حقیقی اولیاء اللہ کون ؟

اعجاز علی شاہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏اکتوبر، 31, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کون کہتا ہے ہم اولیاء اللہ سے محبت نہیں کرتے ؟
    ----------------------------------
    جب بھی توحید کی دعوت کوئی دیتا ہے اور شرک سے روکتا ہے نیز خود ساختہ مشکل کشاوں اور پیری وفقیری کے چکر میں لوگوں کا ایمان، عزتیں اور دولت لوٹنے والوں کے خلاف لکھتا ہے تو پھر آپ کو فوراً ولیوں کا گستاخ کہا جاتا ہے ۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ اصل ولی کون ہیں اور الحمد للہ ہمارا موقف ان کے بارے میں نہایت ہی واضح اور معتدل ہے ! ہم نصاری کی طرح ولیوں کی شان میں غلو نہیں کرتے اور ان کو اللہ کی صفات دے کر اللہ کے ساتھ شریک نہیں کرتے اور نہ ہی یہودیوں کی طرح ان کی شان میں گستاخی کرتے ہیں۔
    رہی بات موجودہ دور کے ولیوں کی تو پھر ان کے ناموں سے ہی واضح ہے کہ وہ اللہ کے ولی نہیں بلکہ لوگوں نے پیسے لوٹنے کیلئے ان کے نام مزار بنائے ہیں، بلکہ کچھ ہمارے ہاں معروف زندہ پیروں کے کرتوت بھی سب کو پتہ ہیں وہ چرس، بھنگ، ناچ گانے، بے نمازی ، روزہ خور اور عورتوں کی عزتیں لوٹنے والے ہیں ،اور آئے دن میڈیا کی خبروں کی زینت بنتے ہیں ، بس پکڑنے سے پہلے اصلی ہوتے ہیں لیکن جب پکڑے جاتے ہیں تو جعلی قرار دئیے جاتے ہیں جبکہ یہ سب کے سب جعلی ہیں۔
    ----------------------------------
    کیا ایسے ہوتے ہیں اللہ کے ولی ؟
    آئیے ہم قرآن وسنت سے کچھ مختصر دلائل دے کر بتاتے ہیں کہ حقیقی اولیاء کون ہیں ؟
    جب کوئی ان کو خودساختہ پیروں اور ننگے ولیوں سے روکتا ہے تو پھر یہ لوگ یہ آیت بطور دلیل پیش کرتے ہیں جبکہ یہ آیت بذات خود ان کے خلاف ہے اگر ہم غور سے پڑھیں:

    {أَلا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلا هُمْ يَحْزَنُونَ. الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ . لَهُمْ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَا تَبْدِيلَ لِكَلِمَاتِ اللَّهِ ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ } يونس/62-64.
    یاد رکھو کے اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں.یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور (برائیوں سے) پرہیز رکھتے ہیں۔ان کے لئے دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوشخبری ہے اللہ تعالیٰ کی باتوں میں کچھ فرق ہوا نہیں کرتا۔ یہ بڑی کامیابی ہے۔
    لیجئے وہ تو پرہیز گار ہوتے ہیں وہ تو تقوی والے ہوتے ہیں ، وہ چرس ، بھنگ، ناچ اور گانے ، صفائی کا خیال نہ رکھنے والے اور قبروں کو کاروبار بنانے والے نہیں ہوتے ، اور جو شخص اللہ کے ساتھ شرک کرے وہ کبھی متقی نہیں ہوسکتا !
    ----------------------------------
    شیخ صالح العثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں:

    " من كان مؤمناً تقيّاً كان لله وليّاً ، ومَن لم يكن كذلك فليس بولي لله ، وإن كان معه بعض الإيمان والتقوى كان فيه شيءٌ من الولاية " انتهى . "فتاوى مهمة" (ص/83)
    جو مومن متقی ہو وہ اللہ کے نزدیک ولی ہے ، اور جو ایسا نہ ہو تو وہ اللہ کا ولی نہیں ، اور اگر اس میں ایمان و تقوی کی بعض خوبیاں ہوں تو اس میں ولی ہونے کی بعض چیزیں ہیں۔
    ----------------------------------
    اس کے علاوہ حدیث قدسی میں ولی کے بارے میں اللہ تعالی کا فرمان غور سے پڑھیں:

    عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ tقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ e : " إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ : مَنْ عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُهُ عَلَيْهِ ، وَلَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ ، فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ ، وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ ، وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا ، وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا ، وَإِنْ سَأَلَنِي لَأُعْطِيَنَّهُ ، وَلَئِنْ اسْتَعَاذَنِي لَأُعِيذَنَّهُ ، وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ ، تَرَدُّدِي عَنْ نَفْسِ الْمُؤْمِنِ يَكْرَهُ الْمَوْتَ ، وَأَنَا أَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ " . (البخاري ( 6502 .
    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیاکہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے ( یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ )اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں ۔ پھر جب میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں تو میں اس کا کان بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا ہے ، اس کی آنکھ بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے ، اس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے ، اس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اور اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اسے دیتا ہوں اگر وہ کسی دشمن یا شیطان سے میری پناہ مانگتا ہے تو میں اسے محفوظ رکھتا ہوں اور میں جو کام کرنا چاہتا ہوں اس میں مجھے اتنا تردد نہیں ہوتا جتنا کہ مجھے اپنے مومن بندے کی جان نکالنے میں ہوتا ہے ۔ وہ تو موت کو بوجہ تکلیف جسمانی کے پسند نہیں کرتا اور مجھ کو بھی اسے تکلیف دینا برا لگتا ہے ۔
    اس حدیث سے بھی ثابت ہوگیا کہ اللہ کا سچا ولی فرض و نوافل کا اہتمام کرتا ہے ناکہ گندگی اور بغیر صفائی کے ننگا ہو کر ادھر ادھر پھرتا ہے اور نماز وغیرہ کا اہتمام نہیں کرتا ۔
    ----------------------------------
    سچاولی رسول اللہ ﷺ کی اتباع کرتا ہے !
    جو شخص بھی رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے دین سے ہٹ کر ولی ہونے کا دعوی کرے وہ دراصل شیطان کا ولی ہے اللہ کا ولی نہیں !

    {قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ} آل عمران/31
    کہہ دیجئے! اگر تم اللہ سے محبت رکھتے ہو تو میری تابعداری کرو خود اللہ تعالیٰ تم سے محبت کرے گا اور تمہارے گناہ معاف فرما دے گا اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا مہربان ہے۔
    ✿┈┈┈┈┈••┈┈┈┈┈✿
    اللہ تعالی ہم سب کو توحید وسنت پر چلنے والا بنائے اور قیامت والے دن ہمارا حشر انبیاء علیھم السلام، شہداء اور صالحین کے ساتھ کرے اور ہمیں شرک و بدعت کی گمراہیوں سے بچائے۔ آمین یا رب
    ihsaan.png
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا۔ چند سال پیشتر ہماری ویب پر ایک بھائ نے قران کریم کی آیات کی رو سے اولیاء اللہ کی نشانیاں بتائیں تھیں۔ اس کا اقتباس یہاں پیش کرتا ہوں
    ا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  3. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    بہترین
    میں نے چند دلیلیں پیش کی ہیں تاکہ مضمون مختصر ہو
    تفصیل کیلئے آپ کا اقتباس زبردست ہے۔
    جو شخص بھی توحید وسنت کو اپنا کر تقوی اختیار کرلے اس نے بہت ساری خوبیوں کو اپنے اندر سمیٹ لیا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں