رات کو پیاز کی قاش پاؤں تلے رکھنے کے جادوئی طبی فواید!

زبیراحمد نے 'صحت و طب' میں ‏دسمبر 17, 2016 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    [​IMG]
    یہ تو ہم جانتے ہی ہیں کہ پیاز ہماری روز مرہ خوراک کا حصہ ہے مگر ایک قدم آگے بڑھ کر اس کے طبی فواید کے بارے میں بھی جان کاری حاصل کیجیے کیونکہ پیاز صرف خوراک ہی نہیں بلکہ اپنے اندر صحت و تندرستی کو یقینی بنانے اور بیماریوں کو بھگانے کا حیرت انگیزطبی ٹانک بھی ہے۔

    صحت کے امور پرنظر رکھنے والی ویب سائیٹ ’بولڈ اسکائی‘ نے حال ہی میں پیاز کے طبی فواید پرمبنی ایک رپورٹ میں روشنی ڈالی ہے۔

    اگرچہ بہت سے لوگ پیاز کی بو کو پسند نہیں کرتے مگر اس کے طبی فواید سے غافل بھی نہیں۔=

    پیاز سلفر کے مرکبات سے بھرپور ایک ایسی غذا ہےجو جسم میں مضر صحت جراثیم، بیکٹریاز کو ختم کرنے اور انفیکشن سے نجات دلانے کا موثر ذریعہ ہے۔ پرانے زمانوں میں بھی پیاز کی قاشیں پاؤں کے نیچے رکھ کر کئی بیماریوں کاعلاج کیا جاتا تھا۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ رات کے وقت سونے سے قبل پیاز کی ایک قاش کسی پلاسٹ کے لفافے کے ساتھ پاؤں کی ہتھیلی پر باندھیں۔ اس پر جراب پہن کر سوجائیں۔ صبح جاگنے کے بعد اسے اتار دیں۔ پیاز کا اس طرح استعمال آپ کو حیران کن طور پرصحت مند رکھنے میں مدد دے گا۔

    پاؤں کی ہتھیلی پر پیاز باندھنے سے کیا فواید حاصل ہوسکتے ہیں۔ اس کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

    سردی کے نزلہ زکام سے نجات
    چونکہ پیاز مضر صحت جراثیم کش چیز ہے اور انفیکشن سے بھی نجات دلاتا ہے۔ اس لیے رات کو سونے سے قبل پاؤں کی ہتھیلی پر پیاز کی ایک پرت رکھ کر سوجائیں۔ ایسا کرنے سے نزلہ زکام، سردی اور بخارسے آرام یقینی ہے۔

    کانوں میں تکلیف کا علاج
    اگر آپ کانوں میں درد محسوس کرتے ہیں تو ایک بار پیاز کو بھی آزما کردیکھ لیں۔ رات کو پیاز کی ایک قاش پاؤں کی ہتھیلی پر باندھیں اور صبح کو اس کے نتائج ملاحظہ کریں۔

    جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کا اخراج
    پاؤں کے نچلے حصے پر رات کو پیاز کی قاش باندھ کرسوجائیں۔ یہ آپ کے جسم کے اندر موجود فاسد مادوں کو خارج کرنے کا موثر ذریعہ ثابت ہوگی۔ اس کے علاوہ معدے کی تیزابیت سے بھی نجات ملے گی۔

    غدود میں سوجن
    پاؤں تلے پیاز رکھنے سے غدود میں پیدا ہونے والی سوجن سے بھی نجات ملتی ہے۔ انگلستان میں یہ طریقہ علاج طاعون کی روک تھام کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...-قاش-پاؤں-تلے-رکھنے-کے-جادوئی-طبی-فواید-.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. زبیراحمد

    زبیراحمد -: ماہر :-

    شمولیت:
    ‏اپریل 29, 2009
    پیغامات:
    3,446
    بُڑھاپے میں خواتین کے صحت مند رہنے کے لیے 5 غذائیں
    [​IMG]
    اگرچہ بڑھاپے کی بیماریاں اور آزادی چھن جانے کا خوف ایسے بھوت کی مانند ہیں جو بڑھتی عمر کے ساتھ بہت سی خواتین کا پیچھا کرتا ہے تاہم ماہرین نے ایسے جادوئی حل تک پہنچ جانے کی تصدیق کی ہے جو اس مرحلے کو بہت آسان بنا دیتا ہے۔

    برطانوی اخبار "ڈیلی میل" کے مطابق ماہرین نے خواتین کو 5 غذائیں کھانے کی ہدایت کی ہے جو بڑھتی عمر کے ساتھ اچھی صحت سے لطف اندوز ہونے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    غذائی رجحانات اور نقل و حرکت کے مسائل کے درمیان تعلق کے بارے میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے نتائج سے محققین نے اس بات کا حوالہ دیا ہے کہ موسمی، سیب، ناشپاتی، سلاد پتہ اور اخروٹ کھانے سے خواتین بڑھتی عمر کے مراحل میں بھی حرکت کرنے اور روزانہ کی سرگرمیاں انجام دینے پر قادر ہوسکتی ہیں۔

    تحقیق میں 30 برسوں کے دوران 54762 خواتین کی معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ 1992 اور 2008 کے درمیان شریک خواتین سے ان کی ظاہری کام کاج سے متعلق سوالات پوچھے گئے۔ ان کے جوابات کی روشنی میں محققین نے واضح کیا ہے کہ پھلوں، سبزیوں کے ساتھ ساتھ شکر کے مشروبات ، نمک اور ناسیر شدہ چکنائی کی کم مقدار پر مشتمل غذائی نظام عام طور سے خواتین میں بڑھتی عمر کے ساتھ کمزوری کی شرح کو کم کرتا ہے۔

    محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحقیق میں صرف خواتین کو شامل کیا گیا ہے لہذا اس کے نتائج کا ممکنہ طور پر مردوں پر اطلاق نہیں ہوتا ہے۔

    سابقہ طبی تحقیقوں میں باور کرایا گیا تھا کہ ہفتے میں دو مُٹّھیوں کے برابر میوہ جات کھانے کا خواتین کی عمر میں اضافے کے حوالے سے ہفتے میں 4 گھنٹے دوڑنے جیسا اثر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی ثابت ہوچکا ہے کہ اخروٹ سے دل کے دورے اور ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ یہ دیگر میوہ جات کی نسبت اینٹی آکسائڈز کی زیادہ مقدار پر مشتمل ہوتا ہے اس لیے الزہائمر اور چھاتی کے سرطان کو بھی روکتا ہے۔

    http://urdu.alarabiya.net/ur/editor...ں-خواتین-کے-صحت-مند-رہنے-کے-لیے-5-غذائیں.html
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں