جبل أحد اور جبل رماة

بابر تنویر نے 'پیغام ٹی وی' میں ‏فروری 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320



    جبل احد مدینہ منورہ کی حدود میں شمال کی جانب واقع ہے۔ مسجد نبوی سے اس کا فاصلہ 4 کلو میٹر ہے۔ اس کی لمبائ 7،44 کلومیٹر مشرق سے مغرب کی طرف ہے۔ اور چوڑائ 3،14 کلومیٹر ہے۔ اور سطح زمین سے بلندی 300 میٹر ہے۔ اس کی مختلف چوٹیاں ہیں۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے احد پہاڑ کے بارے میں فرمایا کہ یہ پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے اور ہم بھی اس سے محبت کرتے ہیں۔ صحیح مسلم۔

    اسی پہاڑ کے دامن میں غزوہ احد کا واقع پیش آیا تھا۔ مسلمانوں کے لشکر کے پیچھے جبل احد تھا جبکہ مشرکین کا لشکر وادی قناۃ کی جانب تھا۔

    جبل رماۃ: وادی قناۃ کے کنارے جبل احد کے قریب ایک چھوٹی پہاڑی ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن جبیر کی قیادت میں پچاس تیر اندازوں کو مقرر فرمایا تھا۔ اس پہاڑ کے عقب سے حضرت خالد بن ولید نے قبول اسلام سے قبل اپنے لشکر کے ہمراہ مسلمانوں پر حملہ کیا تھا۔ اسی پہاڑ کے مشرقی دامن میں چھپ کر حضرت وحشی رضی اللہ عنہ نے حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کو شہید کیا تھا۔ جبل رماۃ کی لمبائ 177 میٹر چوڑائ 55 میٹر اور بلندی 20 میٹر ہے۔

    شہداۓ احد کا قبرستان: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق حضرات شہدائے احد رضی اللہ تعالی عنہم کو میدان قتال میں دفن کیا گیا۔ ان کی زیارت مسنون ہے۔ قبرستان کی چار دیواری کے اندر پھیلے احاطے میں حضرت حمزہ، حضرت مصعب بن عمیر اور حضرت عبد اللہ بن جحش رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین مدفون ہیں۔ زیارت کے موقع پر دعاۓ مسنونہ کا اہتمام کرنا چاہیے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 4
    • مفید مفید x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں