن کا دل ڈرا تو ضرور لیکن اپنوں سے ملاقات کا شوق ہر ڈر کو پیچھے چھوڑ رہا تھا ... لیکن آج دن اچھا نہ تھا -
    جھاڑیوں کے درمیان سے گزرتے ہی ڈاکو آن پہنچے ... انہوں نے خوبرو دلہن کا تمام زیوراتروا لیا ... اس " چھوا چھوائی " میں سینئر ڈاکو کی نیت خراب ہو گئی اور اس نے چوہدرائین کا ہاتھ کھینچا اور جھاڑیوں کے پیچھے لے گیا .... یہ دیکھ کر چھوٹے ڈاکو کے من میں بھی شیطان گھس آیا ...اس نے حصہ بقدر جثہ کے مصداق نوکرانی کا ہاتھ پکڑا اور لے چلا
    ڈاکو نکل گئے ، مالکن خجل سی نکل پڑی - گہری خاموشی میں اس کی آواز ڈوبتی نیّا سی تھی...
    "چلو عزت بچ گئی ...مال کا کیا ہے ...پھر آ جائے گا " .....
    "مالکن جی اپنی تو ایک عزت تھی سو چلی گئی .... آپ کی بہت ہوں گی ، سو کچھ بچ بھی رہی ہوں گی " نوکرانی کھرا سچ بولی
    کل میڈیا کے منہ پر تھپڑ پڑا تو مجھے یہ قصہ یاد آ گیا .... صاحب ! اگر ایک عزت تھی تو وہ چلی گئی ، وہ الگ بات ہے کہ احساس باقی نہ ہو ، اور اگر ایسا ہی ہے تو پھر خوش رہیے آپ کی "عزت" ابھی بچی ہوئی ہے
    اور ہاں ذرا نوشتہ دیوار بھی دیکھیے کس طرح سب لوگ خوش ہو رہے ہیں - لگے ہاتھوں اس کی بھی ریٹنگ نکالیے کہ افسوس کنندگان کتنے ہیں اور تھپڑ مارنے والے سپاہی کے حامی کتنے؟ -
    یہ سپاہی تو آپ کے چائے والے کو بھی چایے کے طوفان میں بہا کر لے گیا
    ...... ابھی تو خاتون تھی ...کہ جس کا کچھ لحاظ ہو گا...اگر آپ کے نامی گرامی اور " معزز" اینکر ہوتے تو یقین جانئے قوم یوں خوشی سے سڑکوں پر نکل آتی جیسے انڈیا سے میچ جیت لیا ہو
    کہاں گئی آپ کی ریٹنگ ؟
    آپ کو اندازہ ہوا کہ لوگ آپ سے کیسی نفرت کرے ہیں ؟
    سوال یہ ہے ریاست کے چوتھے ستونوں کہ ایسا کیوں ہے ؟
    آپ ایسے ناپسندیدہ کیوں ہو گیے؟
    جواب یہ ہے کہ جناب آپ نے اس معاشرہ کو برباد کیا ، اس کی اخلاقی اقدار کو تباہ کیا ، آپ مجرم ہیں اس قوم کے ..... سو اسی لیے قوم آپ سے نفرت کرتی ہے
    .... اور یہ خوشی اصل میں اس نفرت کا استعارہ ہے[​IMG]
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں