خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو

عائشہ نے 'کلامِ سُخن وَر' میں ‏دسمبر 8, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو
    عیش وعشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
    آنکھ کھولو اٹھو یاد رب کو کرو
    عمر یوں ہی گنوانے سے کیا فائدہ

    کیوں اپنے رب کو جوانی میں بھولا ہے تو
    اور طاقت کے بوتے پہ پھولا ہے تو
    جب جوانی ڈھلے گی تو پچھتائے گا
    ایسے رونے رلانے سے کیا فائدہ
    خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنو

    تھا حکومت کا فرعون کو بھی نشہ
    ظلم پر ظلم خلقت پہ کرتا رہا
    جب سمندر میں ڈوبا تو کہنے لگا
    اس حکومت کے پانے سے کیا فائدہ

    کتنا معروف قصہ ہے شداد کا
    روح جب اس کے تن سے نکالی گئی
    مرتا مرتا بھی وہ لوگوں سے کہتا گیا
    ایسی جنت بنانے سے کیا فائدہ

    قابلِ ذکر قِصہ ہے نمرود کا
    وہ بھی انکار کرتا تھا معبود کا
    اس کے بھیجے کو مچھر نے کھا کر کہا
    یوں بڑائی دکھانے سے کیا فائدہ

    اپنی شہرت پہ محسنؔ نہ تو یوں مچل
    ایک دن آ دبوچے گی تجھ کو اجل
    روح کو صاف کر نیک اعمال کر
    نیک اعمال کر روح کو صاف کر
    جسمِ ظاہر بنانے سے کیا فائدہ​
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں