پرائی جنگ

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏دسمبر 6, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,484
    پرائی جنگ

    پروردہء مغرب کی ہے منطق ہی نرالی
    اپنوں کی لڑائی کو یہ کہتا ہے پرائی

    حنظل کو کہے آم تو کدو کو کریلا
    انصاف کو یہ ظلم تو نیکی کو برائی

    باغی کی بغاوت کو سمجھتا ہے حکومت
    ریزر سے سمجھ لیتا ہے بندر کو بھی نائی

    کوشش بھی نہیں صلح کی، افہام نہ تفہیم
    اسلام کی ہر چند یہ دیتا ہے دہائی

    ہٹ دھر ہو جب ایک فریقین میں کوئی
    منصف پہ بھی ملزوم ہے اس وقت لڑائی

    شاعر: محترم خلیل الرحمن چشتی​
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں