کھجور کی گٹھلی اور بم کی تار !

اعجاز علی شاہ نے 'اسلامی متفرقات' میں ‏نومبر 15, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. اعجاز علی شاہ

    اعجاز علی شاہ -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 10, 2007
    پیغامات:
    10,322
    کھجور کی گٹھلی اور بم کی تار !
    جن ہستیوں کو اللہ کے علاوہ پکارا جاتا ہے ان کے بارے میں اللہ کا فرمان عالی شان سنو!
    { وَالَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِهِ مَا يَمْلِكُونَ مِن قِطْمِير}[فاطر:13]
    اور جن لوگوں کو تم اس کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی تو (کسی چیز کے) مالک نہیں۔
    ایک بم کے اندر باریک تار پر اگر کنٹرول حاصل کیا جائے تو پھر بم ڈسپوز ہوسکتا ہے لیکن مزاروں پر دھماکے ہوتے ہیں اور لوگوں کا خون بہتا ہے کیا یہ ایک تار کے اندر طاقت ختم نہیں کرسکتے ؟
    پھر کہتے ہیں کہ نعوذباللہ کعبہ کے اندر کرین کیوں اللہ نہ روک سکا ؟
    جواب: کیا اللہ تعالی کا مخلوق کے ساتھ موازنہ کرکے اس کی صفات میں کسی انسان کو شریک کرنا شرک نہیں تو پھر اور کیا ہے ؟
    اللہ جو چاہے کرتا ہے اس کو کوئی پوچھنے والا نہیں اس کا ہر فیصلہ حکمت پر مبنی ہوتا ہے کیا اللہ کی صفات مخلوق میں بھی ہیں ؟ نعوذباللہ
    واقعی میں ان لوگوں نے اللہ تعالی کی قدر نہیں کی:
    {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ وَالأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّماوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ سُبْحَانَهُ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُون}[الزمر:67]
    اور انہوں نے خدا کی قدر شناسی جیسی کرنی چاہیئے تھی نہیں کی۔ اور قیامت کے دن تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے داہنے ہاتھ میں لپٹے ہوں گے۔ (اور) وہ ان لوگوں کے شرک سے پاک اور عالی شان ہے۔
    اللہ تعالی ہمیں شرک کی غلاظت سے بچائے !
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں