حلب کے مسلمانوں کی نصرت کے لئے دعا

ابوعکاشہ نے 'خبریں' میں ‏دسمبر 14, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

Tags:
  1. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    حلب کے مسلمانوں کی نصرت کے لئے دعا

    غرناطہ ،بغدادکے سقوط کے بعد اب حلب ،

    الإسلام يعلو ولا يعلى (اسلام مغلوب نہیں غالب ہو گا )
    http://www.urdumajlis.net/threads/اسلام-مغلوب-نہیں-غالب-ہو-گا-از-شیخ-زبیرعلی-زئی.21833/

    مشرقی حلب میں شامی باطنی نصیری علوی فوج گھروں میں داخل ہو کر سنی مسلمانوں کا قتل عام کررہی ہے ۔ اب تک تین سو کے قریب مسلمان مرد ،عورتوں ،بچوں کو شہیدکردیا گیا ہے ۔ یہ سلسلہ جاری ہے ۔
    مفتی سعودی عرب عبدالعزیز آل شیخ کی طرف سے ملک کی تمام مساجد میں کل سے فجر کی نماز کے بعد دعاء قنوت کی اپیل کی گئی ہے ۔ اللہ سے دعاہے کہ شام اور حلب کے مسلمانوں کو ظالم لعین بشار الاسد،اس کے معاونین سے نجات دلائے ۔ مسلمانوں میں اتحاد پیدا کرے ۔ جو کام ایک عام مسلمان کرسکتا ہے وہ دعا ہے ۔شام کے مسلمانوںکو دعاؤں کی سخت ضرورت ہے ۔
    آمین یارب العالمین ۔۔
    اللهم يامنزل الكتاب ومجري السحاب اهزم طاغية الشام ومن أعانه وشايعه وأهلكهم بجنود من عندك وكن عوناً لإخواننا في حلب آمين يارب
    اللهم عليك ببشار الاسد وجنوده ،اللهم عليك بهم من حيث لايحتسبون .اللهم عليك بهم وبمن اعانهم على ظلمهم ياقوي ياعزيز
    اللهم لاترفع لهم رايه واجعلهم لمن خلفهم عبرة وايه ،وفرق بين كلمتهم وفرق وبينه وبين جنوده
    اللهم انصرهم على من ظلمهم ، وانصرهم على من عداهم .
    اللهم ارحم شهدائهم وموتاهم الذّين شهدوا لك بالوحدانية.


    Halb.jpg


     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
    آمین
     
  3. ابو ابراهيم

    ابو ابراهيم -: رکن مکتبہ اسلامیہ :-

    شمولیت:
    ‏مئی 11, 2009
    پیغامات:
    3,871
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  4. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    آمین یارب العالمین

    ا
     
  5. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,394
    آمین یارب العالمین
     
  6. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    ’یہ حلب سے آخری پیغام ہو سکتا ہے'


    شام کے شہر حلب کے بیشتر حصے پر صدر بشار الاسد کی فوج نے دوبارہ کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
    حلب کے مشرقی حصے میں باغیوں کے قبضے والے چھوٹے سے علاقے میں پھنسے ہوئے لوگوں نے گذشتہ روز جذباتی انداز کے آخری پیغامات بھیجے اور شامی فوج کی گولہ باری بمباری کے درمیان ان لوگوں نے بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی۔
    گذشتہ رات ایک رضاکار لینا شامی نے ٹویٹ کیا: 'پوری دنیا کے لوگوں، سوئیں نہیں۔ آپ کچھ کر سکتے ہیں، مظاہرے کریں۔ اور اس قتل عام کو رکوائيں۔'
    اپنے ویڈیو پیغام میں لینا شامی نے کہا: 'ہر کوئی جو مجھے سن سکتا ہو! محصور افراد کا حلب میں قتل عام ہو رہا ہے۔ یہ میرا آخری ویڈیو ہو سکتا ہے۔ آمر اسد کے خلاف بغاوت کرنے والے 50 ہزار سے زیادہ لوگوں کے قتل عام کا خطرہ ہے۔ لوگ بمباری میں مارے جا رہے ہیں۔ ہم جس علاقے میں پھنسے ہوئے ہے یہ دو مربع میل سے بھی چھوٹا ہے۔ یہاں گرنے والا ہر بم قتل عام ہے۔ حلب کو بچاؤ انسانیت کو بچاؤ۔'
    حلب سے آنے والے باقی پیغامات میں لوگوں کی امید ختم ہوتی نظر آتی ہے۔ ایک ویڈیو میں ایک شخص کہہ رہا ہے: 'ہم بات چیت سے تھک گئے ہیں، تقریروں سے تھک گئے ہیں۔ کوئی ہماری نہیں سن رہا ہے۔ کوئی جواب نہیں دے رہا ہے۔ وہ دیکھو بیرل بم گر رہا ہے۔'
    یہ ویڈیو بم گرنے کی آواز کے ساتھ ختم ہوتا ہے۔
    منگل کی صبح زندہ بیدار ہونے والے منثر اتاکی لکھتے ہیں: 'میں اب اپنے خاص دوستوں کے ساتھ قتل عام کا سامنا کرنے کے لیے اب بھی یہاں اور اس پر باقی دنیا بالکل خاموش ہے۔ کاش ہم اپنی موت کا براہ راست منظر آپ کو دکھا سکتے۔'
    ایک سات سالہ بچی بنا العابد نے اپنی ماں کی مدد سے منگل کی صبح دل کو جھنجھورنے والا پیغام ٹویٹ کیا: 'میں مشرقی حلب سے دنیا سے لائیو بات کر رہی ہوں۔ یہ میرے آخری لمحے ہیں یا تو میں زندہ بچوں یا مر جاؤں۔'
    اس سے پہلے کے ٹویٹس میں بنا نے لکھا: 'آخری پیغام۔ گذشتہ رات سے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ میں بہت حیران ہوں کہ میں زندہ ہوں اور ٹویٹ کر پا رہی ہوں۔'
    اس کے کچھ گھنٹے بعد بنا نے لکھا: 'میرے والد زخمی ہو گئے ہیں۔ میں رو رہی ہوں۔'
    حلب سے موصول ہونے والے پیغامات سے یہ واضح ہے کہ وہاں 'اب تک کی شدیدترین' بمباری ہو رہی ہے۔
    مشرقی حلب میں کام کرنے والے شامی ریلیف گروپ وائٹ ہلمٹس نے لکھا: 'جہنم کا منظر ہے۔ تمام سڑکیں اور منہدم عمارتیں لاشوں سے پٹی پڑی ہیں۔'
    مشرقی حلب سے ٹویٹ کرنے والے استاد عبد لکافی الحمدہ نے اسے 'قیامت کے دن' سے تعبیر کیا۔
    انھوں نے بی بی سی نیوز کو بتایا: 'ہر طرف بم گر رہے ہیں۔ لوگ بھاگ رہے ہیں۔ انھیں پتہ نہیں کہ کہاں جا رہے ہیں، صرف بھاگ رہے ہیں۔ سڑکوں پر زخمی پڑے ہوئے ہیں۔ کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں جا پا رہا ہے۔'
    انھوں نے بتایا: 'کچھ لوگ ملبے میں دبے ہیں۔ کوئی ان کی مدد نہیں کر پا رہا ہے۔ انھیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ یہ گھر ہی ان کی قبر ہے۔'
    ایک لائیو ویڈیو میں انھوں نے کہا: 'اب اقوام متحدہ پر اعتماد مت کرو۔ بین الاقوامی برادری پر انحصار مت کرو۔ یہ نہ سوچو کہ انھیں نہیں معلوم ہے کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم مارے جا رہے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ہم عہد نو کی تاریخ کے سب سے شدید قتل عام کا سامنا کر رہے ہیں۔'
    منگل کی شام کے اپنے ایک ٹویٹ میں الحمدہ نے لکھا: 'میں بس یہ چاہتا تھا کہ میری بیٹی کیلے چکھ پائے۔ اسے اچھا کھانا پسند ہے۔ اس نے کبھی ایسا کھانا نہیں کھایا۔ میں شاید اسے کبھی اچھا کھانا نہ کھلا پاؤں۔'
    کچھ لوگ حلب کے اندر سے بی بی سی کو پیغام بھیج پائے۔ ایک باپ نے لکھا: 'یہ آخری پیغام ہے۔ ان سب کا شکریہ جنھوں نے ہمارا ساتھ دیا اور ہمارے لیے دعا کی۔ اب سب ختم ہو گیا ہے۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد وہ ہم سب کو مار دیں گے۔'
    حلب کے بارے میں فیس بک پر اطلاعات دینے والے صفحے پر لکھا گیا کہ سڑکیں لاشوں سے بھری ہیں۔
    ایک اور والد جو گذشتہ سال کے دوران بی بی سی سے بات کرتے رہے ہیں، انھوں نے ٹویٹ کیا: 'آخری پیغام۔ آپ نے جو کیا اس کے لیے شکریہ۔ ہم نے بہت سے پل ساتھ بتائے۔ یہ ایک جذباتی والد کا آخری ٹویٹ ہے۔ حلب کو الوداع۔'
    ( بی بی سی اردو)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  7. عفراء

    عفراء webmaster

    شمولیت:
    ‏ستمبر 30, 2012
    پیغامات:
    3,918
    اللھم آمین۔
     
  8. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    اللھم نج المستضعفین من المومنین
     
  9. Ishauq

    Ishauq -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏فروری 2, 2012
    پیغامات:
    9,612
  10. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    آمین یا رب العالمین ۔
    حلب جل گیا ، ایک طرف اہل ایمان اپنے رب سے راضی ہیں ۔۔ اہل شام کے لئے بشارتیں ہیں ۔وہ پوری ہو کر رہیں گی ۔ دوسری طرف کچھ لوگ اخوانجی ،و جماعتی آل سعود پر اپنا غصہ ،حسد اور بغض نکال رہے ہیں ۔ سارا کیا دھرا اس کا ہے ۔ جبھتہ النصر، القاعدہ و داعش کے قائدین اوران کی شریعت تمہاری تھی ۔ پھر تم نے حلب،شام کے جیش حر اور ان کے معاونین کو تنہا چھوڑ کر اقتدار کے لئے ایک دوسرے کی گردنیں ماری ۔ اب ماتم بھی تم کررہے ہو ۔ اللہ تمہیں ، تمہارے نظریات سمیت تباہ کرے ۔ ہم بھی کہتے ہیں کہ آل سعود اور آل مجوس کا آمنا سامنا ہو، تاکہ منافقن سے اہل ایمان کی صفیں صاف ہو جائیں ۔ان شاءاللہ ۔
    موتوا بغيظكم‬‎
    Screenshot_٢٠١٦-١٢-١٥-٢١-٠٧-٠٢-1.png
    Screenshot_٢٠١٦-١٢-١٦-١٤-٠٩-٤٢-1-1.png
    Screenshot_٢٠١٦-١٢-١٦-١٤-٠٩-٥٥-2.png
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  11. Asif

    Asif -: معاون :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 4, 2007
    پیغامات:
    161
    آمین
     
  12. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    حلب میں محصور تمام لوگوں کو قتل کردیا جائے یرانی جنرل کا وحشیانہ جنون
    جنرل غفاری، جو پاسداران انقلاب کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ 16 ملیشیاؤں کے بھی سربراہ ہیں، کا کہنا ہے کہ مشرقی حلب میں کسی شخص کو زندہ چھوڑںے کی ضرورت نہیں ہے۔
    مبصرین کا کہنا ہے کہ ایرانی عہدیداروں نے اس نوعیت کے متنازع بیانات حلب میں عام شہریوں اور جنگجوؤں کے محفوظ مقامات تک منتقل کیے جانے سے متعلق طے پائے معاہدے پرعمل درآمد میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/intern...تمام-لوگوں-کو-قتل-کردیا-جائے-ایرانی-جنرل.html
     
  13. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,966
    انقلابیوں کے لیے لمحہ فکریہ :
    بوتین کہتے ہیں کہ حلب کا سقوط، مسلمانوں کا قتل عام، ایران اور ترکی کی مدد سے ممکن ہوا.. افسوس ۔ مؤرخ جھوٹ بول دے ۔ تاریخ سچ سامنے لاتی ہے ۔
    15823522_1478930905458032_7150539552944522904_n.jpg
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں