غزل

حافظ عبد الکریم نے 'شعری مجلس' میں ‏مارچ 25, 2017 کو نیا موضوع شروع کیا

  1. حافظ عبد الکریم

    حافظ عبد الکریم محسن

    شمولیت:
    ‏ستمبر 12, 2016
    پیغامات:
    550
    شاعر:اظہر پاشاہ اظہر

    میں ڈھونڈتا ہوں پَر کوی رہبر نہیں ملتا
    لشکر ہے مگر قائدِ لشکر نہیں ملتا

    اللہ کی قدرت پہ تعجب کرے انساں
    کیسے یہ سمندر سے سمندر نہیں ملتا

    جیتا ہے دلوں کو فقط اخلاقِ نبی نے
    ان کی طرح کوی بھی سکندر نہیں ملتا

    فقدان جو غیرت کا ہوا آج جہاں میں
    ایسا کوی تاریخ میں منظر نہیں ملتا

    چھوڑو نہ کبھی ماں کو یہ اظہرؔ کی نصیحت
    اس کی طرح کوی بھی تو عنبر نہیں ملتا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ x 2
Loading...

اردو مجلس کو دوسروں تک پہنچائیں