ایک زمانہ ایسا آئے گا

مقبول احمد سلفی نے 'ضعیف اور موضوع احادیث' میں ‏فروری 13, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
    ایک روایت بیان کی جاتی ہے جو اس طرح سے ہے :

    يأتي زمان على الناس همومهم بطونهم، وشربهم متاعهم، وقبلتهم نساؤهم، ودينهم دراهمهم ودنانيرهم، أولئك شر الخلق لا خلاق لهم۔
    ترجمہ: لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ اُن کا مقصد اُن کا پیٹ ہوگا اور دولت ان کی عزت ہوگی اور عورت ان کا قبلہ ہوگا,روپیہ ان کا دین ہوگا اور وہ بدترین لوگ ہونگے جن كاآخرت میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

    یہ روایت کنزالعمال میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، اس کی بابت مرکز الفتوی قطر جو قطر کا دعوتی ادارہ ہے اور یہ وزارت اوقات کے ماتحت ہے ۔ اس نے اس روایت کے متعلق کہا ہے کہ ہم اس کی سند پر مطلع نہیں ہوسکے ہیں تاکہ صحت وضعف کا حکم لگاسکیں اور نہ ہی اہل علم کی طرف سے اس پہ صحت وضعف کا ہمیں علم ہے لیکن کنزالعمال کے علاوہ دوسری کتاب میں نہ ہونااس کے ضعف پر دلالت کرتا ہے جیساکہ اہل فن نے اس کی وضاحت کی ہے ۔ ( مرکزی الفتوی رقم : 80198)

    اس حدیث کے متعلق سعوی عرب کی فتوی کمیٹی لجنہ دائمہ سے سوال کیا گیا تو اس نے بتلایا کہ ایسی کوئی حدیث معلوم نہیں ہے لیکن بظاہر موضوع معلوم ہوتی ہے ۔ (لجنہ دائمہ ،فتوی رقم : 9580)

    اس روایت کو دیلمی نے الفردوس بماثور الخطاب میں حدیث نمبر 8688 سے علی بن ابی طالب کے تحت ذکر کیا ہے ۔ اس کتاب میں مذکور ساری روایات کی سند محذوف ہے اور عام طور سے دیلمی ضعیف وموضوع روایت ہی ذکر کرتے ہیں بذات خودوہ ثقہ ہیں ۔

    اس مختصر بحث سے اندازہ ہوتا ہے کہ روایت ضعیف وموضوع ہے ۔


    واللہ اعلم
    کتبہ
    مقبول احمد سلفی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 3
    • مفید مفید x 1
  2. رفی

    رفی -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 8, 2007
    پیغامات:
    12,395
    جزاک اللہ خیرا شیخ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
  3. مقبول احمد سلفی

    مقبول احمد سلفی ركن مجلس علماء

    شمولیت:
    ‏اگست 11, 2015
    پیغامات:
    882
  4. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    جزاک اللہ خیرا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں