آپ اپنے تعلیمی ادارے میں کون کون سی سہولیات دیکھنا چاہتے ہیں؟

انا نے 'گپ شپ' میں ‏فروری 28, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    السلام علیکم و رحمتہ اللہ

    اکثر مجلس پر تھریڈز دیکھتے ہوئے یہ جملا کئی مرتبہ نظروں کے سامنے سے گزرتا ہے کہ مسلمانوں میں تعلیم کی کمی ہے۔ اور مجھے ہمیشہ خیال آتا ہے کہ یہ کمی اس لیے ہے کہ تعلیمی ادارے اپنا حق ادا نہیں کر رہے۔ اور وہ اس لیے نہیں کر رہے کہ ان تعلیمی اداروں کی فیسیں بھرنے والے لوگ خاموشی سے چپ چاپ تعلیم حآصل کر کے نکل جاتے ہیں لیکن جو کمی پیشی محسوس کرتے ہیں اس کا اظہار نہیں کرتے ۔احتجاج کرنا تو بہت آگے کی بات ہے۔

    تو اس تھریڈ کا مقصد انہیں چیزوں کو یہاں سامنے لانا ہے جن کی کبھی آپ کو تعلیم حاصل کرتے وقت کمی محسوس ہوئی ہو گی۔ اور ان بہترین اداروں کی نشاندہی کرنا بھی مقصود ہے جو دیگر کسی بھی ادارے کے لیے ایک مثال بن سکتے ہیں ۔

    میرے پاس ویسے تو ایک طویل فہرست ہے لیکن جو دو بہت اہم چیزیں ہیں وہ یہ ہیں ۔ باقی تفصیل بعد میں لکھتی ہوں

    1) دنیاوی تعلیم کے اسکول اور کالجز میں دینی تعلیم کا نہ ہونا اسی طرح
    دینی تعلیم یا مدرسوں کے اندر دنیاوی تعلیم کا نہ ہونا
    2) جسمانی صحت ، نشونما ، ورزشیں کھیل کا فقدان
    3) صحت مند غذاؤں کا فقدان - مدرسے یا اسکول کی کینٹین میں آپ کو چپش یا چاکلیٹ تو مل جائے گی لیکن پھلوں کا سلاد شاید ہی ملے۔ اس کے بعد سادہ غذا پر استانی صاحبہ لیکچر دیں بھی تو وہ اثر نہیں کرے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
  2. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ
    اچھا تھریڈ ہے ۔ دینی تعلیم مکمل نا بھی ہو،کم ازکم پرائمری تک بنیادی دینی تعلیم ہونی چاہیے ۔اسکولز ،کالجز میں طلباء کے رویہ کو بہتر بنانے کے لئے انتظام کیا جانا چاہیے ۔ طلباء علمی لحاظ سے تو پروفیشنل بن جاتے ہیں ،لیکن اپنے ماحول کے اثر سے نہیں نکل سکتے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  3. بابر تنویر

    بابر تنویر -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏دسمبر 20, 2010
    پیغامات:
    7,320
    میں سمجھتا ہوں کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں اسکولوں میں پرائمری لیول سے عربی کی تعلیم کا اہتمام کرنا چاہیے۔ بلکہ اسے لازمی قرار دیا جانا چاہیے۔ تاکہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ، قرآن، حدیث اور دین کو بہتر انداز میں سمجھا جاۓ
     
    • متفق متفق x 1
  4. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    آرٹس جیسے کے خوش خطاطی ، کیلیگرافی ، سلائی کڑھائی ، بیکنگ کورسز کا فقدان۔ چند اسکول یا کالجز ان پر مقابلے منعقد کروا دیتے ہیں لیکن باقاعدہ شارٹ کورسز نہیں ہوتے ، نہ ہی دینی مدرسوں میں نہ ہی دنیاوی تعلیمی اداروں میں ۔

    اس کے بعد ایک اور چیز جو بہت نمایاں نظر آتی ہے وہ یہ کہ چند شعبوں کو صرف خواتین کے لیے مخصوص کر دینا مثال کے طور پر کوکنگ ، سلائی کڑھائی وغیرہ اسی طرح تجارتی شعبے ، مکینک ، گاڑٰوں کی مرمت کا کام ، گھر اور لکڑی کی مرمت کا کام ، پینٹ وغیرہ کو صرف مردوں کے لیے مخصوص کر دینا۔
     
  5. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    دینی تعلیم ہوتی ہے ۔ عمل کیسے کروایا جائے وہ نہیں سکھایا جاتا ۔ بلکہ الٹ عمل کر کے مزید طالب علم کو کنفیوز کر دیا جاتا ہے۔ آپ اپنے ایک سبق میں طلبہ کو نرمی کا برتاؤ کریں اور غصہ پی جائیں کی تلقین کریں اور اگلے دن ہوم ورک مکمل نہ کرنے ہر چار ڈنڈے لگا دیں ۔ تو اپنے تشدد کا نیا سبق تو پڑھا دیا لیکن باقی نرمی اور غصے اور self respect کے تمام سبق بھلا دیے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
    • متفق متفق x 1
  6. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    ویسے اس تھریڈ کا مقصد ایسے تمام اسکول یا کالجز جو دنیا کے کسی بھی خطے میں ہوں اور وہ آپ کے معیار پر پورا اترتے ہیں ان کو سامنے لانا بھی ہے۔ تو بلا جھجھک اپنے اسکول یا کالج کا تعارف بھی ضرور کروائیں۔
     
  7. ابوعکاشہ

    ابوعکاشہ منتظم

    رکن انتظامیہ

    شمولیت:
    ‏اگست 2, 2007
    پیغامات:
    15,952
    وہ بنیادی تعلیم جس کی ابتداء اللہ اور اس کے رسولﷺکی معرفت سے ہے ۔ وہ نہیں ہوتی ۔ صرف اسلام یا ایمان کے ارکان یا منتخب دینی مضامین یاد کروادینا یا احکام پڑھا دینا ۔ دینی تعلیم نہیں ہے ۔یہ سب کچھ ویسے ہی عمر کے کسی حصہ میں بچہ سیکھ ہی جاتا ہے ۔اسکولزاورکالجز میں کم ازکم پرائمری تک ایسا دینی تعلیمی نظام لانا ضروری ہے ۔ جس کی بنیاد مضبوط ہو ۔فی الحال ایسا ہوتا نظرنہیں آتا ۔ اللہ آسانی فرمائے
    عمل کیسے کروایا جائے ۔ یہ ایک مسئلہ ہے ۔ کیونکہ جو مربی ہوتے ہیں ۔ ان کی اپنی تربیت میں خلل ہوتا ہے ۔الا ما رحم ربی ۔ اس کا حل یہ ہوسکتا ہے کہ پہلے ان کی تربیت کا بندوبست کیا جائے ۔اگر ان کی تربیت کے لئے ماہرین اپنے شہر،ملک میں نا ملیں تو دوسرے ،شہر یا ملکوں سے بھی منگوائے جا سکتے ہیں، جب تک خودکفیل نا ہوجائیں۔ جس طرح کہ کچھ ممالک کی ایسی مثالیں ملتی ہیں ۔
     
    • مفید مفید x 1
  8. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    کوئی مثال؟ تاریخ وغیرہ میں ایسی کوئی بات جس سے واضح ہو کہ کیسے یہ بنیادی تعلیم دلائی جائے۔ یا آپ کے مطابق کیا طریقہ کار ہونا چاہیئے؟
     
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں