رسول اللہ ﷺ سے حقیقی محبت کا بیان

Hafiz Muhammad Ans نے 'سیرتُ النبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم' میں ‏اکتوبر، 24, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. Hafiz Muhammad Ans

    Hafiz Muhammad Ans رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏اکتوبر، 14, 2016
    پیغامات:
    9
    رسول اللہ ﷺ سے حقیقی محبت کا بیان۔
    ----------------------
    (78)۔انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ،کہتے ہیں،نبی ﷺ کے ہاں بحرین سے مہمان ٹھہرے،آپ نے اپنے وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا، وہ آپ کے وضو کے پانی کی طرف لپکے،اس میں سے انہوں نے جو پایا، پی لیا، اور جو اس میں سے زمین پر گرا انہوں نے اسے اپنے چہروں،سروں اور سینوں پر مل لیا۔ نبیﷺ نے ان سے کہا: کس چیز نے تم کو اس پر اُکسایا؟انہوں نے کہا آپ کی محبت نے۔ شاید کہ اللہ تعالیٰ ہم سے محبت کریں۔اے اللہ کے رسول ﷺ! رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اگر تم پسند کرتے ہو کہ اللہ اور اس رسول ﷺ تم سے محبت کرے تو تین باتوں پر ہمیشگی کرو) سچی بات کہنا۔(2)امانت کی ادائیگی۔(3)اور اچھا پڑوس، کیوں کہ پڑوسی کو تکلیف دینا نیکیوں کو اس طرح مٹا دیتا ہے جس طرح سورج برف کو مٹا دیتا ہے۔
    (تخرج: الصحیحۃ،2998۔الخلعی فی الفوائد،18/۔73/۔1)۔شاطبی فی الاعتصام(2/۔139)،طبرانی فی الاوسط(6513)،بیہقی فی شعب( 1534)
    فوائد:۔محبت صرف ظاہری عقیدت کا نام نہیں مگر سچی محبت میں اپنے محبوب جیسا کردار بنانا لازمی ہے۔"ان المحب لمن یحب مطیع"۔محبت کرنے والا اپنے محبوب کا فرمانبردار ہوتا ہے، ہمارے ہاں بھی عاشقانِ رسول اور محبان مصطفیٰ صرف جذبات، نعرہ بازی اور جشن منانے کو ہی کافی سمجھتے ہیں، جبکہ نجات اور آپ کی شفاعت پانے کے لیے آپ کی ہر سنت پر عمل ضروری ہے،اس حدیث میں بھی رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ محبت رسول اور محبت الہٰی حاصل کرنے کے لیے وضو کے قطرات کو اپنے جسم پر مل لینا اور ان سے تبرک حاصل کر لینا ہی کافی نہیں، اگر تم واقعتاً اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا محبوب بننا چاہتے ہو تو ہمیشہ سچ بولو، امانت ادا کرو اور اپنے پڑوسی سے حسن سلوک سے پیش آؤ۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں خوشگوار زندگی کےتینوں اصولوں پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور اپنے حبیب ﷺ کی سچی محبت نصیب فرمائے۔(آمین)​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں