حلب قتل عام میں روس،ایران اور بشار کا مکروہ کردار، دنیا بھر میں مذمت جاری

عائشہ نے 'حالاتِ حاضرہ' میں ‏دسمبر 16, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    حلب میں عام شہریوں کے قتل عام میں ایران کا مکروہ کردار بے نقاب ہو چکا ہے۔
    کئی ممالک کے باشعور افراد ایرانی پاسداران انقلاب اور قدس فورس کی درندگی پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
    ترکی میں آج ایرانی قونصل خانے کے باہر مشتعل افراد کا ہجوم جمع تھا، جس نے عربی، انگریزی، فارسی، اورترکی زبان میں قاتل خامنہ ای کے نعرے لگائے۔ان لوگوں نے شیعہ ملیشیاؤں کی بربریت کی مذمت کی اور قتل عام کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

    ایرانی اپوزیشن نے واضح لفظوں میں شام کے حالیہ قتل عام کا ذمہ دار ایرانی حکومت اور شیعہ ملیشیا قدس فورس کو ٹھہرایا ہے:

    آخری اشاعت: بدھ 15 ربیع الاول 1438هـ - 14 دسمبر 2016م KSA 18:18 - GMT 15:18
    بدھ 15 ربیع الاول 1438هـ - 14 دسمبر 2016م
    العربیہ ڈاٹ نیٹ – صالح حميد
    ایرانی قومی کونسل برائے مزاحمت میں خارجہ امور کی کمیٹی کے سربراہ محمد محدثین کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی ذیلی دہشت گرد تنظیم " قدس فورس" درحقیقت حلب میں جاری قتل عام کی ذمے دار ہے۔

    کونسل کی جانب سے جاری بیان میں محدثین نے کہا کہ " حلب میں اس وقت خامنہ ای ، پاسداران انقلاب اور اس کے ایجنٹوں کے ہاتھوں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اکیسویں صدی میں انسانیت کے خلاف سب سے بڑا جرم ہے"۔

    محدثین نے باور کرایا کہ " کیمروں کی آنکھ کے سامنے انسانیت کے خلاف مرتکب ان جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی اور لاپروائی عصرِ حاضر کی تاریخ کے لیے عار ہے"۔
    http://urdu.alarabiya.net/ur/middle...-کی-ذمے-دار-قُدس-فورس-ہے-ایرانی-اپوزیشن-.html
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
  2. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    شام میں جاری اہل سنت کی نسل کشی کے بارے میں ایک ایرانی طالب علم کا سوال
    تاریخ شام میں ہمارے کردار کی مذمت کرے گی، ہمارا سفارت خانہ قتل عام میں مصروف ہے۔ تاریخ ہماری مذمت کرے گی کیوں کہ ہم شام میں قتل عام پر خاموش ہیں۔
     
  3. عائشہ

    عائشہ ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏مارچ 30, 2009
    پیغامات:
    24,479
    شام میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ حلب میں حکومتی کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بناناشروع کردیا ہے۔ اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر انھیں نشانہ بنا یا جارہا ہے جب کہ فورسز نے شہری آبادی پر گولہ باری بھی کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
    http://www.express.pk/story/679786/
    یاد رہے یہ غیرجانب دار اداروں کی گواہی ہے۔
     
    • معلوماتی معلوماتی x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں