ورڈ پریس سائٹ ۔۔۔کاپی بنائیں

تعلیم النسآء نے 'ویب ڈیزائننگ' میں ‏مارچ 16, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. تعلیم النسآء

    تعلیم النسآء رکن اردو مجلس

    شمولیت:
    ‏جون 24, 2016
    پیغامات:
    3
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    کبھی کبھار کئی ریزنز کی وجہ سے ہمیں ویب سائٹ کی کاپی بنانا پڑ جاتی ہے۔تو اس کا مختصرطریقہ کچھ اس طرح ہے ، اور جیسے بتایا جارہا ہے، اسی طرح کرنے سے سٹیپ با سٹیپ کرنے سے کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان شاءاللہ

    1۔سب سےپہلے جس سائٹ کی کاپی کرنا چاہ رہے ہیں، اس کے سی پینل سے فائل مینجراوپن کریں اور ساری فائلز ڈاؤنلوڈ کرلیں۔(اگرزپ کرکے ڈاؤنلوڈکریں گے تو آسانی رہے گی)

    2۔اس کے بعدپی ایچ پی مائی ایڈمن میں جاکرڈیٹا بیس کو ایکسپورٹ کرلیں۔

    3۔تیسرے نمبرپہ سائٹ کو جس مین ڈومین یا سب ڈومین پہ کاپی کرنا چاہ رہے ہیں، اس ڈومین کے فائل مینجر میں جاکرپبلک والے فولڈر میں یا پھر سب ڈومینز فولڈر میں جاکراس کے فولڈر میں اپلوڈ کردیں۔

    4۔اس کے بعد ڈیٹا بیس نیم اور ڈیٹا بیس یوزر بنائیں، اور جو آپ نے ڈیٹا بیس بیک اپ لیا تھا، اس کو اس ڈیٹا بیس میں امپورٹ کردیں۔

    5۔اسی نئے ڈیٹا بیس کی فائلز میں ایک فائل wp_options کے نام سے ہوگی، اس میں جائیں اور سب سے ٹاپ پہ دو فائلوں کو ایڈیٹ کریں اور پرانے یو آر ایل کی جگہ پر نیو یو آر ایل دے دیں

    6۔آخر میں فائل مینجرمیں جاکر فائلز میں wp-config کے نام سے فائل ہوگی، اس کو اوپن کریں اور ڈیٹا بیس نیم، ڈیٹا بیس یوزر، ڈیٹا بیس پاسورڈ اور ہوسٹ چینج کردیں۔

    یہ سب کام اسی طریقہ پرکرنے کے بعد جب آپ اس نئی سائٹ کا یوآرایل براؤزر میں لکھیں گے تو کامیابی کے ساتھ سائٹ کی مکمل کاپی آپ کے پاس ہوگی۔ ان شاءاللہ
     
    • مفید مفید x 1
  2. انا

    انا -: ممتاز :-

    شمولیت:
    ‏اگست 4, 2014
    پیغامات:
    1,400
    و علیکم اسلام و رحمتہ اللہ و برکاتہ

    جزاک اللہ خیرا۔

    میں موضوع دیکھ کر سمجھی کہ شاید کسی بھی ویب سائٹ جو آپ نے خود نہ بھی بنائی ہو اسکو کاپی کرنے کا کوئی حل یا ریسرچ آ گئی ہے اور اگر ایسا ہے تو اچھا بھی ہے اور خطرناک بھی : )
    لیکن اس بات سے اندازہ ہو رہا ہے کہ اگر سی پینل کی بات ہے تو یقینا ایڈمن رائٹس پہلے ہوں گے تبھی آپ اس ویب سائٹ کو کاپی کر سکیں گے۔


    اسی طرح کی مفید معلومات کا مزید انتظار رہے گا۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 1
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں